محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! ایک سچا واقعہ عبقری کے لیے حاضر ہے آزاد کشمیر کا ایک مقام باغ ہے۔ باغ شہر سے کچھ میل دور ایک جگہ ہے۔ اس جگہ جنگل ہے اس میں ایک بوڑھی چڑیل رہتی ہے۔ رات تو رات دن میں بھی نظر آتی ہے۔ اس مقام سے کوئی اکیلا نہیں گزر سکتا پانچ سات آدمی اس مقام سے گزرتے ہیں۔ ایک دن ایک لڑکا جس کی عمر چودہ سال تھی اس جگہ سے گزرا تو اس کی لاش ملی تھی۔ اس طرح ایک عورت اس مقام سے گزری اس عورت کو چڑیل کا سایہ ہوگیا۔ اس عورت کے بال بہت لمبے تھے پھر اس عورت کے بال گرتے گئے سر پر بال بالکل تھوڑے رہ گئے۔ وہ عورت ایک اللہ والے کے پاس گئی۔ اللہ والے نے کہا یہ اس چڑیل کے سایہ کی وجہ سے ہوا ہے۔ اسی طرح ایک اور واقعہ اسی گائوں میں پیش آیا کہ ایک لڑکی جس کی عمر سولہ سال تھی اس مقام سے گزری تو ایک بوڑھی عورت نظر آئی اس عورت نے اس کو آواز دی۔ تو اس چڑیل نے اس کے سر پر ہاتھ مارا وہ لڑکی بھاگ گئی پھر وہ لڑکی رات کو گھر سے باہر نکل جاتی دن کو بھی گھر میں نہیں رہ سکتی تھی۔ ویران جگہ اس لڑکی کو پسند تھی۔ اس لڑکی کے والدین نے ایک اللہ والے کے ذریعے اس لڑکی کا علاج کروایا پھر جاکر وہ لڑکی ٹھیک ہوئی۔
اسی گائوں کی ایک عورت نے کہا کہ یہ چڑیل دن میں اپنے بالوں کو کھول کر درخت کے ساتھ بیٹھی ہوئی دکھائی دی ہے۔ اس چڑیل کے پائوں پیچھے کی طرف مڑے ہوئے تھے۔ ایک آدمی اسی گائوں کا تھا وہ گھر کے لیے گوشت لے جارہا تھا کہ وہ گوشت والا تھیلا اس سے لے کر بھاگی اور درخت کے اوپر جاکر گوشت کھانے لگی۔ کچا گوشت کھا گئی۔ پھر اس آدمی سے کہا اور گوشت لا وہ آدمی گھر پہنچ کر بے ہوش ہوگیا۔ ایک بزرگ نے دم کیا تو اس کے حواس بحال ہوئے۔ اس جگہ بہت سے واقعے ہوئے ہیں اگر اصل مقام لکھا تو کچھ سرپھرے لوگ اس جگہ پہنچ جائیں گے ان کو نقصان ہوگا اس لیے مقام نہیں لکھ رہا۔ (امجد حسین قادری، اسلام آباد)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں