محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!یہ بات تقریباً سالانہ امتحان 2018ء گورنمنٹ گرلز ہائر سکینڈری سکول ڈھل قاضیاں باغ آزاد کشمیر کے رزلٹ کے بعد کی ہے۔ میری بچی جو چھٹی جماعت پاس کرچکی تھی۔ میں نے امور دینیہ مظفرآباد والوں سے ضروری مشورہ کیلئے مظفر آباد جانا تھا مرکزی جامع مسجد ڈھل قاضیاں باغ آزاد کشمیر کیلئے مدرسہ کی منظوری اور اپنی ایڈجسٹمنٹ کروانا۔ ایک بچی نے کہا مجھے مظفر آباد لے جائیں چھٹیاں چند دن کی ہیں دوسری چھوٹی بچی نے جب سنا تو کہنے لگی مجھے بھی ضرور لے جائیں میں نےسوچا کہ چھوٹی بچی نے پنجم کلاس کا آزاد کشمیر بورڈ میں امتحان دیا ہے ابھی رزلٹ نہیں آیا شاید وہ مایوس ہورہی ہے کہ میں پاس ہوں گی یا نہیں مجھے بعد میں کون لے جائےگامیں نے پکا ارادہ کرلیا کہ چھوٹی بچی کو بھی ضرور لے جانا ہے‘ کچھ کام اٹکے ہوئے ہیں ان سے دعابھی کروالوں گا‘ کرایہ بھی موجود ہے آنے جانے کا‘ ہم مظفر آباد کیلئے چل پڑے البتہ میں نماز فجر کے بعد 100مرتبہ درودشریف پڑھتا تھا ‘راستہ میں سُبْحَانَ اللہِ وَبِحَمْدِہٖ سُبْحَانَ اللہِ الْعَظِیْم 1000 بار پڑھا‘ دونوں بچیاں ساتھ تھیں ‘ ان سے خوب دعائیں لیں کہ میرے کام بن جائیں۔ ان بچیوں کی بات ماننے‘ انہیں مظفرآباد لانے اور ان کی دعائیں لینے کا فائدہ یہ ہوا کہ میں جس جس مقصد کو لے کر مظفرآباد آیا تھا میرے تمام کام بنتے چلے گئے۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں