قبض ہرگز نہ ہونے دیں
٭اس بات کو ہر حال میں یقینی بنائیں کہ اس عرصے میں قبض قطعی نہ ہو کیونکہ یہ چیز آپ کے چہرے پر اثر انداز ہوسکتی ہے۔ قبض سے بچائو کیلئے معمول سے بڑھ کر پانی کا استعمال کریں اور ساتھ ہی خوراک پر گہری نظر رکھیں۔
لباس پہننے کا فن سیکھ لیں!
٭اگر آپ اس خاص موقع پر ساڑھی ‘ لہنگا یاکوئی اور مشرقی لباس پہننے کی منصوبہ بندی کررہی ہیں تو سب سے پہلے پہننے کا فن سیکھ لیں، جیولری اور سینڈل کی ہیل کو مدنظر رکھتے ہوئے مشق کریں اس طرح آپ بہت جلد ان کی عادی ہو جائینگی عام طور پر شادی کے موقع پر خاصا بھاری لباس پہنا جاتا ہے جسے آخری لمحات میں پہننے کے بعد دلہن کیلئے آسانی سے اٹھنا اور بیٹھنا بھی محال ہو جاتا ہے۔
کاسمیٹک لینز کا استعمال اور شادی کا دن
٭اگر آپ کا ارادہ ہے کہ شادی کے موقع پر کاسمیٹک لینز کااستعمال کریں تو وقت مقررہ سے بہت پہلے انہیں بھی پہننے کی مشق کرلیں کیونکہ عام طور پر دیکھا گیا ہے کہ لینز کی وجہ سے آنکھیں سرخ ہو جاتی ہیں یا پھر ان سے پانی بہنے لگتا ہے۔
جہاں درستگی کی ضروررت ہو ‘ درستگی کرلیں
٭کئی ماہ قبل ہی مکمل ہیئر اسٹائل، میک اپ اور ڈریس ٹرائل دے کر ان پہلوئوں کو درست کرلیں جہاں درستگی کی ضرورت ہے اس کی وجہ یہ ہے کہ آخر میں آپ کچھ تبدیلیوں کی خواہاں ہوں گی تو آپ کیلئے اس وقت یہ ممکن نہیں ہوگا۔
دلہن کیلئے ماہر آرائش حسن کا مشورہ
ایک معروف ماہر آرائش حسن کے مطابق دلہن کیلئے اسکن کیئر کا آغاز تاریخ طے ہوتے ہی ضروری ہے یا شادی سے دو تین ماہ قبل اس جانب توجہ دینا شروع کردیں تاکہ اس بات کا علم ہوسکے کہ آپ کی جلد کسی قسم کی ہے اور اسے اچھی حالت میں لانے کیلئے کتنا وقت لگ سکتا ہے۔ شخصیت میں اعتماد اور خوبصورتی میں اضافے کیلئے انتہائی ضروری ہے کہ آپ اپنی عام صحت کا بھی پوری طرح خیال رکھیں۔
٭اسٹریس لیول کو ہرگز بلند مت ہونے دیں۔
٭کھانے سے جان ہرگز نہ چھڑائیں بلکہ متوازن غذا کا استعمال معمول بنالیں۔
٭ہر رات کم از کم 8 گھنٹے کی نیند ضرور لیں۔
٭بالوں کو ممکنہ حد تک صاف رکھیں جو خشکی اور جوئوں یا لیکھوں سے بھی پاک ہوں۔
٭جلد کی صفائی کیلئے ضروری ہے کہ دن میں کم از کم تین سے چار مرتبہ چہرہ اچھی طرح دھوئیں۔
٭ممکن ہوتو ہر روز ایک گھنٹے تک ورزش کریں۔
٭یومیہ آٹھ سے دس گلاس پانی پینے کی کوشش کریں۔
٭پھلوں اور جوس کا استعمال ضرور کریں۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں