اکثر خواتین اپنے چہرے پر تو بہت زیادہ توجہ دیتی ہیں اور طرح طرح کی کریموں اور لوشنز کا بھی استعمال کرتی ہیں۔ لیکن اپنے ہاتھوں کا اتنا خیال نہیں رکھتیں۔ جس طرح چہرے کی جلد کو قدرتی نمی اور حفاظت کی ضرورت ہوتی ہے بالکل اسی طرح آپ کے ہاتھوں کو بھی قدرتی نمی درکار ہوتی ہے۔ اس لیے ہمیشہ اس بات کو یاد رکھئے کہ ہاتھوں کو بھی وہی توجہ، حفاظت اور وقت دیں جو آپ اپنے چہرے کو دے رہی ہیں۔ یہاں ہم آپ کو ہاتھوں کی حفاظت کے لیے چند ایسے طریقے بتائیں گے جن پر عمل کرکے آپ گھر بیٹھے اپنے ہاتھوں کو صاف ستھرا اور جاذب نظر بناسکتی ہیں۔ ہاتھوں کی حفاظت کے لیے مینی کیور ایک عمدہ طریقہ سمجھا جاتا ہے یہاں مینی کیور اور مساج کے ذریعہ خوبصورت ہاتھوں کے حصول کا طریقہ بیان کیا جارہا ہے۔
ہاتھ اور ناخنوں کی دیکھ بھال کے تین اہم پہلو
مینی کیور : ہاتھ اور ناخنوں کی دیکھ بھال کے تین اہم پہلو ہوتے ہیں سب سے پہلے تو یہ ہاتھوں کو خوبصورت بناتا ہے دوسرا ہاتھوں کو سکون پہنچاتا اور تیسرا یہ ای این ٹی (کان، ناک اور گلے) کے مسائل کا بھی علاج کرتا ہے لیکن خوبصورتی اس کا بنیادی مقصد ہے اور ساتھ ساتھ ہاتھوں کو سکون بہم پہنچانا ہے۔
طریقہ:مینی کیور کے لیے ایک پیالے میں نیم گرم پانی لے کر اس میں چند قطرے ڈیٹول ڈالئے اور تھوڑا سا شیمپو ملائیے۔ اب اس پیالے میں ہاتھوں کو تقریباً پندرہ منٹ تک ڈبو کر رکھئے۔ اس میں ہاتھوں کو ڈبونے سے قبل ناخنوں کے کناروں کونیل پالش ریموور لگا لیجئے۔ اس سے ناخن کے گرد مردہ تہہ نرم پڑجائے گی پندرہ منٹ کے بعد ہاتھوں کو پیالے کے اندر ہی نرم برش (اس کے لیے پرانا ٹوتھ برش بھی استعمال کیا جاسکتا ہے) سے نرمی کے ساتھ رگڑئیے تاکہ مردہ کھال سے میل کی تہہ اتر جائے۔ اب ہاتھوںکو پیالے سے نکال کر ان کو تولئے سے صاف کیجئے اور جھانویں سے ہاتھوں کی مردہ جلد کو نرمی سے رگڑ کر دور کیجئے۔ اس کے بعد ناخنوں کو صحیح انداز میں تراشئے اور پھر ان کو فائل کے ذریعے رگڑ کر ہموار کیجئے تاکہ کسی چیز یا کپڑے میں نہ الجھیں اس کے بعد بفر Buffer کی مدد سے ناخنوں کے اوپر موجود پہلی تہہ کو رگڑئیے اور ساتھ ساتھ Buffer کی چکنی جانب سے ناخنوں میں چمک پیدا کیجئے۔ اس کے بعد ہاتھوں پر اچھی سی موئسچرائزنگ کریم لگا کر ہاتھوں کا مساج کیجئے اور کریم کو اس میں جذب کیجئے کچھ دیر کے لیے ہاتھوں پر سوتی دستانے چڑھا لیجئے تاکہ وہ بالکل ملائم ہو جائیں یہاں چندآسان نسخے دیئے جارہے ہیں جو کہ آپکے ہاتھوں کو خوبصورت بنانے میں مددگارثابت ہوں گے۔
٭اپنی کھردری، سخت جلد کی ایمرجنسی دیکھ بھال کے لیے رات کو سوتے وقت اپنے ہاتھوں پر یہ کریم لگائیں روغن بادام دو چھوٹے چمچ، شہد ایک چھوٹا چمچ، شہد کو روغن بادام میں ملا کر اس کی ہاتھ پر مالش کریں اور صبح صابن ملے گرم پانی سے ہاتھوں کو اچھی طرح دھولیں۔ ہاتھ ملائم ہو جائیں گے۔ اگر ضرورت محسوس ہو تو اسکو اگلی رات پھر دہرائیں۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں