Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

امتحان میں کامیابی کیلئے ایک وظیفہ تنگدستی بھگانے اور کشادگی رزق پانے کے13 راز غسل کے بعد جسم پر تیل لگانے کا کرشمہ

ماہنامہ عبقری - فروری 2020ء


محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!اللہ آپ کو سلامت رکھے اور تسبیح خانہ ہمیشہ آباد رہے (آمین)۔ آپکا بے حد مشکور ہوں میں ان راہوں کا مسافر نہیں تھا صرف اپنی بیوی کی محبت میں نہ چاہتے ہوئے ان کے ساتھ چل پڑا شروع شروع میں مجھے بہت سی چیزوں کی سمجھ نہیں آتی تھی لیکن آہستہ آہستہ میں نے محسوس کیا ہے ہمارے رشتے میں بہت مثبت تبدیلیاں آئی ہیں عبقری سے منسلک ہونے کے بعد جو تبدیلی میری بیوی کے رویے میں آئی وہ بڑی خوشگوار کن ہے وہ جس قدر پرسکون اور مطمئن ہے‘ اس سے پہلے کبھی نہ تھی۔ میں اس وقت سخت مالی مشکلات کا شکار ہوں اور ان کی شاید مالی ضروریات بھی احسن طریقے سے پوری نہیں کر پارہا لیکن مشکل کی اس گھڑی میں میری بیوی جس طرح میرے ساتھ تعاون کرکے چل رہی ہیں اور بہت پراعتماد ہیں کہ اللہ کے نام کی برکت سے حالات بہتر ہوجائیں گے ان کا یہ رویہ تو اچھے مالی حالات میں بھی ایسا نہ تھا بلکہ میں پریشان حال اس کے پاس آتا ہوں تو وہ مجھے بھی پرسکون کردیتی ہیں ان کی باتوں میں اللہ پر یقین اور شکر کا جذبہ ہے اور وہ اس طرح بات کرتی ہیں کہ ایسے لگتا ہے جیسے کوئی مسئلہ ہی نہیں ہے اور ہمارا رشتہ ایک الگ انداز سے پروان چڑھ رہا ہے آپ سے ملاقات کے بعد اس نے اپنے غصے پر بہت قابو پالیا ہے اور میرے لیے اس کے دل میں بہت احترام اور عقیدت آگئی ہے آپ کے درس میں نے بہت کم سنے ہیں۔ فیصل آباد والے درس سے میں بہت متاثر ہوا ہوں آپ نے واقعی بہت ہٹ کر موضوع چنا تھا سیکھنے کو کافی کچھ ملا اب میں روحانی غسل بھی کرتا ہوں اور انمول خزانہ نمبر2 کی تسبیح بھی کرتا ہوں اس سب کے لیے میں آپ کا شکرگزار ہوں کہ میرے تحفظات دور ہوگئے ہیں میری بیوی نے صحیح راہیں چنی ہیں۔(فیصل محمود‘لاہور)
وظائف اور اذکار کے سائنسی اثرات
ایک اچھا بول دل کی تسکین اور محبت کا ذریعہ بن جاتا ہے بالکل اسی طرح ایک برا بول نفرت اور کراہت کا ذریعہ بن جاتا ہے ایک ملحد نے ایک بزرگ سے پوچھا کہ آپ کے وظیفے اور آیات کیا اثر کرتی ہیں یہ صرف الفاظ ہی تو ہیں تو انہوں نے اس ملحد کو گالی دی اسے بہت غصہ آیا کہنے لگا میں نے آپ سے سوال کیا ہے اور آپ نے مجھے گالی دی ہے تو اس بزرگ نے فرمایا گالی بھی الفاظ ہی تو ہیں اس کا اثر اتنا ہوا کہ تیرے تن بدن میں آگ لگ گئی ہے بالکل یہ ہی کیفیت ایک وظیفے کے اثرات کی ہے بعض وظائف انسان کو ایسی طاقت اور قوت عطا کردیتے ہیں کہ انسان مافوق الفطرت بن جاتا ہے ڈاکٹر لیول آسٹرالوجسٹ (Astrologist) حالانکہ (وہ مسلمان نہیں تھا) کہنا ہے کہ ’’قرآن الفاظ کا مجموعہ نہیں بلکہ ایک خاص انرجی اور طاقت کا پیٹرن ہے یہ طاقت جہاں پڑھنے والے کے اندر منتقل ہوتی ہے بلکہ یہ ہی طاقت اس کے قریب بیٹھنے والوں کو بھی گھیر لیتی ہے میں نے چند قرآنی الفاظ کو تین ماہ پڑھا میں نے آنکھیں بند کرکے جب ان ہی الفاظ کو پڑھا تو اس سے مجھے بے شمار مناظر کا مطالعہ ہوا اور میں نے اپنے مریضوں کو بھی ان ہی آیات کا مطالعہ کرایا اور وہ شفایاب ہوئے موجودہ سائنس قرآنی آیات کا سائنسی تجزیہ کرنے کے بعد اس نتیجے پر پہنچی ہے کہ الفاظ کی طاقت کا سرچشمہ قرآن کے الفاظ ہیں حتیٰ کہ اگر وہ ہی الفاظ عام استعمال میں اتنی قوت نہیں رکھتے جتنا قرآن میں رکھتے ہیں۔(ج‘ ملتان)
تنگدستی بھگانے اور کشادگی رزق پانے کے13 راز
(1)صبح سویرے کام شروع کرنا: نبی کریم ﷺ کا ارشاد ہے رزق کی تلاش اور حلال کمائی کیلئے صبح سویرے ہی چلے جایا کرو کیونکہ کاموں میں برکت اور کشادگی ہوتی ہے۔ (اسوئہ رسول اکرمﷺ، ص278)
(2)سفر کرنا: حضرت ابوہریرہؓ سے روایت ہے کہ رسول اکرمﷺ نے فرمایا سفر کرو تندرستی پائوگے اور روزی دیئے جائو گے۔ (طب نبویؐ، ص44)
(3)گرا پڑا لقمہ کھالینا:حضرت جابرؓ سے روایت ہے کہ نبی کریمﷺ نے فرمایا کہ جس وقت گرپڑے تمہارا کوئی لقمہ تو اٹھالو اور اس کو پونچھ ڈالو جو کچھ اس میں لگا ہو اور پھر اسکو کھائو اور نہ چھوڑو اس کو واسطے شیطان کے فرمایا جو کھانا کھاتے وقت دستر خوان سے گری ہوئی چیز کو کھا لے وہ ہمیشہ رزق کی فراخی میں رہتا ہے ۔ (طب نبویؐ،ص10)
(4)باوضو رہنے سے روزی میں برکت: حدیث نبوی ہے کہ جو شخص ہر وقت باوضو رہنے کی عادت کرے اسکی روزی کشادہ ہو جائے گی۔
(5)کھانے سے پہلے اور بعد میں ہاتھ دھونا: ایک روایت میں ہے کہ کھانا کھانے سے پہلے اور بعد میں سنت سمجھ کر ہاتھ دھونے والے کبھی انشاء اللہ فاقے سے نہیں ہوں گے۔
(6)نظر کی حفاظت: بازار، دکان اور آفس میں آنکھوں کی حفاظت کرنے سے (غیرمحرم پر نظر ڈالنے سے بچنے سے) روزی میں برکت ہوتی ہے۔
(7)عقیق کی انگوٹھی پہننا: حضور نبی کریمﷺ نے ارشاد فرمایا کہ جو کوئی اپنے ہاتھ میں عقیق کی انگوٹھی پہنے رہے چور اور دوسری آفتوں سے سفر میں عافیت رہے گی۔
(8)تقویٰ کا اہتمام کیجئے: اللہ تعالیٰ کی ہر قسم کی نافرمانیوں کو چھوڑ کر اطاعت اختیار کرنا، اس سے ہر قسم کی پریشانیاں دور ہو جاتی ہیں اور اللہ تعالیٰ رزق میں بھی برکت عطا فرما دیتے ہیں۔
(9)سستا غلہ فروخت کرنا:حضرت عمرؓ حضور اکرمﷺ کا ارشاد نقل کرتے ہیں کہ جو شخص رزق (غلہ وغیرہ) باہر سے لائے تاکہ لوگوں کو ارزاں دے اسکو روزی دی جاتی ہے جو شخص روکے رکھے وہ ملعون ہے (مشکوۃ:فضائل صدقات)
(10)نعمت پر شکر ادا کیجئے: جو بھی نعمتیں ملی ہیں ان پر اللہ کا شکر بجا لائے کیونکہ شکر گزاری سے رزق میں اضافہ ہوتا ہے کیونکہ اللہ تعالیٰ کا وعدہ ہے اگر تم شکرگزاری کرو گے تو میں ضرور زیادہ دوں گا تمہیں۔ اور اگر تم ناشکری کرو گے تو بے شک میرا عذاب بہت سخت ہے (ابراہیم:۷)
(11)آپس میں حسن سلوک کی وجہ سے رزق میں برکت: حضرت ابن عباسؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ کا یہ ارشاد نقل کرتے ہیں کہ جب کسی خاندان اور کسی گھر والے افراد آپس میں صلہ رحمی اور حسن سلوک کرتے ہیں تو اللہ تعالیٰ ان پر رزق جاری فرما دیتے ہیں اور وہ تمام افراد اللہ تعالیٰ کی حفاظت میں ہوتے ہیں۔ (کنزالعمال ص472)
(12)دعا کی برکت:حضرت ابو سعید خدریؓ سے روایت ہے کہ ایک شخص نے عرض کیا کہ یارسول اللہﷺ مجھ کو بہت سے افکار اور قرض نے گھیر لیا۔ آپ نے ارشاد فرمایا تجھ کو ایسا کلام بتلادوں کہ اس کے پڑھنے سے اللہ تعالیٰ ساری فکریں دور کردیتا ہے اور تیرا قرض ادا کردے گا‘اس شخص نے عرض کیا بہت خوب آپ نےفرمایا! صبح و شام یہ کہا کہ اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَعُوْذُبِکَ مِنَ الْھَمِّ وَالُحُزْنِ وَاَعُوْذُبِکَ مِنَ الْعَجْزِ وَالْکَسَلِ وَاَعُوْذُبِکَ مِنَ الْجُبْنِ وَالْبُخْلِ وَاَعُوْذُبِکَ مِنْ غَلَبَۃِ الدَّیْنِ وَقَھْرِ الرِّجَالِ (ابو دائود) اس شخص کا بیان ہے میں نے یہی کیا سویرے سارےغم و فکریں جاتی رہیں اور قرض بھی ختم ہوگیا‘ ابو دائود نے روایت کیا۔(رجزاء الاعمال ص33)
(13)حج:رسول اللہﷺ نے فرمایا حج اور عمرہ کو ملاکر کرو کیونکہ وہ دونوں فقرو تنگدستی اور گناہوں کو اس طرح دور کرتے ہیں جیسا کہ بھٹی لوہے، چاندی اور سونے کے میل کو دور کرتی ہے اور حج مبرور (یعنی مقبول) کی جزاء جنت کے سوا کچھ نہیں۔ (ترمذی و نسائی خطبات الاحکام ص 201) (انتخاب: دل خورشید، ہری پور ہزارہ)
وظیفہ سے شوہر اور بیٹے کو نوکری مل گئی
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!بہت ساری دعائوں کے ساتھ 90دن کے بعد آپ کو خط لکھ رہی ہوں دو انمول خزانے کی برکت سے اللہ نے میرے میاں اور بیٹے دونوں کو نوکری دی ہے ایک ماہ ہوگیاہے ان کو کام پر جاتے ہوئے ہر فرض نماز کے بعد نمبر1وظیفہ ایک دفعہ اور فجر کی نماز کے بعد 21 بار اور نمبر2 عصر کی نماز کے بعد 313مرتبہ اوّل آخر گیارہ گیار بار درود شریف پڑھ رہی ہوں اور درس بھی سنتی ہوں درس سے بہت کچھ سیکھنے کو ملتا ہے تقریباً ایک سال ہوگیا تھا دونوں باپ بیٹا بالکل فارغ تھے میرے میاں جہاں جاتے کہتے کہ فیکٹری میں آپ کو کام نہیں مل سکتا آپ کی عمر زیادہ ہے۔جہاں بہت دفعہ انکار ہوا وہی پر اب الحمدللہ ایک ماہ ہوگیا ہے کام کررہے ہیں۔گھر کے حالات پہلے سے اب بہت بہتر ہیں۔ یہ سب دو انمول خزانہ پڑھنے اور درس سننے سے ہوا ہے۔
تنکا نہیں چھپکلی تھی، اللہ نے بچا لیا
میری زندگی کا ایک واقعہ ہے جو میں مرتے دم تک نہیں بھول سکتی ہوا یوں کہ میں حمل سے تھی مجھے صبح خالی پیٹ دودھ کے ساتھ دوائی لینی تھی میں اپنے میکے میں گئی ہوئی تھی صبح میں نے اپنی بھابھی سے دودھ مانگا تو انہوں نے کہا کہ رات کو ختم ہوگیا تھا ابھی گلی میں دودھ والا آئے گا میں لے دوںگی پھر دوائی لے لینا۔ تھوڑی دیر میں دوددھ والے کی آواز آئی بھابھی دودھ لینے گئی تو میں ایسے ہی پاس چلے گئی کہ دیکھوں یہاں دودھ کس طرح ناپ کر دیتے ہیں جونہی وہ دودھ ڈالنے لگا تو مجھے کچھ تنکا سا دودھ میں نظر آیا‘ میں نے گوالے سے کہا اس میں کچھ ہے تو اس نے جواب دیا کوئی گھاس گر گئی ہوگی‘ نجانے کیوں میری تسلی نہ ہوئی اور بھابھی سے کہا کہ اس میں کچھ ہے بھابھی نے کہا اگر ہوتا تو مجھے بھی نظر آتا پھر کہنے لگیں اچھا تم وہم نہ کرو وہ جگ پڑا ہے اٹھا لائو دودھ اس میں ڈالتے ہیں پھر پتہ چل جائے گا کہ اس میں کیا ہے؟ جونہی دودھ دوسرے برتن میں ڈالا ہم دیکھ کر حیران رہ گئیںجسے میں تنکا سمجھ رہی تھی وہ ایک بڑی چھپکلی تھی جو مرچکی تھی۔ اللہ انسان کو کس کس طرح بچاتا ہے کہ عقل حیران رہ جاتی ہے۔اگر میں پاس جاکر نہ دیکھتی تو بھابھی نے ایسے ہی دودھ گرم کرکے مجھے بھی دے دینا تھا اور باقی گھر والوں کے لیے چائے بھی بنالیتیں۔ نجانے کیا ہوتا؟
اخبار کے تیل سے پرانی سے پرانی دھدر ختم
اگر کسی کو دھدر ہو جتنی بھی پرانی ہو اخبار کا تیل نکال کر لگانے سے ٹھیک ہو جاتا ہے وہ اس طرح کہ اخبار کی کون بناکر کسی دھات کی پلیٹ پر رکھ دیں پھر اوپر سے آگ لگا دیں جب ساری کون جل جائے تو آہستہ سے کون کو سائیڈ پر کردیں نیچے کون سے جو تیل نکلے وہ گرم گرم دھدر پر لگا دیں ان شاء اللہ تین دن لگانے سے ٹھیک ہو جائے گا۔
بیری کے پتوں سے پھوڑوں کا علاج کیجئے
موسم کی تبدیلی سے(سردی یا گرمی ) اکثر لوگوں کو بڑے بڑے پھوڑے نکل آتے ہیں اس کیلئے بیری کے خشک پتے لیںاس میں تھوڑا سا گُڑ(شوگر والے گڑ نہ ڈالیں)اور تھوڑا سا صابن ڈال کر اچھی طرح کوٹ لیں پھر دو قطرے پانی کے مکس کرکے پھوڑے پر لیپ کریں اور اس کے اوپر کپڑا لپیٹ لیں ۔دو یا تین بار یہ عمل کرنے سے پھوڑے ٹھیک ہو جائیں گے۔ (خالدہ سلیم، کھیوڑہ)
نفسیاتی مریضہ درس سننے سے کیسےٹھیک ہوگئی؟
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!اللہ تعالیٰ آپ کو صحت و تندرستی عطا فرمائے اور آپ کا سایہ ہم پر ہمیشہ قائم رکھے، اللہ تعالیٰ آپ کو دن دگنی اور رات چگنی ترقی عطا فرمائے۔ عبقری رسالہ نے ہمارے گھر کے بے شمار مسائل ختم کیے۔ اب ہر ماہ عبقری رسالہ کا شدت سے انتظار رہتا ہے۔ لوگوں کے اس کے پڑھنے مشورہ دیتے ہیں جس جس نے عبقری رسالہ پڑھنا شروع کیا وہ تعریف کیے بنا نہ رہا۔ محترم حکیم صاحب نومبر میں خط لکھا تھا اپنے سارے مسئلہ مسائل کے ساتھ پھر دسمبر میں میرا جواب آیا جس میں دو انمول خزانے کثرت سے پڑھنے کا کہا گیا میں نے 90 دن پڑھا اور دوبارہ خط لکھا پھر اسی دوران 2 اپریل 2017 کو آپ کا درس تھا کراچی میں میں اپنی والدہ، بھائی اور چھوٹے بیٹے کے ہمراہ درس میں آئی۔ میری والدہ 30سال سے مریضہ تھیں عاملوں اور ڈاکٹروں پر لاکھوں روپے خرچ کیے کوئی فائدہ نہیں ہوا تھا پورا گھر پریشانی میں مبتلا تھا‘ اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ آپ کے 2 اپریل کے درس کے بعد ڈاکٹر کو دکھایا پتہ چلا کہ نفسیاتی مریضہ ہے اس کی وجہ سے والدہ کے خیال میں جن بھوت بنے ہوئے تھے اب اللہ تعالیٰ کا شکر ہے وہ بالکل ٹھیک ہیں۔درس میں میرا چھوٹا بیٹا ساتھ گیا تھا وہاں اچانک اس کی طبیعت بہت خراب ہوئی‘ مگر اس کے بعد سے اب بالکل ٹھیک ہے۔ اس دن سے دو انمول خزانہ نمبر1 صبح شام اکیس اکیس مرتبہ‘ انمول خزانہ نمبر2 صبح شام 313مرتبہ پڑھتی ہوں۔ایک ٹوٹکہ قارئین عبقری کے نام کرتی ہوں:۔گھر میں کلو یا آدھا کلو لہسن چھیلنے کے بعد جو ہاتھوں میں جلن شروع ہوتی ہے تو اس کے بعد فوراً آدھا پائو یا ایک پائو پیاز کاٹے سے ہاتھوں سے جلن ختم ہو جاتی ہے میرا خود کا آزمایا ہوا ہے ۔(ک‘ راولپنڈی)

 

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 507 reviews.