Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

میرے ساتھ ایک جن ہے ! جو مجھےذکرکرواتا ہے

ماہنامہ عبقری - فروری 2020ء

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!عبقری رسالہ بہت شوق سے پڑھتے ہیں‘ اس میںموجود مختلف سلسلے جب تک مکمل نہیں پڑھتے سکون نہیںملتا۔ خاص طور پر ’’جنات کا پیدائشی دوست‘‘ اور ’’جنات کے حوالے سے لوگوں کے آنکھوں دیکھے مشاہدات‘‘ ضرور پڑھتا ہوں۔ جنات کے حوالے سے میرے مشاہدے میں باتیں جو میں قارئین کی نذر کرتا ہوں:۔ میرے والد صاحب کے ایک دوست ہیں ایک دن دکان پر والد کے ساتھ بیٹھے ہوئے تھے‘ مجھے دیکھ کر کہنے لگے کہ تمہیں ایک ذکر دیتا ہوں سارا دن وہ پڑھا کروں‘ میں نے حیرانگی سے ان کی طرف دیکھا اور پوچھا کہ آپ مجھے کیوں ذکر بتارہے ہیں انہوں نے کہا مجھے حکم مل رہا ہے کہ تمہیں بتاؤں کہ سورۂ والضحیٰ کی پہلی پانچ آیات ہر نماز کے بعد ایک تسبیح پڑھا کرو اور باقی سارا دن درود شریف پڑھتے رہا کرو۔پھر میرے والد کے دوست نے بتایا کے میرے ساتھ ایک جن ہے‘ جو صرف مجھے نظر آتا ہے‘ وہ مجھے ذکر بھی کراتا ہے‘ میرے گھر والوں کو بھی نماز اور ذکر کی تلقین کرتا ہے‘ مجھ سے ڈھیروں باتیں کرتا ہے‘بڑے دلچسپ اور عجیب و غریب واقعات بھی سناتا ہے وغیرہ وغیرہ۔ابھی بات کرہی رہا تھا کہ اچانک اس نے اِدھر اُدھر دیکھنا شروع کیا اورمیں نے جیب سے وہ کاغذ نکالا جس پر اس نے ذکر لکھ کر دیا تھا‘ اور پھر جب اس کاغذ کوجیب میں رکھ لیاتو اس نے کہا کہ وہ جن آگیا ہے‘ تمہارے پیچھے کھڑا ہے اور کہہ رہا ہے کے یہ ذکر ٹھیک ہے۔ اس نے کہا : مجھے وہ جن نظر آتا ہے ابھی کہہ رہا ہے کہ میں اس سے بات کرنا چاہتا ہوں مگر اس نے کوئی عطر لگا رکھا ہے جو مجھے یہاں رکنے نہیں دے رہا‘ مجھے تکلیف ہورہی ہے‘ میں جارہا ہوں اوروہ جن چلا گیا ۔ وہ دکاندار حیرانگی سے پوچھنے لگا کہ تم نے کیا لگا رہا ہے‘ جس کی وجہ سے وہ جن یہاں باوجود کوشش کے ٹھہر نہ پایا‘ میں نے اسے بتایا کہ میں نے ’’روحانی عطر‘‘ لگایا ہوا تھا جو میں روزانہ لگاتا ہوں۔ اس نے تجسس سے پوچھا یہ کہاں سے ملتا ہے؟ میں نے کہا عبقری دواخانہ سے‘ شیخ الوظائف کا دم شدہ ہے۔ یہ کہہ کر میں گھر کی طرف چل دیا اور اس سوچ میں پڑ گیا کے عطر تو نیک جنات کی خوراک ہے پھر یہ کیوں وہاں سے چلا گیا۔(پوشیدہ)

 

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 490 reviews.