جس جانورکو کیڑے پڑجائیں:محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!جب عالم سو جائے‘ اٹھیں اول و آخر درود شریف 11دفعہ پڑھ کے اَمْ اَبْرَمُوْ اَمْراً فَاِنَّا مُبْرِمُوْن 21 دفعہ پڑھنے کے بعد جس جانور کو کیڑے پڑگئے ہیں اس کے نین نقش کا تصور کرکے قطب کے ستارے کی طرف منہ کرکے تین دفعہ کہنا ہے ۔
قتل قتل قتل
سانپ کے زہر کا علاج:محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میرے چچا تھے‘ سانپوں کا کام کرتے تھے بہت زیادہ سانپ تھے‘ کسی سانپ نے اسے ڈس لیا کانوں سے ،منہ سے،ناک سے، پیشاب سے خون شروع ہوگیا‘ پورے جسم سے خون نکلنا شروع ہوگیا خود ہی اپنا علاج کرتا رہا‘ کافی عرصہ کے بعد اُس نے اپنے اوپر عبور حاصل کرلیا یعنی اپنا علاج کرلیا ‘زندہ رہا لیکن ناخنوں سے خون بند نہ ہوسکا کافی عرصہ خون چلتا رہا ۔کپڑا ہاتھ پر رکھا ہوا تھا‘ حقہ پی رہا تھا کوئی راہگیر آیا اُس نے پوچھا ہاتھ کو کیا ہوا ؟اس نے بتایا کچھ نہ پوچھ میرے ساتھ یہ معاملہ ہوا علاج تو کیا لیکن ناخن سے خون نہیں رک رہاراہگیر کہنے لگا: ابھی منڈی میں چلا جا کینو مالٹا نہیں لینا دیسی سنگترہ لینا ہے وہ کھانا ہے جب تک خون بند نہ ہو بابا جی نے دیسی سنگترہ کھایا اور کہتے ہیں میںنے اپنی آنکھوں سے انہیں دیکھا کہ وہ شفاء یاب ہوگئے ۔چوبیس گھنٹے جب بھی بھوک لگے دیسی سنگترہ ہی کھانا ہےدیسی سنگترہ کھایا تو ناخن سے خون آنا بند ہوگیا یعنی سارا اُس سانپ کا زہر ختم ہوگیا۔سانپ کے ڈسنے سے نجات:محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!مجھے میرے استاد نےتجربہ دیا کہ جب سانپ سامنے آرہا ہوتو جب نظر پڑے تو راستہ چھوڑ دو کہتے ہیںسانپ نہیں ڈسے گا۔
بھینسوں کوبادی سے نجات:محترم حکیم صاحب! بھینسوں کو بادی ہو جائے۔تو انکے تھنوں میں سے خون آنا شروع ہو جاتا ہے۔ بندہ جب اس کا دودھ نکالتا ہے تو خون آنا شروع ہو جاتا ہے تو جیسے ہی وہ عمل شروع ہویعنی خون آنا شروع ہو یا تھنوں میں سے پیپ آنا شروع ہو جائے تو سرخ مرچ جوخشک ہوتی ہے ۔وہ ایک کلو لیں، اس کے چار حصے کر لیں تو روزانہ ان کو اتنا پیسیں کہ وہ ڈنڈے کے پیچھے دوڑنا شروع ہو جائے۔ تھوڑاساپانی کا اوپر چھڑکائوکریں۔ یعنی بالکل وہ پس جائے‘ مرہم سی بن جائے ۔تووہ بھینس کو چار دن دیتے رہیںاس کا جوتھن ہے بالکل کھل جائے گا ۔اس میں سے دوبارہ دودھ آنا شروع ہو جائے گا ۔
طریقہ:کسی اخبار میں سارے مواد کو لپیٹ کےاس کے منہ میں ڈال دیں ۔ایک کلو مر چیں ان کو چار دن استعمال کرنا ہے یعنی کہ پاؤ پاؤ روزانہ۔تو اگر بھینس کو جلن ہو تو اس میں ذرا مکھن ڈال دیں تو اسے تکلیف نہیں ہوتی یعنی اس کے معدے میں جلن زیادہ نہیں ہوتی۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں