کچھ عرصہ پہلے کاروباری مشکلات بڑھیں اور کوئی حل نظر نہ آیا تو میں نے اپنا بستر اٹھایا اور عبقری حویلی پہنچ گیا۔ وہاںجاکر میں نے کرنے والے اعمال کی تفصیلات معلوم کیں‘ بتائے گئے طریقے سے عمل کیے۔ میرے کاروباری مسائل جو کہ لاکھ تدبیروں سے بھی حل نہ ہورہے تھے‘ خودبخود راستے نکلنا شروع ہوگئے اور میں دوبارہ خوشحال ہوگیا۔(حاکم شاہ‘ خانیوال)
عبقری حویلی سے ملے نمک‘پانی سے بیماری ختم: عبقری حویلی میں اپنے والد کے ہمراہ گیا‘ میرے والد کو ہیپاٹائٹس تھا‘ وہاں دئیے گئے آسان عمل کیے‘ اللہ سے خوب رو رو کر فریادیں کیں اور واپسی پر ہمیں دم شدہ نمک اور پانی دیا گیا‘ میرے والد گزشہ ایک ماہ سے یہی پانی اور نمک استعمال کررہے ہیں‘ الحمدللہ! اس مرتبہ ان کی رپورٹس دیکھ کر ڈاکٹر بھی حیران رہ گئے ہیں کہ کہاں سے علاج کروایا۔دن بدن صحت مند ہورہے ہیں‘ کھایا پیا اب ہضم ہورہا ہے۔ (کامران ملک‘ ڈیرہ نواب)
پیپرز کا مسئلہ حل:میرے یونیورسٹی کے ایگزامز ہوئے جو کہ بالکل ٹھیک نہ ہوئے‘ عبقری حویلی میں بتائے اعمال کیے‘ رزلٹ آیا تو میں حیران رہ گیا۔اللہ شیخ الوظائف کو لمبی زندگی اور مزید خوشیاں دے۔(زاہد شریف‘ بہاولپور)
نور اور روحانیت ملی: ‘ میں نے عبقری حویلی میں جاکرچند دن اعمال کیے‘ مجھے انوکھانور روحانیت اور اللہ والوں کے دیدار ہوئے۔مجھے ذکر‘ اعمال اور نماز میں عجب مزہ آنا شروع ہوگیا۔یہاں واقعی ولایت کے راز چھپے ہیں۔(ابوبشیر‘لاہور)
شادی کا مسئلہ حل: میری بہن کی شادی گزشتہ چار سال سے باوجود لاکھ کوشش کے نہ ہورہی تھی‘ کہیں رشتہ ہی طے نہ ہوپارہا تھا‘ میں نے عبقری حویلی میں آکر اعمال کیے‘ الحمدللہ! ابھی کل ہی میری بہن کی منگنی بہترین جگہ پر طے پاگئی ہے۔ (علی‘ رحیم یارخان)(عبقری حویلی میں کرنے والے اعمال کی تفصیل صفحہ نمبر پر ملاحظہ فرمائیں!)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں