Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

ٹوٹکے استعمال کرنے والوںکا مذاق اڑاتی مگر

ماہنامہ عبقری - فروری 2020ء

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!عبقری رسالہ پڑھنا 2016 سے شروع کیا بہت زیادہ پسند آیا اس لیے خط لکھ کر بھیج رہی ہوں ۔ میرے پاس ڈاڑھ کے درد ختم کرنے کا میرا خود کا آزمودہ عمل ہے آپ یقین جانے میری ڈاڑھ میں بے حد زیادہ درد تھا ڈاکٹر نے چیک اپ کرنے کے بعد درد کی گولیاں لکھ دیں جو کھانے سے وقتی طور پر آرام آجاتا لیکن دو تین گھنٹے بعد پھر درد شروع ہوجاتا‘ درد کی وجہ سے میرا پورا منہ سوج گیا ۔ ارادہ ہوا کے ڈاڑھ نکلوادوں۔ میں نے اپنی سہیلی سے کہا میرے ساتھ ڈاکٹر کے پاس چلو ڈاڑھ نکلوانے کے لیے اس نے مجھے ڈاڑھ نکلوانے سے منع کردیااور مجھے اپنی والدہ کے پاس لے گئی جنہوں نے مجھے ایک ٹوٹکہ بتایا اور کہا استعمال کرو انشاء اللہ فرق پڑےگا لیکن درد اتنا زیادہ تھا کہ کوئی بھی ٹوٹکہ آج تک مجھ پر اثر نہیں کرتا تھا میں نے کہا آنٹی یہ ٹوٹکے ایسے ہی ہوتے ہے کوئی فرق نہیں پڑتا وہ آنٹی اپنا ٹوٹکہ بتاتی رہی لیکن میں ٹوٹکے ماننے سے انکار کرتی رہی۔ خیر میری سہیلی نے کہا کہ یاد آیا آج تو ہفتہ ہے اور ہفتہ، اتوار تو ڈاکٹروں کی چھٹی ہوگی میں نے کہا ٹھیک ہے پھر پیر والے دن چلیں گے ۔ پھر میں اپنے گھر کی جانب نکل پڑی راستے میں میں نے سوچا کے ڈاڑھ درد کی گولی تو گھر میں موجود ہے کیوں نہ آنٹی کا بتایا ہوا ٹوٹکہ بھی آزمایا جائے۔میں ٹوٹکے کا سامان لے کر گھر پہنچ گئی اور ٹوٹکہ تیار کرکے آزمایا آپ یقین جانے جو درد کی گولیاں میں نے خریدی تھی وہ ویسے ہی رکھی رہیں گولیوں سے بہتر چیز میرے لیے یہ ٹوٹکہ رہا اب جس کی بھی ڈاڑھ میں درد ہو تو یہ ٹوٹکہ بتاتی ہوں ان شاء اللہ فائدہ ضرور ہوتا ہے۔ ٹوٹکہ یہ ہے:
ھوالشافی: پودینہ کا ست چھوٹا سا ٹکڑا لے کر تھوڑی سی روئی میں لپیٹ کر ڈاڑھ میں رکھ لیں 10 سے 15 منٹ رکھا رہنے دیں اور روئی نکلنے کے بعد نیم گرم پانی میں تھوڑا سا نمک ملا کر غرارے کریں‘ یہ عمل دن میں دو، تین مرتبہ دہرائیں‘ ان شاء اللہ درد غائب ہو جائے گا۔ محترم حضرت حکیم صاحب میرا نام اور شہر ہرگز شائع نہ کیجئے گا۔(پوشیدہ)
بچے کی الٹیاں نہ رکتی تھیں! یہ ٹوٹکہ آزمایا آرام آگیا
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!اللہ تعالیٰ آپ پر آپ کے بچوں پر آپ کے والدین پر اور آپکی قیامت تک آنے والی نسلوں پر اپنی رحمتوں، برکتوں،عافیتوں، رزق اور اپنی رضا کی بارش کرتا رہے اور تسبیح خانے کو قیامت تک آباد و شاد رکھے اسی طرح مخلوق کو اللہ تک پہنچانے کاذریعہ بنادیا۔
الٹی بند نہ ہورہی ہوتو:آج سے تقریباً 14سال پہلے میرا سب سے چھوٹا بیٹا تقریباً 2سال کا تھا اسے الٹیاں شروع ہوگئیں‘ تین چار دن میں اپنے شہر کے ڈاکٹروں کو دکھاتی رہی پھر اپنے میکے (شورکوٹ) لے گئی وہاں چائلڈ اسپیشلسٹ کو چیک کروایا انہوں نے انجکشن، ڈرپیں، دوائیاں سب کچھ کرکے دیکھ لیا مگر بچے کی الٹیاں نہیں رک رہی تھیں‘ چوتھے دن شام کو میرا بچہ ایسے نڈھال ہوگیا اس کی آنکھیں بند ہوگئیں اور وہ بے ہوش، نہ آنکھیں کھولے اور نہ ہی ایک منٹ کے لیے اس کی الٹی بند ہوئی ایسے میں ہماری ایک کرایہ دار اور میری کلاس فیلو آئی مجھ سے کہنے لگی خالدہ تمہیں یاد نہیں ہمارے پاس جو ٹوٹکوں والی کتاب ہے اس میں ایک ٹوٹکہ ہے اس نے مجھے یاد کروایا اور میں نے اسی وقت بچے کو بناکر صرف ایک چمچ پلایا حکیم صاحب یقین کریں چار راتوں سے ایک پل بھی نہ سونے والا میرا بچہ ایسے سویا کہ پھر اسے دوبارہ الٹی نہیں ہوئی اس کے بعد میں نے احتیاطًا دو چار بار ایک ایک چمچ ٹوٹکہ دیا لیکن پہلے ہی چمچ سے چار دن کی ایک منٹ نہ رکنے والی الٹی رک گئی۔ٹوٹکہ یہ تھا زیرہ سفید دھوکر (ایک بڑا چمچ) کونڈی میں ڈال کر تھوڑے سے پانی کے ساتھ پیس لیں تقریبا آدھا گلاس پانی میں ملاکر چٹکی بھرنمک اور ایک چمچ چینی بھی ڈال دیں اور چھان کر‘ بچہ ہوتو چمچ چمچ وقفے قفے سے پلائیں بڑا ہوتو دودوگھونٹ۔ اب تو میں زیرے کو گھوٹنے کی بھی تکلیف نہیں کرتی اگر کسی کو الٹی شروع ہوتو آدھا چمچ زیرہ،آدھا چمچ چینی اور ایک چٹکی نمک دیتی ہوں کہ منہ میں ڈل کر چبائیں‘ ٹھنڈا پانی پی کر نگل لیں‘ فوراً فرق پڑ جاتا ہے بچے کو بہرحال گھوٹ چھان ہی دینا چاہیے۔
پیچش کے لیے آزمودہ ٹوٹکہ

میرے ہمسائے کرایہ دار تھے آج سے بارہ تیرہ سال پہلے کی بات ہے انکی دو بچیاں تھیں ایک دن وہ بھاگتی ہوئی میرے پاس آئیں کہ آنٹی آنٹی ہماری مما بے ہوش ہوگئیں ہیں چل کر دیکھیں۔ میں گئی تو میری ہمسائی نیم بے ہوش نڈھال پڑی تھی میں نے پوچھا تو بتانے لگی کہ پیچش آرہے ہیں آخری بار واش روم گئی تو وہیں گر گئی بچیوں نے اٹھا کر باہر نکالا میں نے آدھے کپ ابلے ٹھنڈے دودھ میں آدھا لیموں نچوڑ کر فوراً پھٹنے سے پہلے پلادیا صرف ایک بار پلانے سے دوبارہ پیچش نہیں ہوئی اور وہ تندرست ہوگئی۔

 

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 477 reviews.