میں آٹھویں جماعت کی طالبہ ہوں۔ مجھے ہچکی کی شدید تکلیف ہے جو علاج کے باوجود مستقل ختم نہیں ہوتی۔ اس بارے میں ضرور لکھیے۔ (سعیدہ، کراچی)
مشورہ:ہچکی مختلف وجوہ کی وجہ سے چمٹتی ہے۔ اگر کٹی پیاز نمک چھڑک کر کھائی جائے توہچکی بند ہو جاتی ہے۔ لیموں کا رس ایک چمچہ، شہد ایک چمچہ اور تھوڑا سا پسا کالا نمک ملاکر پینے سے بھی افاقہ ہوتا ہے۔ مولی کے نرم و نازک پتے چبانے سے بھی فرق پڑتا ہے۔ پودینے کی سلاد بھی کھائی جاتی ہے۔ آدھی پیالہ پودینہ کے پتے لے کر ان پر چینی چھڑک دیں پھر آہستہ آہستہ چبائیے۔پرانا گڑ پیس کر اس میں پسی سونٹھ ملائیے۔ یہ مرکب سونگھنے سے فرق پڑتا ہے۔ اسی طرح سانس کی ورزش سے بھی افاقہ ہوتا ہے۔ گہرا سانس لے کر پیٹ میں روکنے سے ہچکی ختم ہو جاتی ہے یا پھر کوئلہ جلائیے اور اس پر ہلدی موٹی موٹی کوٹ کر ڈال دیں اس کا دھواں لیں ہچکی بند ہو جائیگی۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں