Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

مشترکہ خاندانی نظام!فوائد پڑھے اب نقصانات بھی جانیے

ماہنامہ عبقری - فروری 2020ء

بچوں کی ذہنی و جسمانی نشوونما اور تربیت میں بھی یہ نظام بہت اہم کردار ادا کرتا ہے۔ ایک بچہ جسے اپنے والدین کے علاوہ رشتہ داروں (مثلاً دادا، دادی، تایا، چچا، پھوپھو) کی محبت اور توجہ بھی حاصل ہوتی ہے وہ زیادہ پر اعتماد ہوتا ہے اور مختلف امور سے متعلق اس کی آگاہی اور واقفیت بھی زیادہ ہوتی ہے۔ بالخصوص گھر کے بزرگ اس کو نہ صرف دینی اقدار سے روشناس کرواتے ہیں بلکہ اس میں مختلف اوصاف (مثلاً بڑوں کا ادب و احترام، سچ بولنا، ایک دوسرے کے ساتھ مل جل کر رہنا) بھی پروان چڑھاتے ہیں جس کے لیے وہ بچوں کو مختلف سچے واقعات اور کہانیاں سناتے ہیں تاکہ وہ ان سبق آموز کہانیوں سے نصیحت حاصل کرکے اپنے اخلاق و کردار کو بہتر بناسکیں اور یوں بھی بچپن میں کی جانے والی نصیحت کااثر پوری انسانی زندگی پر محیط ہوتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ماہرین نفسیات بچوں کے ابتدائی دو سال کو ان کی زندگی کے بہت اہم سال کہتے ہیں کیونکہ اس میں بچوں کی تربیت کا تقریباً 95 فیصد حصہ مکمل ہوچکا ہوتا ہے۔
مشترکہ خاندانی نظام کے بہت سے فوائد ہونے کے ساتھ ساتھ کئی نقصانات بھی ہیں تاہم ان کے اثرات دور رس نہیں ہوتے ہیں۔ دراصل اس دنیا میں رہنے والے ہر فرد کا مزاج دوسرے سے مختلف ہوتا ہے۔ مزاجوں کے اسی اختلاف کے باعث کئی مسائل جنم لیتے ہیں۔ مثلاً ایک بھائی گھر میں کمپیوٹر کی موجودگی کو ضروری سمجھتا ہے جبکہ دوسرا بھائی اسے عبث خیال کرتا ہے اس پر بحث ہونا شروع ہو جاتی ہے نتیجے میں ایک بھائی کی جیت ہوتی ہے جس کیوجہ سے اس کا دل دوسرے بھائی کی طرف سے خراب ہو جاتا ہے اور یوں تعلقات میں بگاڑ کی ابتداء ہو جاتی ہے۔ اس لیے ضروری ہوتا ہے کہ ہم اعلیٰ ظرفی اور بلند حوصلگی کی صفات اپنے اندر پیدا کریں تاکہ ان مسائل سے بچا جاسکے۔
ایک مسئلہ آرام کا بھی ہوتا ہے ہمیں اپنے سونے جاگنے کے معمول کو فیملی کے مطابق بنانا ہوتاہے۔ اس لئے کبھی ہمارا موڈ جلد اٹھنے کا نہ ہو مگر گھر میں چونکہ سب لوگوں کے اٹھنے کا وقت مقرر ہوتا ہے تاکہ ناشتے کے لیے سب ایک ساتھ جمع ہوسکیں اس لئے ہمیں بھی چارو ناچار اٹھنا پڑتا ہے۔ یوں ہمیں وسعت قلبی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے آرام کو قربان کرنا پڑتا ہے۔ یہ اور اسی طرح کے کئی مسائل اور بھی ہوتے ہیں جن پہ ہم اپنی مضبوط قوت ارادی سے قابو پاسکتے ہیں۔ الغرض مشترکہ خاندانی نظام جدید اور تیز رفتار دور میں ہماری زندگیوں کے لیے سہولت اور فائدہ کا باعث ہے جس سے ہمیں کئی مسائل اور پریشانیوں سے نمٹنے میں آسانی ہو جاتی ہے۔

 

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 469 reviews.