Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

عمل کیجئے! عطائیں کبھی نہ کم ہونگی‘تجربہ کرلیں

ماہنامہ عبقری - دسمبر 2019ء

برکت کا غیبی نظام
ایک صاحب کہنے لگا: ابھی ان کی شادی چند ماہ پہلے ہوئی ہے۔ کہنے لگے ہم نے برات میں 100 آدمی بلائے تھے‘ مگر غالباً 120 سے 130 آگئے۔ مزید کہنے لگے: ہم نے کھانے پر سورۃ الکوثرپڑھنا شروع کردی وہ کھانا سب کو پورا ہوگیا اور بچ گیا اور پھر کہنے لگے کہ 2 کلو گوشت تھا غالباً 12 آدمیوں نے کھایا اور کھانے والے بھی لاہوری ہوں ۔
بہرحال وہ کہتے ہیںکہ سالن بچ گیااور صبح بھی کھایا،سب نے جی بھر کر کھایا۔یہ سورۃ کوثرکی برکت ہے۔
میرے والد رحمۃ اللہ علیہ کے ایک بڑے زمینداردوست تھے ان کے ہاں شادی تھی تو ابا جی رحمۃ اللہ علیہ نے انہیں ایک باورچی دیا، بڑا کاریگر ماہر باورچی تھا، ہمارے شہر میں رہتا تھا۔ تو میں نے اس سے پوچھا کیا کرو گے؟ تو اس نے کہا کہ بس ہمارااپنا گُر ہے، جیسے تمہارا حکمت کاگُر ہے ویسے ہمارا اپنا گُر ہے کچھ عرصے بعد اس نے بتایا کہ اگر بارات زیادہ آجائے تو میں سالن میں مرچیں زیادہ ڈال دیتا ہوں اور زردے پلائومیں میٹھا زیادہ ڈال دیتا ہوں ۔ اس کے پاس یہ گُر تھا ۔پھر کہتا بھلا کوئی مائی کا لال کھا کے دکھائے اور واقعی مرچیں جتنی زیادہ ڈالے گا ، تو ظاہر ہے زیادہ سے زیادہ کھانے والا بھی نہیں کھا سکے گا۔ یہ دنیا کہ ظاہری اسباب کے گُر ہیں۔ ایک غیبی نظام ہے اللہ جل شانہ کا ‘ وہ برکت کا نظام ہے اللہ غنی ہے ۔بڑی لغات کھنگال لیںکہ برکت کا مفہوم، معنی پتہ چلے۔انگلش کی کسی ڈکشنری میں برکت کا کوئی مفہوم نہیں ہے۔برکت کثرت کے معنوں میں آتی ہے۔جو اللہ والی برکت ہے وہ کسی کو پتہ ہی نہیں ہے۔
سورۃ الکوثر کا حیرت انگیز عمل
گزشتہ جمعرات مجالس مجذوبی میں ایک صاحب بیٹھے تھے وہ کہنے لگےکہ میرے ساتھ بھی ایسا ہوا۔ میں نے انہیں ایک چیز بتائی ، آپ کو بھی بتا دیتاہوں، میں نے کہا جو تنخواہ آئے ؟یا جو روز کی آمدنی ہے دکان کی، زمین کی، مکان کی، جو بھی ہے یا سالانہ آمدنی ہے جو بھی ہے اس کو سامنے رکھ کر ایک سو انتیس 129 مرتبہ سورۃ الکوثر مع تسمیہ پڑھ لیا کریں۔ 129 مرتبہ سور ۃکوثربِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ کے ساتھ اول و آخر تین تین مرتبہ درود شریف اسی وقت بیٹھ کر پڑھ لیا کریںاور اس پر دم کردیا کریں اور اسی میںسے خرچ کریں جب ڈالیں تو سورۃ الکوثر ایک دفعہ پڑھ لیا کریں جب نکالیں تب بھی ایک دفعہ پڑھ لیں۔ ایک دفعہ پیسے ڈالنے میں ایک دفعہ نکالنے میں،اس نکالتے نکالتے میںایک دفعہ سورۃ الکوثر پڑھ لینا کوئی مسئلہ نہیں ہے ۔کبھی کم نہیں ہونگے پیسے ،کبھی رزق کم ہوگا ہی نہیں ، کبھی بے برکتی ہوگی ہی نہیں۔ کبھی کمی نہیں ہوگی،پیسےکبھی کم ہوں گے ہی نہیں‘ رزق، نعمتیں، وسعتیںاور اللہ پاک جل شانہ کی عطائیں کبھی کم نہیںہوںگی‘کرلو تجربہ، ابھی تو سورۃ الکوثر کو زبان سے پڑھا ہے بات پھر وہیں آگئی ابھی اس کو تو دل کا برتن دیاہی نہیںتب یہ عالم ہے ۔اس سورت کی پہلی آیت پر ذرا غور کرو۔ اِنَّااَعْطَیْنٰکَ الْکَوْثَرَ۔ میرے حبیبﷺ کو میرے اللہ نے فرمایا کہ ہم نے آپکو کوثر عطاکردی ہے، تفسیریں اٹھائو، کتابیں اٹھائو کہ کوثر کا مفہوم کیا ہے، ساری کائنات کے خزانے، ثمرات، پھل، ساری کائنات کا مال، دولت، چیزیں، نعمتیں، راحتیں، رحمتیں، برکات یہ سب ایک جگہ جمع ہو جائیں توجو میرے حبیب ﷺکو اللہ جل شانہ نے عطا فرمایاوہ سمندر ہے اور یہ جمع شدہ گویا کہ ذرہ ہے۔
اس کا میں نے ایک چھوٹا سا فائدہ بتایاآپ کی خدمت میں کہ جو اللہ جل شانہٗ نے اپنے کلام کے اندر بحیثیت برکت رکھ دیا ہے۔ اپنے حبیب سرورِ کونینﷺ کی برکت سے اور اللہ پاک نے قرآن کی اس چھوٹی سورت میں وہ تاثیر رکھ دی ہے ۔ کیا خیال ہے سارے قرآن کا تعارف مل جائے تو خود اللہ کا تعارف مل جائے اور اس کے حبیبﷺ کا تعارف مل جائے تو بتائو انسان کو کیا عطائیں ہونگی؟ کیابرکتیں ہونگی؟ اور پھر میں نے یہ غلط تو نہیں عرض کیا کہ دنیا میں اللہ جنت کے مزے عطا فرمائے گا اور اس سے بڑا ایک اور فائدہ بھی آپ کی خدمت میں عرض کرتا ہوںکہ آپ کپڑے کی ایک تھیلی بنالیں جیسے میری جیب میں بھی ہے کپڑے کی تھیلی اور ا س میں پیسے ڈالیں اور پھر روزانہ اُس کے اوپر129 مرتبہ سورۃ الکوثر پڑھنا شروع کردیں ، روزانہ 129 مرتبہ اول و آخر تین دفعہ درود شریف ہر دفعہ بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ بمعہ تسمیہ 129 بار سورۃ الکوثر پڑھنا شروع کردیں پھر دیکھیں کیا ملتا ہے۔ رزق کتنا ملتا ہے اور کہاں سے ملتا ہے اور اس میں برکت کہاں سے آتی ہے اس میں تاثیر کیسے ملتی ہے۔
تعارف ہوگا تو عظمت ہوگی
اصل میں ہم نے ابھی اللہ والے علم، اللہ والے لوگوں کے نور کی معرفت نہیں سیکھی۔ اللہ کاتعارف ہی نہیں ، آمر کی عظمت سے امر میں عظمت پیدا ہوتی ہے اور اگر آمر کی عظمت ہوگی تو اُسکے امر میں بھی عظمت ہوگی۔ یہ قرآن امر ہے اس کے احکامات، سارے کا سارا قرآن اور اس کی ساری تعلیمات، احادیث اور اس کی ساری تعلیمات میرے اللہ جل شانہٗ کے احکامات جسے تعلیمات کہتے ہیں۔ اس میں ساری کی ساری عظمت ہے۔ عظمت اُس وقت پتہ چلے گی جب اللہ کی عظمت دل میں آئے گی کہ اللہ کی طاقت کتنی ہے(جاری ہے)

 

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 206 reviews.