نا امیدی میں امید لگ گئی:میری شادی کو تین سال کا عرصہ بیت چکا تھا‘ مگر اولاد نہ ہورہی تھی‘ میرے اور میری اہلیہ کے تمام ٹیسٹ رپورٹس بالکل کلیئر تھیں ‘ بہت معالجین سے علاج کروائے ہر کوئی یہی کہتا کہ آپ کی تمام رپورٹس کلیئر ہیں آپ کو علاج نہیں دعا کی ضرورت ہے۔ میں بہت پریشان تھا‘ تسبیح خانہ آنا ہوا‘ یہاں سے ہجویری محل میں 9 راتوں کے نظام کا معلوم ہوا‘ وہاں9 راتیں گزاریں‘ بتائے گئے اعمال کیے‘ 9 راتوں کے بعد واپس آیا‘ اگلے ایک ماہ کے اندر اندر الحمدللہ! میری بیوی اب امید سے ہے۔ واقعی وہاںکوئی روحانیت و قبولیت کا انوکھا جہان ہے۔ (شفیق‘ شیخوپورہ)
دفتر ی مسائل حل:میں ایک سرکاری ملازم ہوں اور لاہور میں میری پوسٹنگ ہے‘ جس پر میںمطمئن تھا‘ مگر اچانک مجھے ایک لیٹرملا کہ آپ کا تبادلہ دوسرے شہر میں کردیا گیا ہے‘ ایک ماہ بعد مجھے وہاں چارج لیناتھا‘ بہت پریشانی ہوئی‘ میں نےتبادلہ رکوانا چاہا مگر ناکام رہا‘ دفتر میں موجود ساتھی نے مجھے ’’ہجویری محل‘ ‘ میں 9 راتیں گزارنے کامشورہ دیا‘ میں اسی ہفتے ہجویری محل پہنچ گیا ‘ نو راتیں خوب عبادات کیں‘ رب سے خوب مانگا۔ د و دن بعد میری پوسٹنگ کی منسوخی کا لیٹر آگیا۔(ش،شاہدرہ)
تنگدستی کے طویل دور کا خاتمہ: گزشتہ بیس سال سے مالی تنگدستی کا شکار تھا‘ دوست نے ’’ہجویری محل‘‘ میں نو راتیں گزارنے کامشورہ دیا۔ حسب موسم بستر باندھا اور وہاں روانہ ہوگیا‘ بہت پرسکون ماحول میں 9 راتیں بتائے گئے اعمال کیے۔ واپسی پر گھر آیا تو اس سے اگلے دن ہی ایک پرانا دوست گھر آیا اور مجھے اپنی فیکٹری میں نوکری کی آفرکی‘ جسےمیںنے بخوشی قبول کرلیا۔ تجربہ میرے پاس پہلے ہی تھا‘ الحمدللہ! معقول تنخواہ میں عزت ‘ برکت اورسکون تینوں میسرہیں۔ (علی احمد میو‘ کوٹ رادھا کشن)
مقدمہ میں کامیابی: میرا میرے قریبی رشتہ داروں کے درمیان جگہ کے تنازع پر مقدمہ گزشتہ آٹھ سال سے چل رہا تھا‘ہرچیز میرے پاس موجود تھی مگر فیصلہ نہ ہورہا تھا‘اہلیہ نے ’’ہجویری محل‘‘ جانے کامشورہ دیا‘ وہاں جاکر نوراتیں گزاریں‘ اللہ کا کرم ہے کہ اسی مہینے پیشی تھی‘ مجھے بالکل بھی امید نہ تھی کہ فیصلہ ہوجائے گا۔ مگر جج صاحب نے فیصلہ میرے حق میں کردیا۔ اللہ کا شکر ہے کہ میرے حصہ کی زمین مجھےواپس مل گئی۔ (فیصل کامران‘ گوجرانوالہ)
روحانی انقلاب آگیا: میں نے 9 راتیں ہجویری محل میں گزاریں‘ میری زندگی میں روحانی انقلاب آگیا ہے‘ پہلے دل نیکی طرف مائل نہیںہوتاتھا‘ مگر اب مرے اندر روحانی تبدیلی پیدا ہوچکی ہے‘ گناہوں سے بچا رہتا ہوں‘ پانچ وقت کی نماز‘ذکراذکار اور اعمال میں سارا دن گزرتا ہے۔ دن بدن روحانیت کی منازل طے کررہا ہوں۔ (شہزاد اکرم‘ گجرات)
میری بیٹی کا رشتہ اس کے ماموں کے بیٹے کی طرف کیا‘ جس دن ‘ دن طے کرنے تھے اسی دن لڑکے نے انکار کردیا‘ کافی ہنگامہ ہوا‘ اس کے گھر والوں نے اسے سمجھا‘ خاندان کے بڑے گئے انہوں نے بات کی مگر لڑکا نہ مانا‘ ہم کافی پریشان تھے‘رشتہ ٹوٹ چکا تھا‘ میری اہلیہ اور بچی بھی رو رو کر ہلکا ن تھی‘ تسبیح خانہ سے معلوم ہوا کہ ’’ہجویری محل‘‘ شیخوپورہ روڈ میں9 رات کا چلہ کروایا جاتاتھا‘ وہاں 9 دن بتائے گئے اعمال کیے‘ دسویں دن جب واپس گھر پہنچا تو اہلیہ نےا یک بہترین رشتہ کے بارے بتایا‘ وہ خود رشتہ لیکر آئے‘ گھر ہمارا دیکھا ہوا تھا‘ ہم نے فوراً ہاں کردی آج ماشاء اللہ ہماری بچی اپنے گھر بیٹھی ہے اور بہت خوش ہے۔ (شہزاد‘ فیروزوالہ)
گھر میں سکھ چین آگیا: میری شادی کو آٹھ سال ہوگئے‘ مگر ایک دن بھی سکھ چین اور سکون سے نہ پایا۔ نجانے کیا ہوتا بیوی کو سامنے دیکھتے ہی مجھے غصہ آجاتا اور یہی کیفیت میری بیوی کی بھی تھی۔ ایک دوست ہجویری محل میں ہونے والے 9 رات کے چلہ کا ذکر کیا‘ اگلے دن میں بھی چلا گیا‘ 9 راتیں وہاں گزاریں‘ خوب اعمال کیے۔ وہ دن اور آج کا دن دونوں میاں بیوی میں مثالی محبت قائم ہوگئی ہے۔ گھر میں سکھ چین اور سکون آگیاہے۔ (عاشق حسین‘ شیخوپورہ)
قرض ادا ہوگیا: مجھ پر تقریباً پانچ لاکھ کا قرض تھا‘ ہجویری محل میں گیا‘ 9 راتیں گزاریں‘ بتائے گئے اعمال کیے‘ دو ماہ کے اندر اندر ایسا غیبی نظام چلا کہ آج مجھ پر ایک روپے کا قرض بھی نہیں اور رزق میں بھی برکت ہوگئی ہے۔(اویس‘ کراچی)
سچ میں جادو ٹوٹ گیا: عرصہ 19 سال سے جادو کا شکار تھا‘ گھر لٹ چکا تھا‘ کاروبار تباہ ہوچکا تھا‘ بوڑھے والد نے ہجویری محل کا بتایا کہ وہاں جاؤ‘ 9 راتوں کا عمل کیا‘ ابھی عمل کرتے چھٹا دن تھا‘ ابو کا فون آیا کہ رات بھر گھر سے رونے‘ چیخنے اور سسکنے کی آوازیں آتی رہیں‘ دوسری رات بڑی سکون سے گزری۔9 راتیں مکمل کرنے کے بعد گھرگیا۔ میرے دوست عملیات کا کام کرتے ہیں ان سے حساب لگوایا تو انہوں نے کہا کہ اب آپ کے گھر پر کسی قسم کا کوئی جادو نہیں ‘ جادو ٹوٹ گیا ہے۔ الحمدللہ! اور واقعی ہمارے حالات دن بدن بہتر ہورہے ہیں۔ (قاسم شکیل‘ لاہور)
روحانیت کے حیرت انگیز کرشمے: ہجویری محل میں 9 راتیں گزارنے کیلئے گیا۔ میں اکثر سفر کرتا رہتا ہوں اور مختلف جگہوں پر جاکر روحانی اعمال کرتا ہوں‘ مگر جو لطف‘ جو سکون‘ جو نورانیت‘ روحانیت میں نے ہجویری محل میں ان 9 راتوں کے دوران پائی وہ پہلےکہیں نہ دیکھی‘ نہ سونگھی‘ نہ محسوس کی اور نہ ہی پڑھی۔ اگر میں یہ لکھوں کہ ’’ہجویری محل‘‘ میں روحانی کے سمندر بہہ رہے ہیں تو غلط نہ ہوگا۔ وہ قبولیت کا انوکھا نظام ہے‘ جو سچے دل سے مانگو محسوس ہوتا ہے قبول ہورہا ۔ (عبدالحکیم‘ لاہور)
ہجویری محل کے اعمال‘ تفصیلات صفحہ نمبر 63 پر ملاحظہ کیجئے!
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں