Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

بلی کی بددعائیں آج بھی تعاقب کررہی ہیں!

ماہنامہ عبقری - فروری 2020ء

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں عبقری کا مستقل قاری ہوں۔ عبقری رسالہ ہمارا پسندیدہ شمارہ ہے جب تک ہر ماہ اس کو خرید کر پڑھ نہ لیں سکون نہیں ملتا۔ عبقری رسالہ سے ہمیں جینے کا سلیقہ ملا‘ اچھے بُرے کام کی تمیز معلوم ہوئی‘ پورا گھرانہ عبقری کا دیوانہ ہے۔ عبقری رسالہ میں اکثر مکافات عمل کے واقعات پڑھتاہوں تو دہل جاتا ہوں‘ میرا ایک دوست ہے جس کا نام یہاں نہیں لے رہا۔ وہ اکثر بہت زیادہ پریشان ملتا۔ ایک دن انتہائی مایوسی کے عالم میں میرے پاس آیا اور کرسی پر بیٹھ سر پیچھے لگا کر بیٹھ گیا‘ میں اٹھا اس کے کندھے پر ہاتھ رکھا اور پیار سے پوچھا یار کیا ہوا؟ تو دن بدن بہت زیادہ پریشان ہوتے جارہے ہو‘ سر اٹھاکر میری طرف دیکھا اور کہا کچھ نہیں یار‘ کوئی ایسی خاص بات نہیں مگر جب میں نے اصرار کیا تو بتانے لگا : میں دس سال سے مختلف بیماریوں کا شکار رہا ہوں اور گھر کے سارے افراد کسی نہ کسی بیماری میں مبتلا ہیں اور تمام افراد کے ہاتھ یا پائوں مختلف واقعات میں ٹوٹ جاتے ہیں یا ہڈی کریک ہوجاتی ہے اور ایسا بار بار ہوتا ہے‘ گھر میں برکت نام کی کوئی چیز نہیں جبکہ سارے کام کررہے ہیںصوم و صلوٰۃ کے پابند ہیں اور سورئہ یٰسین کا ختم بھی ہر صبح کیا جاتا ہے۔ہر دو سے تین ماہ میں دو سے اڑھائی لاکھ روپے ڈاکٹرز اور ادویات کی نذر ہوجاتے ہیں۔ پرائیویٹ نوکری ہے اور وہاں بھی پریشانی بہت ہے۔میں چونکہ اکثر عبقری رسالہ میں دعاؤں اور بددعاؤں کے واقعات پڑھتارہتا ہے اسی کو ذہن میں رکھتے ہوئے اپنے دوست سے پوچھا کہ کہیں کوئی بددعا تو تمہارا تعاقب نہیں کررہی۔ کیونکہ شیخ الوظائف اکثر فرماتے ہیں کہ جہاں دعائیں تعاقب کرتی ہیں وہیں بددعائیں بھی تعاقب
کرتی ہیں۔ میری بات سن کر میرے دوست نے ٹھنڈی آہ بھری اور نم آنکھوں سے کہنے لگا: ایک مرتبہ ایک بلی ہمارے گھر آگئی‘ باوجود کوشش کے وہ گھر سے نہ جاتی تھی‘ جب بھی بھگاتے دوبارہ آجاتی‘ اکثر سالن‘ روٹی یا دودھ میں منہ مار دیتی۔ ایک مرتبہ اس نے سالن میں منہ مارنے کی کوشش کی تووا لد صاحب شدید غصہ میں آئے اور بھاگ کر اسے پکڑنے کی کوشش کی‘ اس کا منہ ہنڈیا میں تھا وہ بھاگ نہ سکی اور اس کی دم میرے والد کے ہاتھ میں آگئی‘ میرے والد نے دم سے پکڑ کر گھما کر اسے دیوار کے ساتھ مارا‘ وہ تھوڑا مدہوش ہوگئی تو والد صاحب نے پھر اسے اتنی ہی زور سے دیوار کے ساتھ مارا‘ اس کی ہڈیاں چکنا چورہوگئیں‘ وہ اٹھنا چاہتی تھی مگر اٹھ نہ پائی اور تھوڑی ہی دیر میں وہیں مرگئی۔ بس وہ دن اور آج کا دن سالہا سال بیت گئے‘ ہمارے خاندان کی ہڈیاں بار بار ٹوٹتی ہیں‘ سب بیمار رہتے ہیں۔ گھر میں پیسہ دولت معاشی حالت تو ٹھیک ہے مگر سب بیمار اور ہڈیوں کے مریض بن چکے ہیں‘ اچانک حادثہ ہوتا ہےاور کسی نہ کسی کی ہڈی ٹوٹ جاتی ہے۔ جب بلی کے ساتھ یہ ظلم ہوا تب میرا بچپن تھا اب میں خود بڑھاپے کی طرف گامزن ہوں‘ مجھے آج بھی محسوس ہوتا ہے کہ بلی کی بددعائیں تعاقب کررہی ہیں۔

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 492 reviews.