محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! ہم عبقری رسالہ گزشتہ پانچ سال سے مسلسل پڑھ رہے ہیں‘ میرا مسئلہ یہ تھا کہ شادی کے پہلے ہی سال اللہ تعالیٰ نے خوشخبری سنا دی‘ جب ڈاکٹرزنے چیک اپ کیا تو انہوں نے ہمیں بہت زیادہ ڈرایا کہ بچہ کو ضائع کروادیں‘ یہ ٹھیک نہیں ہے۔ ہم نے ماہنامہ عبقری کے ایڈریس پر آ پ کو جوابی لفافہ کے ساتھ خط لکھا‘ آپ نے ہمیں حٰمٓ لَایُنْصَرُوْنَ کا وظیفہ عطا فرمایا جو کہ سارا دن وضو بے وضو کھلا سینکڑوں ہزاروں کی تعداد میں پڑھنا تھا۔ ہم نےیہ تین مرتبہ سوا لاکھ پڑھا۔ اس کے ساتھ آپ نے عبقری دواخانہ کی دوائی اسم اعظم کی دم شدہ ’’روحانی پھکی‘ٹھنڈی مراد اور جو ہرشفاء مدینہ‘‘ دی یہ بھی میں نے تین مہینے استعمال کی۔ اللہ کریم کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ اللہ تعالیٰ نے مجھے صحت مند بے عیب اور خوبصورت بیٹے سے نوازا۔ (نصرت، لاہور)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں