عروہ بارقیؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ حضرت جلبؓ سے ملے تو ان کو ایک دینار دیا اور فرمایا میرے لیے ایک بکری خرید لا‘ یہ گئے اور ایک دینار میں دوبکریاں خریدیں‘ اس کے بعد ان سے ایک آدمی ملا اس کے ہاتھ ایک بکری ایک دینار میں بیچ دی اور حضورﷺ کے پاس ایک دینار اور ایک بکری لیکر آئے تو حضورﷺ نے ان سے فرمایا اللہ تجھے تیرے دائیں ہاتھ کے معاملہ (تجارت) میں برکت دے‘ یہ بیان کرتے ہیںکہ اگر میں کباڑ کو لے کر کھڑا ہو جاتا ہوں تو اپنے گھر اس وقت تک نہیں لوٹتا جب تک کہ چالیس ہزار نفع حاصل نہ کرلوں۔ ایک روایت میں ہے کہ انہوں نے کہا کہ میںنے اپنے آپ کو دیکھا ہے کہ میں کوفہ کے کباڑی بازار میں کھڑا ہوتا تھا اور چالیس دینار نفع کے کماتا تھا اس سے پہلے کہ اپنے گھر واپس جائوں۔ ایک روایت میں ہے کہ حضورﷺ نے ان کے لیے ان کی تجارت میں برکت کی دعاکی پس اگر یہ مٹی بھی خریدتے تو اس میں انہیں نفع ہوتا۔
تمہارے لیے نبی کریمﷺ نے برکت کی دعا کی ہے
ابو عقیلؓ سے روایت ہے کہ ان کو لے کر ان کے دادا عبداللہ بن ہشام بازار کی طرف جاتے اور غلہ خریدتے تو ان سے ابن زبیر اور ابن عمر رضی اللہ عنہما ملتے اور کہتے ہمیں اپنی بیع میں شریک کرلیجئے‘ اس لئے کہ حضورﷺ نے تمہارے لیے برکت کی دعا کی ہے تو یہ سب شریک ہو جاتے پس بسا اوقات اونٹ کے بوجھ برابر نفع حاصل کرتے اور اس کو اپنے گھربھیج دیتے۔(کتاب: حیاۃ الصحابہؓ،حصہ دہم، صفحہ نمبر734)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں