جو کھویا تھا سب پالیا: چند سال پہلے کاروبار عروج پر تھا‘ خوب گزر رہی تھی‘ پھر اچانک نجانے کیا ہوا‘ میری دکان کی سیل دن بدن ختم ہونا شروع ہوگئی اور ایک وقت ایسا بھی آیا کہ دکان کا کرایہ نکالنا مشکل ہوگیا‘میں عبقری رسالہ گزشتہ چار سال سے پڑھ رہا تھا‘ اس میں ’’تسبیح خانہ میں تین روزہ چلہ‘‘ کے متعلق پڑھا اور اسی جمعرات فیصلہ کرلیا کہ تین دن تسبیح خانہ میں رہوں گا‘میں اسی ہفتہ تسبیح خانہ گیا‘ تین دن تسبیح خانہ میں اعمال کیے۔خوب دعائیں مانگیں مجھے اسی ہفتے رزلٹ ملا اور دکان کی سیل بڑھنا شروع ہوگئی‘ میرے گاہک واپس آنا شروع ہوئے اور اب الحمدللہ میں مطمئن ہوں۔ (خرم‘ شاہدرہ)
اللہ اور اس کے حبیب ﷺ کا عشق ملا: تسبیح خانہ میں تین روز گزارنے اور اعمال کرنے کا موقع ملا‘ میں بھی اپنے بستر کے ہمراہ پہنچ گیا‘ تین دن انوکھے اعمال کروائے گئے‘ پہلی رات سویا تو انتہائی نورانی شخصیات کا دیدار ہوا‘ دوسرا سارا دن اعمال میں گزرا‘ دوسری رات سویا تو انوکھی روحانی دنیا مجھ پر کھلی‘ کوئی نورانی مخلوق تھی جس نے مجھے لاتعداد جگہوں کی سیر کروائی‘ انوکھی دنیا دکھلائی۔ صبح اٹھا تو جسم انتہائی ہلکا پھلکا اور دل انتہائی مسرور تھا‘ دل میں اللہ اور اس کے حبیب ﷺ کا عشق سمایا ہوا تھا‘ روحانیت کے بارے میں سنا تو بہت تھا‘ مگر جب روحانیت دیکھی تو معلوم ہوا یہ تو پوری کائنات ہے‘ گہرا سمندر ہے‘ انسان اس میں اترے تو ڈوبتا ہی چلا جاتا ہے۔ مراقبہ‘ دعا میں کیفیات ملنا شروع ہوگئیں‘ محسوس ہوتا ہے کہ میری دعائیں‘ ذکراذکار قبول ہورہے ہیں۔ (فہیم خان‘ بنوں)
تسبیح خانہ میں تین دن گزارے‘ بھائی کو ہوش آگئی!محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! ماہنامہ عبقری میں ’’تسبیح خانہ میں تین روزہ روحانی چلہ‘‘ کا پڑھا۔میرے بڑے بھائی کا ایکسیڈنٹ ہوا،سر پر شدید چوٹیں آئیں۔ڈاکٹروں سے سنا کہ یہ کومے میں جا سکتا ہے۔جمعرات کا دن تھا‘ میں نے بستر اٹھایا ‘ چھوٹے بھائی کو ساتھ لیااورتین دن تسبیح خانہ میں گزارنے پہنچ گئی ‘ اعمال میں شریک ہوئی رورو کر اللہ سے مانگا ۔ اگلے دن جمعہ کے خصوصی اعمال کروائے گئے‘ ابھی رب کریم سے مانگ ہی رہی تھی کہ ایک خدمت والی خاتون آئیں اور مجھے کہا کہ آپ کا بھائی آپ سے باہر ملنے آیا ہے‘ میں کانپتی ہوئی باہر گئی تو بھائی کے چہرے پر مسکراہٹ دیکھ کر مطمئن ہوگئی‘ بھائی نے کہا کہ بھائی جان کو ہوش آگیا ہے اور اب وہ بالکل ٹھیک ہیں۔ میں دوبارہ تسبیح خانہ کے اندر گئی اور سجدہ میں گرگئی۔(آصفہ شہریار‘ لاہور)شادی کا مسئلہ حل:میری بیٹی کی شادی نہیں ہورہی تھی،30 سے40 رشتے دیکھ چکے تھے۔میںاپنی بیٹی کو سا تھ لے کرتسبیح خانہ لاہور میں تین روزہ چلہ میں گئی‘ جو کہ ہرجمعرات سے اتوار کو ہوتا ہے۔ وہاں خوب اعمال کیے۔بہت سے لوگوں نے بتایا تھا کہ آپ کی بیٹی پر بندش ہے۔ الحمدللہ! ان تین دنوں میں بندش ٹوٹ گئی اور اللہ کریم نے بہت ہی اچھا رشتہ گھر بیٹھے ہی بھیج دیا۔دو ماہ کے اندر اندر منگنی بھی ہوگئی اور پھر رخصتی بھی۔میری بیٹی بہت خوش ہے۔ (سویرا‘گوجرانوالہ)
تسبیح خانہ کے3 روزہ روحانی چلہ کے اعمال صفحہ نمبر 64 پر ملاحظہ فرمائیں!
میرے میاں کو کاروبار میں یکدم بہت زیادہ نقصان ہوا۔میرا زیور اور گھر کا سامان تک بیچنا پڑ گیا۔اورمزید حالات تنگ ہوتے جا رہے تھے۔رسالہ عبقری میں گوشہ درود وسلام کا پڑھا تو وہاں جانا شروع کر دیا۔اللہ پاک نے دن پھیر دیئے اور زاول پذیر کاروبار پھر سے عروج پکڑ گیا۔اس ماہ میرے میاں نے مجھے دو تولہ کا خوبصورت سونے کا سیٹ گفٹ کیا۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں