محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!اللہ پاک آپ کو اور آپ کی نسلوں کو جزائے خیر عطا فرمائے ۔عبقری رسالہ بڑے شوق سے پڑھتا ہوں‘ میں مقامی تعلیمی ادارہ میں جاب کرتا ہوں‘ ہمارے پرنسپل تبدیل ہوئے ہیں ‘نئے پرنسپل آئے جو کہ بہت سخت مزاج کے ہیں تو ایک دن میرا ساتھی چھٹی پر تھا تو وہ دو دن بڑے غصے سے پیش آئے۔ میں نے سوچا وجہ کیا ہے؟ پہلے ایسا نہیں ہوا تو اچانک بات یاد آئی کہ ایک دن پہلے میری مسواک گر گئی تھی اور ان دو دنوں میں میرے پاس مسواک نہیں تھی جس کی وجہ سے ڈانٹ پڑی۔ اس کے بعد میں نے دو مسواکیں بنالیں اور ایڈوانس میں ایک مسواک رکھتا ہوں اس کے بعد مجھے کبھی ڈانٹ نہیں پڑی۔ درس پابندی سے سنتا ہوں تو بہت فائدہ ہوتا ہے جب شیطان اور نفس کی جنگ چھڑتی ہے تو وساوس بڑھ جاتے ہیں جب ذکر کرتا ہوں تو اور زیادہ وساوس آتے ہیں پھر آہستہ آہستہ کم ہو جاتے ہیں۔ اللہ آپ کو اور آپ کی نسلوں میں برکت عطا فرمائے۔ آمین! ( کامران،اوکاڑہ)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں