Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

موسم سرما میں کھانسی اور چھینکیں! با ت پرانی ہوئی!

ماہنامہ عبقری - دسمبر 2019ء

عبقری کی ادویات ستر شفائیں، جوہر شفاء مدینہ، کان شفاء، آنکھ شفاء، طب نبوی ہیئرآئل، سدا بہار خوبصورتی پیکیج، روحانی پھکی،دردی ہربل لیپ، کراماتی تیل، خالص شہدیہ تمام چیزیں ہر وقت میرے گھر میں موجود رہتی ہیں اور میں تو گھر کی ڈاکٹر بن گئی ہوں۔

عبقری ادویات میں شفاء ہی شفاء
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!ماشاء اللہ سے عبقری کی تمام ادویات میں شفاء ہے ۔ میرے گھر کے تمام افراد جو بھی جسمانی مسئلہ ہو عبقری کی ادویات پر یقینی اور اعتماد کے ساتھ بھروسہ رکھ کر استعمال کرتے ہیں۔ الحمدللہ! عبقری دواخانہ نے ہمیں کبھی مایوس نہیں کیا۔ کوئی موسمی بیماری ہو یا کسی کو بخار یا کوئی گھمبیر بیماری نے پریشان کررکھا ہو‘ بس کچھ عرصہ لکھی گئی ترکیب کےمطابق عبقری ادویات استعمال کرتے ہیں اللہ پاک اپنی رحمت سے شفاء عطا فرمادیتے ہیں۔(ثمینہ عقیل، کراچی)
شہد ہر گھر کی ضرورت
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میرے تمام گھر والے اور میں عبقری کی ادویات پر آنکھیں بند کرکے اعتماد اور یقین کرتے ہیں۔ کوئی بھی بیماری لاحق ہو عبقری کی ادویات کے استعمال سے بیماری رفع ہوجاتی ہے۔ خاص طور پر عبقری دواخانہ کی درج ذیل ادویات تو میرے گھر میں ہروقت موجود رہتی ہیں۔ ’’ستر شفائیں‘‘، ’’طب نبوی ہیئر آئل‘‘ اور عبقری دواخانہ کا ’’خالص شہد‘‘ تو میرے گھر میں ہروقت موجود رہتا ہے۔ چھوٹی موٹی بیماری میں سترشفائیں استعمال کرتے ہیں الحمدللہ! فوراً اثر ہوتا ہے۔ (شمشیر علی ، سندھ)
کمر درد دوبارہ نہیں ہوئی
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!مجھے کافی عرصہ سے کمردرد کی تکلیف تھی‘ جس کی وجہ سے میں کافی پریشان رہتی تھی‘ بے شمار جگہ سے علاج کروایا‘ مگر وقتی طور پر پین کلر دے دی جاتی‘ جتنی دیر دوائی کا اثر رہتا درد ختم ہوجاتا جیسے ہی دوائی کا اثر ختم ہوتا میری جان پر بن آتی ‘ بہت شدید درد ہوتا‘ عبقری رسالہ گھر میں آنا شروع ہوا تو اس میں ’’سترشفائیں‘‘ کے متعلق پڑھا‘ عبقری دواخانہ سے منگوا کر دن میں سات سے آٹھ مرتبہ چنے کے برابر گولی بنا کر کھاتی رہی‘ الحمدللہ آج میں مکمل تندرست ہوں‘ میری کمر میں جو درد تھا وہ ختم ہوچکا ہے۔ اس کےعلاوہ عبقری دواخانہ کی ہاضم خاص گھر میں رکھی ہوئی ہے‘ جیسے ہی کبھی کوئی بدہضمی کی شکایت ہو یا کھانا زیادہ کھالیا ہو آدھا چمچ کھاتی ہوں فوراً پرسکون ہوجاتی ہوں۔ (نسیم اختر،بہاولپور)
چلیے! آپ کو محلے کی ڈاکٹر سے ملواتے ہیں!
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!عبقری کی ادویات ستر شفائیں، جوہر شفاء مدینہ، کان شفاء، آنکھ شفاء، طب نبوی ہیئرآئل، سدا بہار خوبصورتی پیکیج، روحانی پھکی،دردی ہربل لیپ، کراماتی تیل، خالص شہدیہ تمام چیزیں ہر وقت میرے گھر میں موجود رہتی ہیں اور میں تو گھر کی ڈاکٹر بن گئی ہوں۔پڑوسی میں یا محلے میں کوئی بچہ بیمار ہو فوری میرے پاس لے آتے ہیں کہ باجی اس کو عبقری کی دوائی دو ‘ماشاء اللہ سے ایک دو خوراک دیتی ہو تو بچہ صحت مند ہو جاتا ہے کمال کی ادویات ہیں عبقری کی۔(مسز خدیجہ احسان، کوئٹہ)
خاموش رہنے والی بہن فرفر بولنے لگی
محترم جناب حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!ہم اپنی چھوٹی بہن کو آپ کے پاس علاج کے لیے لائے تھے وہ بولتی نہیں تھی ایک جگہ پر بس چپ چاپ بیٹھی رہتی تھی یہاں تک کے کھاتی پیتی بھی نہیں تھی۔ آپ نے اس کو ’’سکون افزاء‘‘ کی 30 بوتلیں پلانے کا کہا اور ہم نے اس کو 30 بوتلیں پلائی ماشاء اللہ سے اب وہ کھاتی بھی ہے اور بولتی بھی بہت ہے‘ ہنستی بھی ہے اور کھیلتی بھی ہے۔(حافظ حبیب، لاہور)
سردیوں میں کھانسی کی شکایت اب نہیں ہوتی
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میرے شوہر کو سردیاں شروع ہوتے ہی اکثر کھانسی کی شکایت ہو جاتی ہے اور اگر انگریزی ادویات کا استعمال کیا جائے تو اس سے پیشاب کی تکلیف ہوتی ہے۔ عبقری کی ’’سترشفائیں‘‘ استعمال کروائی اب ماشاء اللہ بالکل ٹھیک ہیں۔اس علاوہ ان کی ٹانگوں اور کمر میں درد رہتا تھا اس کے لیے ’’معجون مراد‘‘ کا استعمال انتہائی فائدہ مند رہا۔ (ج۔ب، لاہور)
عبقری مصنوعات کا کوئی ثانی نہیں
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میں نے آپ کی ادویات پوشیدہ کورس، الرجی کورس، عبقری مشروب، جوہر شفائے مدینہ،، ستر شفائیں، بنفشی قہوہ اور اس کے علاوہ روحانی عطر اور دیسی کریم استعمال کی ماشاء اللہ سے فائدہ مند ہیں۔روحانی عطر لگا کر عجب سکون ملتا ہے۔ موسم سرما میں ’’بنفشی قہوہ اور شفاء حیرت سیرپ‘‘ کا استعمال پورا سیزن صحت مند اور توانا رکھتا ہے‘ ہر قسم کی کھانسی‘ نزلہ‘ زکام اور فلو سے حفاظت رہتی ہے۔ ر،ب،لاہور)
ایک دوائی کے دس دس فائدے
محترم جناب حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!عبقری کی ادویات بہت کمال کی ادویات ہیں ہر بیماری کا علاج ان ادویات میں ہے ایک دوائی دس دس فائدے دیتی ہیں۔یہ کتابی باتیں نہیں ہم نے واقعی ہی عبقری ادویات کو آزمایا ہے‘ یہ بالکل خالص ہیں‘ کھاتے ہی محسوس ہوتا ہے کہ کوئی خالص چیز کھائی ہے۔عبقری دواخانہ کی ’’سترشفائیں‘‘ کو لے لیں‘ میرےگھر میں موجود ہے‘ کسی بچے یا بڑے کو کوئی مسئلہ ہو‘ بچوں کیلئے کالی مرچ اور بڑوں کیلئے چنے کے دانے کے برابر استعمال کرواتے ہیں‘ چند خوراکوں سے بندہ صحت مند ہوجاتا ہے۔ ( حمریا اکبر، ملتان)
دانت صاف، معدہ تندرست اور مالی تنگدستی ختم
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!عبقری دواخانہ کی دوا ’’ستر شفائیں‘‘ اور،’’ سچا منجن‘‘ کمال کا ہے۔ ستر شفائیں دوا استعمال کرنے سے بہت زیادہ فائدہ ہورہا ہے‘ معدہ کے امراض‘ جوڑوں کا درد ختم ہوگیا ہے۔سچا منجن کے استعمال سے دانتوں کے مسائل سے نجات مل گئی ہے۔ اس کےعلاوہ عبقری دواخانہ سے اسم اعظم کی دم شدہ ’’برکت والی تھیلی‘‘ لی ہے‘اس میں پیسے رکھتا ہوں۔ اس پر صبح و شام 129 مرتبہ سورۂ کوثر پڑھتا ہوں‘جب بھی اس میں رکھتا ہوں یا نکالتا ہوں تو ایک مرتبہ سورۂ کوثر پڑھ لیتا ہوں۔الحمدللہ! اب پیسے ختم ہی نہیں ہوتے مہینہ ختم ہو جاتا ہے لیکن پیسے ختم نہیں ہوتے۔مجھے پہلے اس بات کی سمجھ نہیں آتی تھی مگر جب سے برکت والی تھیلی دفتر عبقری سے اسم اعظم کی دم شدہ لی ہے تب سے مجھے یقین آگیا ہے کہ واقعی یہ برکت والی تھیلی ہے۔ (عبدالستار، لاہور)

 

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 292 reviews.