محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!موہکوں کیلئےایک آزمایا ہوا عمل یہ ہے کہ جب نئے چاند کی پہلی اتوار اورجمعرات آئے تو چاند کو دیکھتے ہوئے ایک ہاتھ کی مٹھی میں ریت یا مٹی لے کراس جگہ (موہکوں)پر چند منٹ رگڑیں جہاں موہکے ہوں،جس طرح صابن سے ہاتھ رگڑتےہیں ۔یہ عمل ایک ہی بار کرنے سے موہکے ختم ہوجاتےہیں،اس سے کوئی درد یا زخم وغیرہ نہیں ہوتا موہکے ایک تہہ کی طرح اُتر جاتےہیں ۔صرف شرط ہے کہ ریت مٹھی میں ڈال کر رگڑنا ہے۔ (زرقا عابد، انگلینڈ)۔
موہکے اور میرا مشاہدہ:یہ ٹوٹکہ میرے تجربہ اور مشاہدہ سے ثابت شدہ ہے۔ اگرہاتھوں پر موہکےنکل آئیں تو جب چاند کی پہلی‘ دوسری یا تیسری رات آئے تو پاک جگہ سے مٹی اٹھا کر ہتھیلی میں رکھے اور صرف7 باربِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِپڑھ کر مٹی پر دم کرکے موہکوں پر آرام سے رگڑیں‘ موہکے ختم ہوجائیں گے۔(سجاد احمد‘ شب قدر)
عبقری ٹوٹکہ سیکشن:قارئین! بعض اوقات لاعلاج بیماریوں میں جہاں بڑی بڑی ادویات اور مہنگے علاج ناکام ہوجاتے ہیں وہاں چھوٹے چھوٹے ٹوٹکے کارگر ثابت ہوتے ہیں جنہیں بظاہر کوئی اہمیت نہیں دی جاتی تو قارئین آپ مستقل بڑے بوڑھوں کے وہ ٹوٹکے سنے یا آزمائے ہوئے ضرور لکھیں‘ عبقری نے ایک ٹوٹکہ سیکشن قائم کیا ہے تاکہ مخلوق کی خدمت ہو اور انسانیت کو نفع پہنچے ۔نوٹ: ایسے ٹوٹکے بھیجیں جن میں ادویات کا استعمال نہ ہو اور کہیں ایسا نہ ہو کہ ٹوٹکوں والی کتاب اٹھا کر سارے ٹوٹکے لکھ کر بھیجیں ایسا ہرگز نہ کریں۔ صرف آزمودہ اور سینے کے راز ٹوٹکے ہی بھیجیں۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں