Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

آداب معرفت

 

کام کس کا قبول ہے کون مخلص ہے اسبات کو حضرت نظام الدین اولیاء نے فرمایا بڑے پیارے انداز میں ملاحظہ فرمائیں۔ ہر چیز کا مقصد ہوتا ہے انسان کا مقصد کیا ہے اور شیطان انسان سے کیا چھیننا چاہتا ہے خاص کر موت کے وقت ایڑی چوٹی کا زور لگاتا ہے اس کے زور کو توڑنے کا اکسیر نسخہ ضرور پڑھیں اور اپنے ایمان کی حفاظت کریں جو پوری دنیا سے بہتر ہے۔ فرشتے کا امتحان کیلئے آنا حضرت ابراہیم علیہ السلام کے پاس اور حضرت ابراہیم علیہ السلام نے کیا سلوک کیا بہت لاجواب گفتگو ضرور پڑھیں۔ حضرت شبلی رحمتہ اللہ علیہ چوراہے پر غمزدہ بیٹھے تھے کسی نے پوچھا کیوں پریشان فرمایا کیا جواب ملا ہے اس لیے پریشان ہوں ذرا سوچئے! قارئین ہمارے دلوں میں اللہ کی محبت کتنی ہے اور دنیا و بیوی بچے دوست وغیرہ کی کتنی محبت ہے اور امتحان لیجئے انسان کے پاس ایک بہت زبردست ہتھیار ہے جس کی وجہ سے شیطان قریب نہیں آتا وہ ہتھیار کیا ہے ملاحظہ فرمائیں۔ ایک عورت دس ہزار روپے والی غزل لے کر سبزی فروش کے پاس چلی گئی کہا اس کا سبزی فروش کے پاس جانا ٹھیک منڈی ہے یا کہ نہیں اگر نہیں تو ٹھیک منڈی کیا ہے دیکھیں نیکیوں کی منڈی کی تفصیل۔ حسن ظن کا واقعہ ضرور پڑھیں۔ حضرت عمر فاروقؓ نے کیا دعا مانگی اچھے اور برے اثرات بھی اثرانداز ہوتے ہیں بزرگوں کے پاس جانے کیلئے آداب دینی مجالس میں بیٹھنے کے آداب اور علمی کی منزلیں اس کی تفصیل غور سے پڑھیں۔
حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو تین چیزیں پسند تھیں وہ کونسی عادات تھیں کسی بھی کام میں تڑپ سچی ہو اخلاص ہو تو منزل مل ہی جاتی ہے حضرت سید احمد رفاعی رحمتہ اللہ علیہ کا روضہ اقدس پر حاضری اور جواب ملا دیکھیں عجیب و غریب سے نفس کی پٹائی وہ کیسے ملاحظہ فرمائیں عشق کی وادیوں کو طے کرنے کا طریقہ گاڑی میں پٹرول ختم ہو جائے تو علم میں ہے کیا کیا جا سکتا ہے اگر انسان کا پٹرول ختم ہو گیا تو کیا کیا جائے دیکھیں تفصیل سے۔ انسان نے آج کلاشنکوف کو پستول اور اسلحہ کو بہت جگہ دی ہے کیا ان چیزوں سے شیطان کا مقابلہ ہو سکتا ہے اگر نہیں تو اس کا اسلحہ اور حفاظتی گرُ اس کتاب سے حاصل کریں اور دنیا مافیا سے بہتر کی حفاظت کریں۔ حضرت دادا مرشد رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ کے شان عبدیت اور ادب کی انتہاء ہمارے لیے مشعل راہ ہیں ملاحظہ فرمائیں بیوی اور گھر والوں کیلئے حسن سلوک اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا فرمان بیوی کے بارے ضرور پڑھیں۔ اللہ کی مخلوق سے پیار کریں بہترین حکیم الامت کا واقعہ پڑھ کر سبق حاصل کریں کہ اللہ کو انسانوں کے علاوہ مخلوق کتنی پیاری ہے جنگل کے بارے میں ایک خاص بات جو کہ وہی ملتی ہے پڑھیں کیا آپ کو علم ہے اولیاء کرام کی غذاء کیا ہے ورنہ دیکھیں ایک شخص کی اولاد نہیں ہوئی اسے بیوی سے دوسری شادی کی اجازت مانگی تو شرط کے ساتھ اجازت ملی شرط کیا ہے بہت زبردست سالک کیلئے ضرور پڑھیں دل کی غذاء گناہ کے تقاضوں سے گھبرانا نہیں چاہیے نظر کی حفاظت پر ایک بڑے انعام کا وعدہ ہے باقی جگہ نہیں اس کی وجہ دیکھیں ہر چیز کی کوئی نہ کوئی چابی ہوتی ہے ولایت بھی کسی عہدے کی چابی ہے دیکھیں تفصیل سے خلوت مع اللہ کی اہمیت اہل اللہ کی صحت سے کیا فائدہ ہوتا ہے تفصیل دلیل شرعی سے ثابت کرتے ہیں اہل اللہ کو اہل دل کیوں کہاں جاتا ہے محبت حق کی ایک علامت ہے نسبت مع اللہ کی مثال مشک ہے تفصیل کتاب میں ایمان کے بارے ایک بہت بہترین مثال سے ثابت کیا گیا ہے ضرور دیکھیں اہل اللہ کی صحبت عبادت سے افضل کیوں ہوتی ہے ضرور دیکھیں صحبت شیخ سے انسان کو فائدہ ملتا ہے اہل اللہ سے تعلق کے برکات کی ایک مثال نفع کیلئے مناسبت ضروری ہے زبان ایک کان دو لہٰذا سنو شیخ کی زیادہ بولو کم سالک کیلئے پھر فائدہ دیکھیں نسبت شیخ فنائیت کاملہ سے حاصل ہوتی ہے عجم پھر اس کا پھر مدینے کا محبت کی کرامت گناہ سے بچنے کا عجیب گرُ ایک مثال سے واضح کرتے ہیں غور سے دیکھیں نسبت کی علامت اور چند مثالیں نسبت اچانک عطا ہوتی ہے بتدریج عطا نہیں ہوتی ہے مثال سے سمجھیں طریقہ وصول الی اللہ کی تمثیل ہوائی جہاز سے ناقابل بیان لذت اور اھل اللہ کی خوشبوئے نسبت مع اللہ کا ادراک نجس جگہ بیت اللہ میں شامل ہو گئے اور جزوبیت اللہ بن گئے کیا انسان اھل اللہ کے ساتھ بیٹھ کر اللہ والا نہیں بن سکتا ہے بن سکتا ہے اللہ ہمیں ایسی محافل کی قدر کرنے کی توفیق عطا فرمائیں۔ (آمین) گناہ سے روح کو تکلیف ہوتی ہے اب اس تکلیف کا مداوا کیا ہے رحمت کے چار معنی ہیں تفصیل سے سنئے توبہ کرنے والا بھی اللہ کا محبوب ہے توبہ سے محبوبیت کی ایک عجیب تمثیل ضرور پڑھیں کیونکہ یہ باتیں شیطان کے خلاف جاری ہیں اور وہ آپ کو پڑھنے نہیں دے گا آداب کی رعایت انسان کو منازل طے کراتی ہے دیکھیں ایک مثال کے ساتھ روحانی باپ کے حقوق کیا ہیں مدیر کی ڈانٹ ڈپٹ میں حکمتیں محبت شیخ بھی عجیب نعمت ہے طالب صادق جتنی توجہ زیادہ ہو گی اتنا ہی فائدہ ہو گا۔
کروڑوں کے سامان سے شیخ کا جوتا خرید لیا دیکھیں تفصیل سے نسبت کی اقسام قارئین سالک کے لیے ایک ضروری بات شیخ سے فائدہ حاصل کرنے کا گرُ آپ کو بتلاتے ہیں دیکھیں دنیا کیلئے وقت ہے فرصت ہے معمولات کیلئے نہیں کیوں کہ اس کو چھوڑنا ہم جرم نہیں سمجھتے ساتھ اللہ کی محبت حاصل کرنے کا طریقہ سید سلیمان ندوی رحمتہ اللہ علیہ کے ہاں تصوف کی کیا تعریف ہے دیکھیں شیخ نے مرید کو خلافت دے کر کیا نصیحت کی ضرور پڑھیں ایک بہروپئے کا واقعہ پڑھیے اور عبرت حاصل کریں سچی توبہ کی کرامت اور انعام کی بارش کا واقعہ کیا آپ کو نیند زیادہ آتی ہے تہجد میں اٹھتے نہیں تو طریقہ ہم بتاتے ہیں اور تہجد کے فوائد بھی بتلاتے ہیں آج کل کے مجاہدے کیا ہیں کیا کرنا چاہیے عبادت میں حسرت ہونی چاہیے دوسرے کو دیکھو پھر بھی فائدہ ہو گا دیکھیں واقعہ سب سے بڑی مصیبت رابطے میں کمی ہے دل اور گناہوں کے سوراخ، خطرناک غلطیاں اللہ کی محبت اور وجہ تسمیہ جانئے تفصیل سے اللہ تعالیٰ بندے سے کب خوش ہوتا ہے اور کب ناراض ہوتا ہے اس کی علامات کیا ہیں ہلاکت ہی ہلاکت ہے عبرت انگیز واقعہ اللہ تعالیٰ کی ساری خدا کی قسم بہت بڑی بات فرمائی حضرت مدنی کیا تھی دیکھیں کتاب میں حضرت جی کا ذاتی واقعہ شیخ سے دعائیں لینے کا طریقہ صحبت کی برکات اور اثرات تو یہ کیا ہوتی ہے کیا نظر لگ سکتی ہے توجہ کے واقعات صوفی پیر کا واقعہ عجیب و غریب بات چیت محبت سے شیخ کے چہرے کی طرف دیکھیں تو قلبی کیفیت بدلتی ہیں کانوں کے ذریعے آنکھوں سے واصل باللہ ہونے کا طریقہ قیمتی سرمایہ تفصیل سے پڑھیں اچھی نیت کی برکات ولیوں بزرگوں کی خدمت سے کیا ملتا ہے ملاحظہ فرمائیں۔ محبت بھی کرنا سنت ہے معاشرے میں ایسی چیزوں سے انسان کو صبر و استقامت سیکھنی چاہیے درخت سے، مخالفت وغیرہ سے ہر وقت اللہ تعالیٰ سے توفیق مانگتے رہیے پھر اللہ تعالیٰ عبادت میں شوق ذوق بھی عطاء فرمائے گا اب اصل مسئلہ یہ ہے تصوف کو کیسے حاصل کریں باقی دنیا جہان کیلئے ہم کتنی محنت کرتے ہیں اگر اس پر تھوڑی محنت کر لیں تو سو فیصد گارنٹی کے ساتھ کہہ رہا ہوں کامیاب ہو جائیں گے سالک کیلئے بات ذرہ کان کھول کر بات سنیں اور توجہ کریں شیخ کی محبت کی مثال دیکھیں آداب مرشد جو سالک جتنی محنت اور آداب کے ساتھ زندگی بسر کریں وہ ویسے ترقی کرے گا تیس آداب کے قریب آداب کا ذکر ہے ان کو تفصیل سے پڑھیں اور عمل کر کے فائدہ اٹھائیں ان میں خواب کا بھی تذکرہ ہے اور اس کی تفصیل دی گئی ہے کیونکہ بعض دفعہ شیطان خواب کے ذریعے گمراہ کرتا ہے یا خود بندہ کسی بیماری میں مبتلا ہو جاتا ہے تو بہتر یہ ہے کہ بندہ بجائے خود اس کی تعبیر نکالے بلکہ اپنے شیخ کو بتلائے کتاب کے آخر میں قارئین کیلئے ایسا عمل جو اس دور کیلئے نایاب موتی بے مثال تحفہ الفاظ نہیں کہ اس اکسیر وظیفہ کو کیسے تعبیر کر کے اس کی افادیت کو سمجھائوں جو سمندر میں چھلانگ لگائے وہی موتی لگائے گا تو آئیے چھلانگ لگا کر اس عمل کو حاصل کر کے اپنی رزق کی بیماری کی اور گھریلو مسئلے مسائل دیگر کوئی بھی مسئلہ ہو تو اس کیلئے عمل کریں انشاء اللہ تعالیٰ کے فضل سے اس پریشانی سے نکلیں گے قارئین سے آخری التماس اس کتاب کو ایک بار نہ پڑھے بلکہ بار بار پڑھیں اور انشاء اللہ آپ کو دنیا و آخرت کا فائدہ ہو گا اس کتاب کی کرامت ٹی وی کے اوپر کسی لیڈیز نے رکھ دی دیکھ رہی تھی تو بغیر ہاتھ لگائے ٹی وی سے نیچے آ گئی کیونکہ ٹی وی شیطانی آلہ تھا اور یہ کتاب رحمانی آلہ ہے اس لیے اکٹھے نہیں رہ سکتے، اللہ تعالیٰ سے درخواست ہے اس رحمانی آلہ سے ہمارے قبلہ درست ہوں اور دنیا و آخرت سنور جائے۔ (آمین)



مزید کتب