Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

کاش! میری تنخواہ بڑھ جائے! واقعی بڑھ گئی

ماہنامہ عبقری - فروری 2020ء

(فائدہ نمبر4)ایک اور فائدہ جو مجھے درج بالا عمل یعنی افحسبتم اور اذان کا ہے وہ یہ ہے کہ میری کزن(م) ایک پرائیویٹ سکول میں ٹیچر ہے۔ ایک دفعہ میں اور وہ بیٹھی ہوئی تھی کہ کہنے لگی :کاش میری تنخواہ بڑھ جائے اور اس نے اپنا اندازہ بھی بتایا کہ اتنی بڑھ جائے میں نے کہا کوئی مسئلہ ہی نہیں یہی عمل افحسبتم اور اذان والا عمل کرکے جس نے تنخواہ دینی ہے اس کا تصور رکھو۔ کہنے لگی آپ کو تو پتہ ہے کہ یہ اتنی زیادہ ایک دم سے نہیں بڑھاتے‘ میں نے تسلی دے کر کہا یقین سے عمل کرو۔ اس نے عمل شروع کیا: کہنے لگی ابھی تک تنخواہ نہیں ملی۔ مقررہ تاریخ سے زیادہ دن ہوگئے ہیں‘ میں نے کہاعمل جاری رکھو۔ جب اسے تنخواہ ملی تو وہ حیران اور خوش تھی کہ جتنی اس نے کہا تھا‘ اتنی ہی تنخواہ اس کو ملی ہے پھر اس نے بڑی خوشی سے مجھے بتایا اور دوپہر کے کھانے پر مجھے مدعو بھی کیا۔ میں نے کہا یہ ہے اعمال کی طاقت اور یقین کی طاقت۔(فائدہ نمبر5)ہمارے محلے دار ہیں وہ بچی میرے پاس پڑھتی بھی رہی ہے اس کے چہرے پر چھائیاں تھیں‘ اسے وضو کے بعد تین گھونٹ کا بتایا اب اس کی چھائیاں پہلے سے بہت زیادہ کم ہیں‘ میں نے اسے عمل جاری رکھنے کا مشورہ دیا۔میرے جب بھی سر میں درد ہوتا ہے یاکندھوں میں یا کمر میں تو میں اپنی اسی تکلیف کا تصور کرکے وضو کے بعد تین گھونٹ پیتی ہوں‘ چند بار ایسا کرنے سے مجھے آرام مل جاتا ہےلڑکیاں مجھ سے پوچھتی ہیں کہ آپ کونسی کریم لگاتی ہیں تو میں یہی بتاتی ہوں کہ وضو کے بعد تین گھونٹ پانی پیتی ہوں یہ ہے سنت کی طاقت و برکت۔(فائدہ نمبر6)میری کزن نے مجھے بتایا کہ ان کے گھر کا راشن مہینہ ختم ہونے سے پہلے ہی ختم ہو جاتا ہے میں نے انہیں 129 بار سورئہ کوثر اول و آخر درود شریف صبح و شام پڑھنے کو بتایا اور کہا کہ جب راشن گھر میں آئے تو تب ہی 129بار سورئہ کوثر پڑھا کریں۔ اب ان کے گھر میں برکت ہے اب پہلے والا معاملہ نہیں ہے۔(فائدہ نمبر7)میری ایک کلاس فیلو ہے اس نے کہا کہ اسے سبق یاد نہیں ہوتا اور جب لکھنے لگتی ہے تو بھول جاتا ہے میں نے اسے بتایا کہ تین بارسورئہ الم نشرح اوّل و آخر درود شریف پڑھ کر کتاب کھولو اور دعا کرو کہ یااللہ جو میں یاد کروں وہ میرے ذہن میں رہے اور جب مجھے لکھنے یا سنانے کی ضرورت ہوتو اس وقت مجھے یاد کروا دینا۔ بڑی خوشی سے بتایا کہ اب مجھے سبق بہت جلد یاد ہو جاتا ہے سن کے مجھے بڑی خوشی ہوئی۔(فائدہ نمبر8) میں نے اپنی کزن کو برکت والی تھیلی کا بتایا۔ اس نے دو تھیلیاں سلوا کر ایک اپنی امی کو دی اور دوسری اپنے پاس رکھی اور صبح شام 129بار سورئہ کوثر پڑھنا شروع کی ہے ان کے رزق میں الحمداللہ بہت برکت ہوگئی ہے اس نے بتایا کہ بازار شاپنگ کرکے آئے اتنا سامان لیا مگر پیسے ابھی بھی تھیلی میں موجود ہیں۔(فائدہ نمبر9)سردیوں میں میرے ہونٹ بہت خشک ہوتے ہیں اور پھٹ جاتے ہیں عبقری میں اور آپ کے درس میں سنا کہ

ناف میں سرسوں کا تیل یا ویزلین لگائیں الحمد اللہ میں پچھلے سال سے یہ کررہی ہوں اب میرے ہونٹ نہیں پھٹتے۔(فائدہ نمبر10)سورۂ قریش کا پڑھا آزمایا اور خوب پایا ایک دفعہ مجھے بازار جانا تھا میں گھر سے سورۂ قریش پڑھتے ہوئے نکلی اور کہا کہ یااللہ آج میں نے لوکل جانا ہے اسپیشل رکشے پر نہیں جانا اور نہ ہی انتظار کرنا ہے کیونکہ اسپیشل والا سو روپیہ لیتا ہے اور لوکل جائیں تو بیس روپے جب میں بھی چوک سے تھوڑا دور رہی تھی کہ رکشے والے نے مجھے دیکھ کر کہا آجائیں سواریاں پوری ہیں صرف ایک کم تھی آپ بیٹھ جائیں۔ میں نے اللہ کا شکر ادا کیا کہ کیسے اللہ تعالیٰ ہم گنہگاروں پر کرم فرماتا ہے اب کہیں جانا ہو یا سواری کا انتظام نہ ہو رہا ہوتو میں سورۂ قریش پڑھتی ہوں تو کام ہو جاتا ہے۔(فائدہ نمبر11)میرے ایک سٹوڈنٹ ہے جو میرے پاس میٹرک میں ٹیوشن پڑھتی تھی اس کا رشتہ نہیں ہورہا تھا اس کے ابو وفات پاچکے ہیں ماں بہت پریشان رہتی تھی میں نے اسے سورئہ والضحیٰ والا عمل بتایا کہ اس سورت میں نو (کاف) ہیں ہر (ک) پر نو بار یا کریم پڑھنا ہے 9دن یہ عمل کرنا ہے اس نے کہا تو 9دن میں کام نہ ہوا پھر دوبارہ 9دن کیا تو اس کا رشتہ طے ہوگیا ہے وہ سب بہت خوشی سے مجھے یہ بتا رہے تھے میں جب ان کے گھر مبارکباد کے لیے گئی تو اس نے بتایا کہ میں نے یہ عمل کیا تھا اور مجھے یاد بھی نہیں تھا کہ میں نے اسے یہ عمل کرنے کو کہا ہے۔(فائدہ نمبر12)میرے ساتھ جامعہ میں ایک لڑکی پڑھتی ہے اس کا بھائی بینک سے رقم نکلوا کر گھر آرہا تھا کہ پیسے گر گئے وہ اسے وہاں بتانے آیا سن کر وہ بہت پریشان ہوئی پوچھنے پر بتایا کہ 70یا75ہزار تھے میری ساتھ والی بھی عبقری پڑھتی ہے اس نے کہا کہ ’’یارب موسی یا رب کلیم بسم اللہ الرحمن الرحیم‘‘ پڑھو۔ مجھے کہا کہ یہ وظیفہ اسے لکھ دیں میں نے لکھ دیا اسے کہا کہ ابھی یہ وظیفہ شروع کرو اور گھر جاکے باقی تمام افراد کو بھی پڑھنے کا کہا اور یہ بھی کہا کہ بھائی سے بھی کہو کہ وہ یہی وظیفہ پڑھتا ہوا واپس اسی راستے پر جائے اگلے دن وہ خوشی خوشی یہ بتا رہی تھی کہ پیسے مل گئے ہیں مجھے تو یقین نہیں آرہا تھا سن کے۔حضرت صاحب آپ کے بتائے ہوئے اعمال سے لوگوں کو اتنا فائدہ ہورہا ہے کہ گمان سے باہر ہے۔ ہم آخری دور کے انسان اپنی آلودہ اور ناپاک زبان اور بے دھیانی سے اس کریم کو پکارتے ہیں اور وہ مسائل حل کر دیتا ہے۔ یہ اللہ رب العزت کا بے حد کرم و فضل ہے فی الحال میرے پاس یہی مشاہدات ہیں جن سے لوگوں کو فائدہ ہوا۔ اللہ تعالیٰ عبقری تسبیح خانہ اس کی تمام شاخوں کی قیامت تک حفاظت فرمائے اپنے خزانہ غیب سے ان کی تمام ضرورتیں پوری فرمائے۔ ہر فتنے اور شر سے محفوظ فرماتے اس کا فیض قیامت تک جاری و آباد رکھے اور ہمیں سدا عبقری اور تسبیح خانہ سے جوڑے رکھے۔ آمین ثم آمین۔

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 527 reviews.