محترم قارئین! نو اور دس محرم الحرام میں نے تسبیح خانہ لاہور میں گزارنے کا ارادہ کیا‘ میرےساتھ میری والدہ اور میری ساس (خالہ) اور میرا بیٹا جس کی عمر تقریباً 12 سال ہے‘ تھا۔ میری ساس پہلی مرتبہ میرے اصرار پر میرے ساتھ آئیں تھیں‘ وہ پہلے کبھی تسبیح خانہ نہ آئیں تھی‘ جب ہم تسبیح خانہ پہنچیں تو وہاں موجود خدمت والی خواتین نے کہا کہ آپ اپنے بیٹے کو مردوں کے تسبیح خانہ میں بھیج دیں مگر بچہ بہت زیادہ پریشان ہوگیا‘ تو انہوں نے کہا کہ آپ دارالتوبہ (خواتین کیلئے مزید ایک بلڈنگ جہاں بچوں کے ساتھ آئیں خواتین رہتی ہیں) چلی جائیں‘ اب ہمارے دو افراد تسبیح خانہ میں رہ گئے (یعنی میری والدہ اور میری ساس) میں اور میرا بیٹا دارلتوبہ چلے گئے‘ وہاں جاکر تھوڑی دیر بعد ہی میرے بیٹے نے شور کرنا شروع کردیا کہ میں نے یہاں نہیں رہنا‘ میں نے دادی اور نانی اماں کے پاس جانا ہے‘ کبھی کہے مجھے پیسے دیں‘ میں اپنےلیے کوئی کھانے کی چیز لے آؤں‘ میں نے کہا کہ جاؤ وہاں دادی اماں کے پاس میرا بیگ پڑا ہےوہاں سے پیسے لے آؤ اور کچھ کھانے کیلئے لے آؤ۔ بیٹا جب وہاں گیا تو اس نے چیک کیا اور مجھے آکر بتایا کہ وہاں بیگ تو موجود ہے مگر بیگ میں آپ کی برکت والی تھیلی موجود نہیں ہے۔ میں نے کہا دوبارہ جاؤ آرام سے چیک کرو‘ مل جائیں گی‘ میں ادھر اُدھر آنے جانے اور بیٹے کے تنگ کرنے سے تھک بھی گئی تھی‘ شاید یہ صبح کا وقت تھا اور شام تک کا وقت گزر گیا یا شاید اگلا دن ہوگیا‘ میں نے ڈھونڈنے کی کوشش نہ کی‘ پھر تھوڑا پر سکون ہوکر میں نے درود پاک پڑھنا شروع کردیا‘ ایک تسبیح درود پاک کی پڑھی‘ ساتھ دو انمول خزانہ تین مرتبہ پڑھا اور یَارَبِّ موسٰی یَا رَبِّ کَلِیْم بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ پڑھا‘ میرے دل میں بار بار یہ احساس بڑھ رہا تھا کہ اگرواپس جانے تک پیسے نہیں ملے تومیری ساس صاحبہ وہاں(گھر‘ محلے) سب کو بتائیں گی کہ میں ان کے ساتھ ان کے تسبیح خانہ میں گئی تو وہاں کسی نے ان کے پیسے چرا لیے اور میں اسی درد اور کیفیت میں یہ دعا مانگ رہی تھی کہ یااللہ! تیرا نام لینے والے لوگ ہیں‘ مجھے یقین ہے کہ کسی نے چرائے نہیں ‘ادھر اُدھر ہوگئے ہیں‘ مل جائیں‘ میں دعا مانگ کرا بھی فارغ ہی ہوئی تھی کہ میری ساس جن کے گھٹنوں میں درد ہے وہ چل کر آئیں اور کہا : وہاں موجود خدمت والی کہہ رہی ہیں کہ اس طرح ایک تھیلی ملی ہے جس کی ہے‘پیسے بتا کر لے لیں‘ میں نے جاکر کہا کہ اس میں اتنے پیسے ہیں اور ساتھ یہ چیزیں موجود ہیں‘ میری تھیلی مجھے مل گئی‘ میں نے اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا زندگی میں پہلی مرتبہ تجربہ ہوا کہ درد کیساتھ مانگی دعا فوراً قبول ہوتی ہے۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں