Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

کمردرد اور لاٹھی سے چھٹکارا! اب صحت مند ہوں!

ماہنامہ عبقری - جنوری 2020

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!اللہ تعالیٰ آپ کے درجات بلند کرے آپ کے بزرگوں کے درجات بلند کرے آپ کی اولاد کو اور آپ کو صحت اور تندرستی دے‘ آپ پر اپنا خصوصی کرم کرےاور آپ کے انسانی خدمت کے کام میں آسانیاں پیدا کرے۔آمین! عبقری رسالہ بہت زبردست ہے‘ ہرماہ اس میں سے سیکھنے کو بہت کچھ ملتا ہے‘ بہترین تیربہدف وظائف ‘ نسخہ جات اور ٹوٹکوں سے زندگی کافی آسان ہوگئی ہے۔ عبقری رسالہ کی وجہ سے ہی دکھی شفاء پارہے ہیں۔ میری بڑی بہن کی سہیلی کے میاں کی کمر میں تکلیف تھی ‘ دو آپریشن ہوچکے تھے تیسرے کی تیاری تھی لیکن میں نے انہیں عبقری رسالہ میں سے دیکھ کر ’’ستر شفائیں‘‘ اور’’ کراماتی تیل‘‘ استعمال کرنے کا مشورہ دیا ساتھ انہیں عبقری رسالہ اور عبقری دواخانہ کے متعلق بتایا کہ کیسے وہاں سے بے شمار مریض شفاء پارہے ہیں‘ انہوں نے میری بات کو سنجیدگی سے لیا اور سترشفائیں کھانا شروع کردی اور کراماتی تیل کی مالش کرنا شروع کردی۔آپ یقین کریں چند ہفتوں میں ہی ان کی تکلیف ختم ہوگئی‘ آپریشن بھی نہیں کروانا پڑا اور پہلے وہ چھڑی کے سہارے چلتے تھے اس سے بھی اب نجات مل گئی ہے۔ (طاہرہ مدثر، لاہور)
سچا منجن سے دانت چمکداراور صحت مند ہوگئے
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!عبقری دواخانے کا سچا منجن پچھلے چار سال سے استعمال کررہی ہوں میرے دانتوں کا کیڑا ختم ہوگیا ہے ۔ گھر میں کسی کو بھی دانت میں درد ہو چٹکی بھر منجن درد والی جگہ پر رکھنے سے درد فوری ختم ہو جاتا ہے۔(حمیرا، بہاولپور)
جوہر شفائے مدینہ کے استعمال سےپرسکون نیند
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!اللہ پاک آپ کو آپ کے اہل خانہ، آپ کے ساتھیوں اور تمام نظام کو سدا سلامت رکھے اور اللہ تعالیٰ آپ کو حیات خضرؑ عنایت فرمائے‘ آمین! میرے ایک دوست ہیں اس نے مجھ سے کہا کہ عرصہ 20سال سے مجھے رات کو نیند ٹھیک طرح نہیں آتی۔ لیٹتا ہوں توکوئی چیز جسم پر چٹکیاں کاٹتی ہے میں پھر بے چین ہو جاتا ہوں دوائیاں اور عاملین کے چکروں نے مجھے نیم پاگل کردیا ہے۔ سوکھ کر کانٹا بن گیا ہوں۔ میں نے اسے ’’جوہر شفائے مدینہ‘‘ استعمال کرنے کو کہا۔ چند دن کے بعد اس نے بتایا کہ میں 50%ٹھیک ہوگیا ہوں اور میرا شکریہ ادا کرنے لگا۔(محمد عرفان،لیہ)
روحانی پھکی کے کمالات
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!اللہ تعالیٰ اس دنیا میںبھی آپ کے عبقری کو آپ کی لمبی عمر کے ساتھ خوب ترین روشن کرے اور آخرت میں بھی آپ کے ’’عبقری‘‘ کو آپ کی سوچ سے بالاتر کرے ‘آمین! روحانی پھکی کے استعمال سے مجھے بہت فوائد حاصل ہوئے۔ معدہ، شوگر، لیکوریا، کھٹی ڈکاریں اور ناف کا درد سب کچھ کنٹرول ہوگیا پھر میں نے حسب توفیق پھکی مفت تقسیم کی۔دل کے والو بند تھے‘ بہت پریشان تھے‘ بڑے بڑے ہسپتالوں سے مجھے ویسے ہی بہت ڈر لگتا تھا‘ انتہائی تکلیف میں تھی‘ اللہ کا نام لیکر عبقری دواخانہ کی ’’سترشفائیں‘‘ کچھ عرصہ مستقل مزاجی سے استعمال کی‘ میں خود بھی حیران ہوں کہ میرے دل کے والو کھل گئے‘ ساری رپورٹس اب کلیئر ہیں‘ خون کی کمی دور ہوگئی‘ میں بالکل ہشاش بشاش ہوگئی یہاں تک کہ محلے کی خواتین‘ جاننے‘ ملنے والے حیرانگی سے بار بار پوچھتے ہیں کہ کیا واقعی ہی اس چھوٹی سی ڈبی کے استعمال سے تمہارے والو کھل گئے‘ اور میں فخر سے بتاتی ہوں کہ ہاں ’’سترشفائیں‘‘ کے استعمال سے اللہ نے مجھے شفاء عطا کی اور بڑے بڑے ہسپتالوں‘ ٹیسٹوں اور ادویات کے جھنجھٹ سےمجھے چھٹکارا دلایا ہے۔
میرے سارے دانت تکلیف زدہ تھے سچے منجن سے ٹھیک ہوئے میں نے مشروب عبقری اور تندرستی ٹانک کو لاجواب پایا۔(روبینہ شاہین، کھاریاں)
فالج زدہ تھا آج چل پھراور بول سکتا ہوں
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!حضرت آپ کی خدمت میں حاضری کا شرف عرصہ سے حاصل ہے بندہ پر تقریباً دو برس قبل فالج کا حملہ ہوا تھا۔ چلنا پھرنا اور گفتگو کرنا ناممکن ہوگیا تھا۔ اللہ کریم نے کرم فرمایا اور اللہ پاک کے فضل سے اب چل پھر سکتا ہوں اور گفتگو میں بھی آسانی ہے۔ ماشاءاللہ آپ نے شفقت فرمائی اور مجھے جو ادویات کا نسخہ دیا وہ استعمال کرنے سے میں ٹھیک ہوا کراماتی تیل، اکسیرالبدن، عبقری تندرستی ٹانک سے آج میں چل پھر اور بول سکتا ہوں۔(حافظ طاہر رفیق، لاہور)
خاتون شفاء سے ماہواری کا مسئلہ حل ہوگیا
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میری بیٹی کو ماہواری کا مسئلہ تھا‘ ہر دس دن بعد آجاتی تھی۔ بڑی پریشانی تھی‘ مقامی ڈاکٹر سے دوا لاتی‘ چند دن ٹھیک رہتی ‘ پھر وہی مسئلہ۔ بیٹی کی حالت دن بدن خراب ہوتی جارہی تھی‘ عبقری رسالہ گھر میں آنا شروع ہوا‘ اس میں سے دیکھ کر عبقری دواخانہ سے ’’خاتون شفاء‘‘دوا لائی۔ شکر ہے اللہ کا‘ اب ماہواری ٹھیک ہوگئی ہے۔ (والدہ عبدالرحیم، لاہور)
الرجی ختم ہوگئی
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!ایک سال سے میں الرجی کی بیماری میں مبتلا تھی۔عبقری دواخانے میں آئی اور آپ کے اسسٹنٹ نے ’’خون صفاء سیرپ‘روحانی پھکی اور ستر شفائیں‘‘ تجویز کیں‘ اس کے استعمال سے مجھے بہت فائدہ ہوا اب مجھے الرجی نہیں ہوتی۔(جویریہ الیاس، لاہور)
شفائے حیرت سیرپ سے کھانسی دور
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میں کافی عرصہ سے کھانسی میں مبتلا تھا ڈاکٹری علاج کروایا‘ کھانسی پھر شروع ہوجاتی ۔ پھر میں نے عبقری دواخانے کا شفاء حیرت سیرپ اور بنفشی قہوہ منگوایا‘ اس کے استعمال سے کھانسی ختم ہوگئی(علی عبداللہ، گوجرہ)
شدید دمہ! ڈاکٹروں سے مایوس! آج صحت مند !
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میں آپ کے کلینک پر تین بار آئی جب میں پہلی بار آئی تو اس وقت مجھے دمہ بہت شدید قسم کا تھا۔ علاج کے باوجود بڑھتا جارہا تھا۔ ڈاکٹروں سے بہت مایوس ہوچکی تھی پھر میری کزن نے مجھے آپ کا بتایا اور مجھ پر اللہ تعالیٰ کا کرم ہوا کہ مجھے آپ کا ٹائم مل گیا اور میں ملاقات کیلئےآپ کے پاس آئی۔ آپ کی دوائی سے مجھے بہت زیادہ فائدہ ہوا۔ میری طبیعت پہلے سے بہت بہتر ہوگئی۔ اب تو میں سارے گھر کے کام خود کرلیتی ہوں۔(ج،ش۔شیخوپورہ)

 

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 415 reviews.