اب تک آنے والی میری جتنی بھی تالیفات ہیں ان کے حوالہ جات حقیقت‘ سببِ تالیف یہ سب قارئین تک پہنچانے کی ایک کوشش ہے میں ہر کتاب کا حوالہ دوں گا کہ کتاب کن حوالہ جات سے مل کر ایک کتاب بنی ہے۔اگر میری کسی کتاب میں غلطی ہو‘ اطلاع دیں‘ شکرگزار ہوں گا۔چونکہ اس سے پہلے مختلف ادارے میری کتب شائع کرتے تھے اب اکثر کتب عبقری ادارہ شائع کررہا‘ مختلف اداروں نے بہت سے حوالے چھوڑ دئیے‘ یاد رکھیں! کتاب اگر حوالہ کے ساتھ ہو تو تحقیق‘ اور تالیف اگر حوالہ کے بغیر ہو تو سرقہ اور چوری شمار ہوتی ہے‘ اس لیے اب پھر سےمیں اپنی کتب کی غلطیاں خود نکال کر شائع کررہا ہوں تاکہ میری اور کتب کی اصلاح ہوتی رہے۔کتاب نمبر61: کامیاب شادی کے سترہ اصول‘ نبوی ؐطریقے اور جدیدسائنس:گھر اس وقت جنت ارضی ہوتا ہے جب اس میں رہنے والا ہر شخص اس بات کی کاوش میں لگا ہو کہ ہم ایک دوسرے کا لحاظ کریں گے بلکہ اس بات کو ان الفاظ میں کہنا بہتر ہے کہ وہ ایک دوسرے سے اعراض کی نفسیات کے ساتھ چل رہے ہوں۔ اعراض سے مراد کہ ایک دوسرے کی غلطیوں اور خامیوں کو نظرانداز کرتے ہوئے اپنے تعلق کو باقی رکھنا اور پہلے سے بہتر معاملہ کرنا۔ ایک محسن نے کہا تھا کہ میں اپنے دوستوں کو ان کےعیبوں کے ساتھ ہی قبول کرتا ہوں‘ ایک سبق یہ ہے اور ایک اس سے بھی قیمتی سبق ہمیں اسلام نے دیا ہے۔وہ ہم بھول گئے میں سمجھتا ہوں وہ بھولا ہوا سبق یاد کرنا ہی مسلمان کا فرض عین ہے۔ اس کیلئے کوشش محنت اور قدم بڑھائیے جیسا کہ جناب فخری صاحب نے جو تم مسکراؤ کے ذریعے فرمایا ہے اور ایسے لوگوں کی کاوشیں ہی میرے لے خاص طور پر نشان راہ ہوتی ہیں اور ان کا استفادہ امت تک پہنچنے میں میرے ہاتھ استعمال ہوتے ہیں۔ روزانہ سینکڑوں سے ملاقاتیوں سے ملناہوتا ہے‘ گھر گندےگٹروں کی طرح ابل رہے ہیں‘ پاکستان میں طلاق کی شرح خطرناک حد تک بڑھ چکی ہے‘ یہ سارے معاملات دیکھتا سنتا ہوں تو دل کڑھتا ہے‘ ہمیں اسلام نے کیا سبق دیا اور ہم کن راہوں پر چل نکلے؟ ناکام شادی شدہ زندگی کو کامیاب بنانے کا مشن لیے یہ کتاب تالیف کی۔ اس کتاب کی پہلی اشاعت 2003ءمیں لاہور سے ہوئی۔ اس کتاب کی اشاعت کے بعد بے شمار خطوط ‘ فون اور ای میلز کے ذریعے اطلاعات موصول ہوئیں‘ بے شمار اجڑے گھرانے آباد ہوئے‘ گھریلو الجھنیں‘ گھریلو ناچاقیاں ختم ہوئیں‘گھروں میں سکون آیا۔ امید ہے یہ کتاب مزیدگھروںمیں ایمان‘ اعمال‘ تقویٰ اور محبت کا ذریعہ بنے گی۔اس کتاب کی تالیف میں مختلف احادیث مبارکہ کی کتب‘‘رسالہ جات اور محترم شخصیات کی تحریروں سے مواد اکٹھا کیا گیا خاص طور پر محترم جناب فخری صاحب کی تالیف ’’جو تم مسکراؤ تو سب مسکرائیں‘‘ سے استفادہ حاصل کیا گیا۔ نوٹ: اگر کوئی حوالہ غلطی سے رہ جائے تو ضرور اطلاع دیں‘ میں ہر پل اصلاح کا محتاج ہوں۔ (ایڈیٹر)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں