محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!اللہ پاک آپ کو آپ کی نسلوں کو سکون دے ۔ اللہ پاک آپ کے اسسٹنٹ آپ کے مددگاروں اور ان کی نسلوں کو چین دے اور آپ سب کو اپنے حفظ و امان میں رکھے۔آمین۔میراچھوٹا بیٹا گزشتہ دنوں ہسپتال پہنچ گیا۔ سائیکل پر بڑےبھائی کے ساتھ سکول سے آرہا تھا۔ سائیکل کے پہیے میں پائوں آیا جوتے کو خراش تک نہ آئی اور پائوں کی ایڑھی آدھی کٹ گئی۔ میو ہسپتال لاہور لے گئے رات تک وظائف اور اعمال کی برکت سے آپریشن ہوگیا۔ اس کے سرہانے بیٹھ کر سٹاف کے منع کرنے کے باوجود منزل، سورئہ رحمن، سورئہ تغابن، دوانمول خزانہ حَسْبُنَا اللّٰهُ وَ نِعْمَ الْوَكِیْلُ نِعْمَ الْمَوْلٰى وَ نِعْمَ النَّصِیْرُ پڑھ پڑھ کر دم بچے کو بھی کیا اور پانی پر بھی دم کیا۔ وہاںتقریباً دو دو ماہ سےعورتیں بیٹھی ہوئی تھیں اور ان کے بچے ٹھیک نہیں ہو پا رہے تھے ‘ میں تیسرے دن ٹھیک بچے کو لے کر گھر آگئی۔ہسپتال میں بچے کی پٹی پر روزانہ بہت زیادہ روحانی عطر لگاتی‘ ڈاکٹر حیران ہوتے کہ یہ کیا کررہی ہو؟ مگر میں نے ان کی بات نہ مانی‘ مگر جب ڈاکٹرز نے پٹی کھولی تو حیران رہ گئے کہ اتنی جلد زخم اتنا ٹھیک کیسے ہوسکتا ہے؟ میرے بچے کا پاؤں تین دن میں ہی بالکل ٹھیک ہوگیا اور انہوں نےبخوشی مجھےگھر جانے کی اجازت دے دی۔ یہ سب روحانی عطر اور اعمال کی برکت تھی۔ میں عبقری دواخانہ کے روحانی عطر کا استعمال بہت کرتی ہوں‘ قرآن پاک کے صفحات پر، مصلےٰ پر، بچوںپر لگاتی، خود پر لگاتی ہوں۔ میں خود پر عطر صرف گھر میں لگاتی ہوں‘ گھر سے باہر کبھی بھی عطر لگا کر نہیں نکلی کیونکہ خواتین کو گھر سے باہر خوشبو لگا کر نکلنےسے منع کیا گیا ہے۔ اللہ تعالیٰ ہم سب کو شریعت کے مطابق زندگی بسر کرنے کی توفیق دے ۔ (آمین) (تنزیلہ نوشین،لاہور)
ہیپاٹائٹس واقعی ختم ہورہا ہے
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!کافی عرصہ سے آپ کا رسالہ عبقری کی قاریہ ہوں ایک بار آپ سے ملاقات بھی ہوچکی ہے۔ آپ کی ادویات اور رسالے سے استفادہ کرتی ہوں۔ مجھے ہیپاٹائٹس سی تھا میں نے 72 انجکشن لگوائے اس سے اتنا زیادہ فرق نہ پڑا جتنا مجھے ’’ہیپاٹائٹس نجات سیرپ‘‘ کے 5 کورس سے پڑا۔ الحمد للہ میرا 32 A.L.T پر آگیا ہے حالانکہ اس سے پہلے72 انجکشن لگوانے سے اتنا اثر نہیں ہوا تھا۔ (ا۔ب،راولپنڈی)
نزلہ زکام دور! صحت بھرپور
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!سب سے پہلے آپ کے لیے اور عبقری کے لیے ڈھیروں دعائیں‘ تقریباً ڈیڑھ سال سے میں عبقری کی مستقل قاریہ ہوں ‘بہت بے چینی سے ہر مہینے عبقری کا انتظار رہتا ہے۔ میرے دو بچے ہیں جو کہ مستقل نزلہ زکام کا شکار رہتے تھے‘ تقریباً ہر پندرہ دن بعد ڈاکٹر کے پاس لے کر جانا پڑتا تھا ‘اکثر بدپرہیزی کرلیتے ہیں نزلہ ہوتا اور فوراً بخار شروع ہو جاتا‘ مسلسل اینٹی بائیوٹک دوائیاں یا پھر انجکشن لگتے‘ پیسہ علیحدہ برباد ہوتا‘ وقت ضائع ہوتا‘ پریشانی الگ۔ ایک دن میں نے عبقری رسالہ میں ’’شفاء حیرت سیرپ‘‘ کے متعلق پڑھا اور بذریعہ وی پی پارسل منگوا لیا ۔ اللہ کا نام لے کر بچوں کو پلانا شروع کیا۔ آپ یقین جانیں دو خوراک کے استعمال سے میرے بچے کافی حد تک بہتر ہوگئے اب ایک سال ہوگیا ہے میں نے ڈاکٹر کے پاس جانا ختم کردیا ہے ’’شفاء حیرت سیرپ‘‘ نے میرا بہت بڑا مسئلہ حل کردیا۔(مسز عابد، احمد پور شرقیہ)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں