کن پیڑوںکا دم: عبقری میں ایک بار سورئہ فاتحہ کے دم کا طریقہ آیا تھا۔ میری کام والی کی بچی کے کن پیڑے نکلے ہوئے تھے اور ان میں شدید درد تھا میں نے دم کیا وہ دوسرے دن کام پر آئی تو کہنے لگی کہ اب میری بچی بالکل ٹھیک ہے۔ دم دو تین دن بعد میںبھی کرتی رہی کن پیڑوں کی سوزش آہستہ آہستہ ختم ہوئی مگر درد فوراً ختم ہوگیا۔دم یہ ہے تھا سورئہ فاتحہ پڑھتے ہوئےشہادت والی انگلی (دائیں ہاتھ کی) کن پیڑوں کے گرد پھیرتے جائیں جہاں سے شروع کریں وہیں ختم کریں اور وہاں شہادت کی انگلی سے (X)کا نشان بنادیں ایک وقت میں تین مرتبہ کریں مریض سے کہیں کم از کم دس روپے کی ٹافیاں بچوں میں تقسیم کردے۔
کھچرالی کا دم:ایک دن میری ہمسائی مغرب سے کچھ دیر پہلے میرے پاس آئی کہ باجی تم کہاں تھی‘ دو تین دنوں سے تم گھر پر نہیں مل رہیں میں نے کئی چکر لگائے۔ میں نے خیریت پوچھی تو بولی کھچرالی نکلی ہوئی ہے۔ میں نے سوچا باجی سے کوئی دم وغیرہ کروا لوں۔ میں نے کہا مغرب کے بعد میں تمہیں پانی پڑھ کر دوں گی صبح اس سے پوچھا تو کہنے لگی باجی پانی پیتے ہی میرا درد ایسے رک گیا جیسے تھا ہی نہیں۔ کھچرالی جو کہ دو تین بنی ہوئیں تھیں وہ تو ہفتہ دس دن میں ٹھیک ہوئیں لیکن درد فوراً رک گیا اور جو پس اس میں بھری تھی وہ بھی صبح تک نکل کر صاف ہوگئی۔دم یہ ہے:۔’’ الٓرٰتِلْكَ اٰیٰتُ الْكِتٰبِ الْمُبِیْنِ۔ اَلرَّحِيْمُ۔ اَلرَّحِيْمُ۔ اَلرَّحِيْمُ‘‘ ان کلمات کو صبح سورج نکلنے سے پہلے (باقی صفحہ نمبر54 پر)
(بقیہ:عبقری سے ملے دم!تجربات کیے! ضرور پڑھیں )
اور رات کو سورج غروب ہونے کے بعد 100 بار پانی پر دم کرے پلائیں اوّل و آخر درود شریف۔پھوڑے پھنسی کا دم: شہادت کی انگلی پر لعاب لگائیں پھر تین بار بسم اللہ اللہ اکبر اور ایک بار اَمَ اَببْرَمُوْ اَمْراًفَاِنَّ مُبْرِمُون۔ پڑھ کر دم کردیں اور لعاب لگا دیں اس آیت کے میں نے حیرت انگیز فائدے مشاہدے کیے ایک ہی دم سے کئی کئی مہینوں کے وہ پھوڑے جن کا منہ، سر نہیں بن رہا ہوتا وہ بھی ٹھیک ہو جاتے ہیں اور گلے سڑے خارش چنبل کے مریض بھی اسی لعاب کو سرسوں کے تیل میں ملا کر مالش کرنے سے ٹھیک ہو جاتے ہیں۔گوہانجی کا دم: میرے ہمسائے میں بچوں اور ان کی ماں کے اکثر نکلتی ہیں بس ایک بار دم کرنے سے ہی آرام آجاتا ہے۔ تعوذ تسمیہ کے بعد تین بار درودشریف پڑھ کر سانس روک کر سات بار پڑھ کر دم کریں۔ لَاتُبْقِی ولَا تذَرُ۔
سورۂ کوثر اور برکت والی تھیلی کا عمل:سورۂ کوثر پڑھنے اور پھونکنے سے ہر چیز میں برکت ہوتی ہے میرا ماہانہ پانچ ہزار کرایہ آتا تھا میں ہر ماہ جب کرایہ آتا اس پر 129 بار سورئہ کوثر پڑھ کر پھونک مار لیتی تو وہ پیسے اگلے ماہ کا کرایہ آنے تک کچھ نہ کچھ بچے رہتے ہیں اور جس ماہ میں پھونک نہ مار سکتی تو کرایہ 5,7دن میں ہی ختم ہو جاتا۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں