محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میری شادی کو پانچ سال ہوگئے لیکن میرے گھر اولاد نہیں تھی پہلے تین بار حمل ضائع ہواجس کی وجہ سے میں بہت پریشان تھی‘ ہرقسم کے ٹیسٹ ادویات‘ سیرپ او رنجانے کیا کیا ڈاکٹرز کے مشورہ سے استعمال کیا مگر ہرمرتبہ دوسرے مہینے ہی حمل ضائع ہوجاتا۔ عبقری رسالہ ہمارے گھر آنا شروع ہوا تو دل کو کچھ تسلی ہوئی‘ اپنے مرض سے متعلق مکمل تفصیلات لکھ کر بذریعہ خط (ہمراہ جوابی لفافہ) آپ کو آگاہ کیا۔ چند ہفتوں کے بعد ہی جوابی خط موصول ہوا جس میں آپ نے مجھے عبقری دواخانہ ’’پوشیدہ کورس اور اکسیر البدن‘‘ ادویات کچھ عرصہ مستقل مزاجی سے استعمال کا مشورہ دیا۔ میں اس وقت اپنے شوہر کو آگاہ کیا‘ میرے شوہر شام کو آتے ہوئے عبقری دواخانہ سے دونوں ادویات لیتے آئے۔ میں نے باقاعدگی سے یہ دونوں
ادویات استعمال کیں۔ اب اللہ کا شکر ہے میرے حمل کو پانچ ماہ ہوگئے ہیں پہلے تو دوسرے ماہ میں ہی ضائع ہو جاتا تھا۔ تمام رپورٹس بالکل ٹھیک ہیں اور جس لیڈی ڈاکٹر کو چیک اپ کرواتی ہوں‘ وہ بھی اب مطمئن ہے کہ اللہ کا شکر ہے کہ اس بار کوئی مسئلہ نہیں زچہ بچہ دونوں بالکل صحت مند ہیں۔ اللہ تعالیٰ نیک و صالح اولاد سے نوازے(آمین)۔ (ا۔د،لاہور)
جوہر شفاءمدینہ کے استعمال سے تھکاوٹ دور
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میری زبان ہر وقت خشک اور تھوڑا کام کرنے سے تھکاوٹ ہو جاتی تھی۔دسمبر 2017 میں لاہور عبقری دواخانے میں آپ سے ملاقات ہوئی ‘آپ نے مجھے دس ڈبیاں جوہر شفائے مدینہ کی کھانے کا حکم دیا۔ میں نے ابھی چھ کھائیں تھیں کہ مجھے اس کا بہت فائدہ ہوا اب جسم میں درد اور تھکاوٹ نام کی کوئی چیز نہیں ہوتی۔(لائبہ مسعود،گوجرانوالہ کینٹ)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں