محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم ! اللہ پاک آپ پر اپنی کروڑوں رحمتوں کا نزول فرمائے اور آپ کی آل اولاد پر بھی اپنی حاص رحمتیں نازل فرمائے ۔ تازندگی آپ کو اسی طرح دکھی انسانیت کی خدمت کرنے کی توفیق عطا فرمائے (آمین) اور آپ کے فیض میں، عمر میں روحانیت میں اور زندگی میں برکتیں عطا فرمائے۔ (آمین)
ہمارے گھر میں ہروقت لڑائی جھگڑا رہتا تھا کوئی بات بھی نہیں ہوتی تھی اور لڑائی اس قدر طویل ہو جاتی تھی کہ ہفتہ ہفتہ گزر جاتا ایک دوسرے سے بات کیے بغیر۔ بھائی کی شادی ہوئی تو بھابی سے بھی ہر وقت لڑائی جھگڑا رہتا ۔ لائٹ، گیس، کچھ بھی نہیں تھا ہمارے گھر میں۔ ِمیں نے خود قرآن پاک حفظ کیا ہو ا ہے۔ میرا قرآن پاک پڑھنے کو دل نہیں کرتا تھا۔ میرے ابو،میرے بڑے بھائی فارغ یعنی بے روز گا ر تھے، جہاں جاتے جواب مل جاتا، کام نہ بن پاتا میں نے بہت سے وظائف کیے مگر کوئی فائدہ نہ ہوا۔
پھر عبقری ملا‘ پڑھا‘ بہت پسند آیا‘ اس میں مجھے پوری بسم اللہ 800مرتبہ صبح و شام والا وظیفہ پڑھنے کو ملا‘ اس وظیفے کو پڑھا اور اس کے نتائج حیرت انگیز نکلے۔ ہمارے گھر لائٹ لگ گئی، گیس لگ گئی، بھائی کو اتنی اچھی جاب مل گئی، بھائی کا ہر وقت امی کے ساتھ جھگڑا رہتا تھا جو کہ ختم ہو گیا۔ بھابی بھی ہمارے ساتھ ٹھیک ہو گئیں۔ غرضیکہ تما م مسائل آہستہ آہستہ ختم ہوتے چلے گئے۔ اس وظیفہ کا جہاں ہمیں دنیاوی فائدہ ہوا وہیں روحانی بھی بہت سے فائدے ہوئے وظیفہ پڑھنے کے دوران دو مرتبہ میرے ساتھ ایسے ہوا کہ میرے دل میں صرف ایک بات کا خیال گزرا کہ کاش ایسا ہو جائے تو اللہ پاک نے ویسا ہی کردیا مجھے وہ چیز عطا فرمادی اور یہ سب’’بسم اللہ الرحمن الرحیم‘‘ کے وظیفے کی برکت سے ہوا۔
(1) حکیم صاحب! عبقری کے رسالہ سے میں نےاَللّٰہُ الصَّمَدْ ہر نما ز کے بعد تین سو تیرہ مرتبہ پڑھنے والا وظیفہ پڑھنے کا سوچا ۔میں بچیوں کو گھر میں قرآن پاک پڑھانے جایا کرتی تھی انہوں نے مجھے ہٹا دیا، میری تنخواہ میں سے انہوں نے مجھے پانچ سو روپیہ دینا تھا جو کہ نہیں دیا۔ حکیم صاحب میں نے صرف اس وظیفہ کو پڑھنے کا ارادہ ہی کیا تھا کہ انہوں نے مجھے خود آکر میرے پیسے مجھے لوٹا دیئے۔
سورۂ مزمل اور یا مغنی کاعمل
(2) دوسرا وظیفہ جو میں نے پڑھا اور مجھے اس سے فائدہ ہوا وہ ’’سورۂ مزمل‘‘ اوریَا مُغْنِیْ والا ہے جس سے مجھے بہت سے فائدے ہوئے میں سکول جاب کرتی تھی، میری تنخواہ کم تھی انہوں نے میری تنخواہ بڑھا دی۔ طریقہ عمل: 3 مرتبہ سورۂ مزمل پڑھیں اور گیا رہ سو مرتبہ یَا مُغْنِیْ پڑھیں۔ اللہ کے فضل سے اس وظیفے سے رزق کی تنگی دور ہوجاتی ہے۔21دن بلا ناغہ اس وظیفے کو جاری رکھیں۔ (صبا اشرف‘لاہور)
برکت کیلئے میرا آزمودہ روحانی عمل
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! عبقری رسالہ بہت شوق سے پڑھتی ہوں‘ مجھے عملیات سیکھنے کا بہت شوق ہے‘ عبقری سالانہ روحانی کلاسوں میں شرکت کرتی ہوں اور عملیات سیکھتی ہوں۔ عبقری رسالہ میں ایک مرتبہ آپ نے کسی کو یَاحَلِیْمُ یَاعَلِیْمُ یَاعَلِیُّ یَاعَظِیْمُ یہ عمل برکت کیلئے بتایا تھا۔ میں نے پڑھنا شروع کردیا‘ ماشاء اللہ روزانہ 1 ہزارمرتبہ یا اس سے زیادہ بھی ہو جاتا ہے‘ اس سے فائدہ بھی بہت پہنچ رہا ہے ‘ برکت کا انوکھا انتظام بن گیا ہے۔جب بھی کچھ چاہیے بس یہی پڑھتی رہتی ہوں۔ اللہ کے کرم سے بگڑا ہوا کام بھی سنور جاتا ہے۔
میں نے پہلے بھی ذکر کیا کہ مجھے عملیات کا بہت شوق ہے۔ میں اللہ تعالیٰ کے فضل سے آپ کی اجا ز ت سے جوبھی عمل کرتی ہوں اس میں کامیا ب ہوتی ہوں ،انشاء اللہ آئندہ بھی ناکام نہیں ہونگی اور مجھے امید ہے کہ میرے پیچھے میرے مرشد کا ہاتھ اور دعا ئیں ہے۔ عملیات میری مجبوری ہے اس کا شوق بھی مجھے حد سے زیادہ ہے اور میرے پاس مجبور ہو کر بہت زیادہ خواتین آتی ہیں۔ عبقری رسالہ سے دیکھ کر جو بھی اللہ تعالیٰ کانام بتاتی ہوں‘ اللہ تعالیٰ کے فضل سے ان کو بہت فائدہ ہوجاتا ہےاور آہستہ آہستہ وہ نماز و پردے کی پابند ہوجاتی ہیں‘ عبقری رسالہ کا انہیں بتاتی ہوں‘ درس کا بتاتی ہوں ‘ درس سنتی ہیں اور جب اعمال پر آتی ہیں تو دلی سکون ملتا ہے‘ جب خواتین آپس میں اعمال کے تذکرے کرتی ہیں روح تازہ ہوجاتی ہے۔(زینب بی بی ‘اوکاڑہ)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں