انگلینڈ میں مقیم ایک پردیسی کی انوکھی روداد! ایک اسم الٰہی پڑھا اور زندگی میں انقلاب آگیا
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! رب کریم کا آپ پر خاص کرم ہے‘ اس ذات پاک نے اپنی مخلوق کی خدمت کے لیے آپ کو چن لیا ہے کہ آپ پر رب کریم کا کرم ہی تو ہے کہ آپ کوئی بات چھپاتے نہیں ‘ ایسی فراخ دلی قسمت والوں کو نصیب ہوتی ہے۔
محترم حکیم صاحب! میرے بڑے بھائی جو کہ عرصہ ساڑھے چار سال سے انگلینڈ میں مقیم ہیں‘ وہ بہت پریشان تھے‘ ان کی بیوی ان کو وہاں کوئی نوکری نہیں کرنے دے رہی تھیں‘ جب وہاں ان کو کوئی کام ملتا وہ وہاں جاکر ان کو نوکری سے نکلوا دیتیں‘ خود وہ باہر کام کرتی ہیں اور بھائی کو کہتی ہیں کہ گھر میں رہ کر کام کرو‘ صفائی کرو‘ برتن دھو‘ کھانا پکاو‘ بچوں کو سنبھالو‘ ان کے کاغذات ان کی ساس صاحبہ اور سسر صاحب کے پاس ہیں وہ دے نہیں رہے۔ جب بھی میری امی سے چھپ کر بات کرتے ہیں اور اگر نہیں پتہ چل جائے تو انہیں باقاعدہ مارتی ہیں‘ جھگڑا کرتی ہیں‘ پاکستان واپس بھجوانے کی دھمکیاں دیتی ہیں‘ ادھر غربت کے مارے ہم پریشان تھے۔ پھر ہمارے ہمسائے سے ہمیں آپ کا عبقری رسالہ ملا‘ ویسے ہی پڑھنے کیلئے لیا‘ بس پھر پڑھتے ہی چلے گئے‘ پھر ہر ماہ ان سے فرمائش کرکے لیتے کیونکہ غربت کی انتہا کی وجہ سےخود خریدنےکی بھی سکت نہ تھی۔ اس میں سے یَاقَہَّارُ کا وظیفہ پڑھا‘ سب گھر والوں نے پڑھنا شروع کردیا۔ ایک دن بھائی کا فون آیا تو امی نے بھائی کو بتایا کہ ہم سب تمہارے لیے یاقہار سار ادن کھلا پڑھتے ہیں تم بھی ادھر اپنےمسائل کا سخت تصور کرتے ہوئے یَاقَہَّارُ پڑھنا شروع کردو۔
تقریباً ڈیڑھ ماہ کے بعد بھائی کا فون آیا‘ جب سےباہر گیا پہلی مرتبہ خوشی کے عالم میں اس کی بات کی‘ کہنے لگا امی جان! جب سے آپ نے یہ وظیفہ بتایا ہے زندگی میں سکون آگیا ہے‘ مجھے تو ایسا لگ رہا ہے کہ میں پہلے بے ہوش تھا مجھےہوش ہی اب آئی ہے۔ بیوی کا رویہ اچانک تبدیل ہوگیا‘ خود ہی مجھے نوکری کرنے کا کہہ دیا ہے‘ اب مجھ سے گھر کے کام بھی نہیں کرواتی بلکہ وقت نکال کر خود ہی کرکے نوکری پرجاتی ہے۔ مجھے بھی ایک ہوٹل میں چھوٹی سی نوکری مل گئی ہے‘ اس مرتبہ میں آپ کو پیسے بھجواؤں گا۔ فون کرتے ہوئے ایک بات خاص طور پر اس نے کہی کہ آپ محترم حکیم صاحب اور علامہ لاہوتی پراسراری کو میری طرف سے ’’السلام علیکم‘‘وہ آپ سب کیلئے بہت دعا کررہے تھے‘ کہہ رہا تھا امی جی یہ دکھی انسانیت کیلئے فرشتے ہیں۔(پوشیدہ )
میاں بیوی کی لڑائی ختم ہوگئی
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!آپ نے مجھے یاقہار والا وظیفہ پڑھنےکو تجویز کیاتھا۔ مجھے تقریباً سات ماہ ہوچکے ہیں لیکن ابھی تک لاکھ ہی پڑھا ہے مزید پڑھائی جاری ہے‘الحمدللہ اس عمل کی برکت سے میرے مسائل حل ہورہے ہیں۔میری باجی اور بہنوئی آپس میں بہت زیادہ لڑتے تھے‘ وجہ کچھ بھی نہ ہوتی تھی مگر ان کی لڑائی سے دونوں خاندان انتہائی پریشان تھے‘میں نے اپنی باجی کو بتایا کہ آپ اپنے گھر کے مسائل کا تصور کرتے ہوئے سارا دن یاقہار کھلا پڑھیں۔ اس کے علاوہ ناف پر انگلی رکھ کر ایک ہی سانس میں گیارہ مرتبہ یاقہار پڑھیں۔باجی نے بتائے گئے طریقے پر عمل کرنا شروع کردیا۔چند دنوں بعد ہی انہوں نے بتایا کہ ہمارے گھریلو جھگڑےبالکل ختم ہوگئے ہیں۔گھر میں سکون آگیاہے‘ مزاج میں چڑچڑا پن ختم ہورہا ہے۔ جھگڑے ختم ہونے پر دونوں خاندانوں نے سکون کا سانس لیا ہے۔(ا۔ح‘ جہانیاں)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں