Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

میری20 سال کی بیماری5 دن میں ختم

ماہنامہ عبقری - دسمبر 2019ء

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! آپ کی برکت سےمیری 20سال کی بیماری پانچ دن میں ختم ہوئی۔ میری ایک بیماری تقریباً 20 سال سے تھی جس سے میں بہت تنگ آیا تھا‘ ہر قسم کی انگریزی ادویات کا استعمال کیا۔ گھریلو ٹوٹکے استعمال کیے مگر وقتی آرام آجاتا۔ ہر آدمی کیساتھ اپنی بیماری کا ذکرتا تھا ایک دن میرا ایک دوست جو حافظ قرآن ہے اور جس کا نام حافظ شمس الرحمن ہے وہ عبقری سے بہت عرصہ سے وابستہ ہے۔ اس نے مجھے عبقری کا رسالہ دیا جو میں نے پڑھا تو خوب مجھے پسند آیا۔ علامہ لاہوتی صاحب کی سخاوت اور مخلصانہ رویہ پڑھا تو مجھے بہت پسند آیا۔ اکتوبر 2015 سے میں بھی عبقری کا قاری بن چکا ہوں۔
میری اور میری اہلیہ(اہلیہ کی 18سالہ بیماری تھی) کی بیماری یہی تھی کہ سردی کے موسم میں پائوں اور ہاتھ کی انگلیاں سوجھ جاتی تھیں اور درد ناک خارش کرتا۔ بند جوتے اور جرابیں نہیں پہن سکتا تھا‘ شدید خارش ہوتی تھی ‘ اگر پاؤں کی انگلیاں ٹھنڈی بھی ہوجاتی تھیں شدید خارش کرتی تھیں اور شدید درد ہوتا تھا۔ اہلیہ کی تو پاؤں کے تلوے بھی جلنا شروع ہوجاتی تھیں۔میں نے دفتر ماہنامہ عبقری جوابی لفافہ کے ساتھ ساتھ اپنی اور اپنی اہلیہ کی تمام کیفیات لکھ کر بھیجیں۔ جوابی لفافہ میں مجھے مرہم سکون دوائی استعمال کرنے کا مشورہ دیا اور ساتھ لکھا کہ مرہم کم از کم تین ماہ استعما ل کریں۔میں نے کوہاٹ میں موجود عبقری ادویات کی ایجنسی ’’آفریدی پنسار سٹور‘‘ سے مرہم سکون دو عدد لیں کیونکہ میری بیوی کو ایسی بیماری تھی جس کی وجہ سے وہ بہت زیادہ تکلیف میں تھی تو میں نے اور میری اہلیہ نے تقریباً پانچ دن مرہم سکون استعمال کی‘ دونوں کی بیماری ختم‘ میری اہلیہ کے پائوں کی تلیوں کی جلن ختم اور میرا ہاتھ اور پائوں کی انگلیوں کی خارش اور سوجھن بالکل ختم تو میں اس لیے آج حکیم صاحب کو خط لکھ رہا ہوں۔ میں بہت شکرگزار ہوں آپ کی برکت سے 20سال کی بیماری ختم ہوئی اور حکیم صاحب کی زندگی میں اللہ پاک برکت ڈالے۔ میری اہلیہ آج بھی جھولیاں اٹھا اٹھا کر عبقری دواخانہ کو دعائیں دیتی ہے۔ وہ تو اس بیماری سے عاجز آچکی تھی۔
آپ کی بیماری کا علاج صرف 70 روپے میں
ایک واقعہ جو کہ اسی مرہم کے متعلق ہے وہ بھی ضرور لکھنا چاہوں گا۔کچھ عرصہ پہلے میں ایک ہوٹل میں چائے پی رہا تھا کیونکہ میں رکشہ ڈرائیور ہوں‘ چائے مجھے بہت پسند ہے۔ ہوٹل والا ایک بوڑھا آدمی ہے‘ وہ ہوٹل میں نماز پڑھ رہا تھا تو میں نے اس کی ایڑی دیکھی اور انگلیاں دیکھیں تو وہ اسی بیماری میں مبتلا تھا جس کا میں بیس سال شکار رہا تھا۔ میں نے اس کو بولا: دادا( اس آدمی کو اکثر لوگ دادا کہتے ہیں) آپ کی جو بیماری ہے اس کا علاج صرف 70روپے میں ہوتا ہے تو وہ بہت ہنسااور میری بات کو مذاق میں لیا‘ میں نے اس کو سارا قصہ سنایا‘اس کے چہرے پر حیرانگی بھی چھاگئی اور امید بھی۔دوسرے دن میں نے اس کو مرہم سکون لاکر دی ۔ اس نے ابھی دو دن ہی مرہم سکون استعمال کی تھی کہ اس کی ایڑھی بالکل ٹھیک ہوگئی۔ اس نے کہا میری ایڑھیوں میں اکثر درد بھی رہتا ہے تو میں نے اس کو عبقری دواخانہ کی ’’ چوٹ شفاء‘‘ دی اس نے استعمال کی اس کو فائدہ ہوا‘ وہ آج تک مجھے اور عبقری دواخانہ کو دعائیں دیتا ہے۔ ہمارے دوست یا علاقے میں جس کی ایڑھی خراب ہو جس کو خارش کی بیماری ہو تو میں اس کو عبقری دواخانہ کی ’’ مرہم سکون‘‘ استعمال کرواتا ہوں۔ میں بالکل سچے دل سے کہتا ہوں کہ عبقری کی دوائی حقیقت میں اصل ہے اللہ پاک حکیم صاحب کو دنیا و آخرت کی کامیابی عطا فرمائیں۔

 

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 306 reviews.