Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

شوگر سے نجات کا الہامی نسخہ!

ماہنامہ عبقری - مارچ 2024ء

محترم شیخ الوظائف صاحب السلام علیکم!میری والدہ کافی عرصہ سے شوگر کے مرض میں مبتلا تھیں۔بیٹھے بٹھائے اچانک شوگر بڑھ جاتی جس سے ان کی طبیعت بہت زیادہ بگڑ جاتی۔وہ مسلسل ادویات کا استعمال بھی کر رہی تھیں ‘ اس کے علاوہ مکمل پرہیز بھی کرتی تھیں مگر اس کے باوجود بھی شوگر کنٹرول نہیں ہو رہی تھی۔ان کی اس بیماری کی وجہ سے سخت پریشان تھی ‘ اپنی طرف سے تمام تر کوششیں کر کے دیکھ لیں مگر فائدہ نہ ہوا۔ایک دن کسی نے شوگر سے نجات کے لئے ایک ٹوٹکہ بتایا ۔ان کا دعویٰ تھا کہ یہ نسخہ کسی نیک ہستی نے انہیں خواب میں بتایا ہے اور انہوں نے یہ نسخہ شوگر سے پریشان کئی مریضوں کو استعمال کروایا ہے جس سے اللہ تعالیٰ نے انہیں شفاء عطا فرمائی ہے۔آپ بھی اپنی والدہ کو یہ نسخہ استعمال کروائیں ان شاءاللہ انہیں بھی فائدہ ہو گا۔ان کی بات سن کر مجھے بھی کچھ تسلی ہوئی‘ان سے نسخہ کی ترکیب پوچھی اور والدہ کو بنا کر استعمال کروانا شروع کیا۔یقین کیجئے چند دن روزانہ یہ استعمال کروانے سے والدہ کی شوگر بہتر ہونا شروع ہو گئی ۔اللہ کا کرم ہوا ‘والدہ کی پہلے شوگر 350  اور اس سے بھی اوپر چلی جاتی تھی لیکن اس نسخہ کی وجہ سےکم ہو کر 150 تک آگئی ہے۔اب ان کی طبیعت بھی ٹھیک رہتی ہے اور وہ دن بدن صحت یاب ہو رہی ہیں۔واقعی اس نسخہ میں کوئی خاص بات ہے کہ جہاں اتنی دوائیں اثر نہ کر سکیں وہاں ایک آسان سے نسخہ نے والدہ کو صحت یاب کر دیا۔میری قارئین سے گزارش ہے کہ اس نسخہ کو زیادہ سے زیادہ پھیلائیں کیونکہ آج کل بے شمار لوگ اس مرض کی وجہ سے پریشان ہیں‘انہیں شفاء ملے گی جس سے ان کی دعائیں آپ کے لئے دنیا و آخرت دونوں کے لئے خیرو برکت کا ذریعہ بنیں گی۔وہ نسخہ نوٹ فرمالیں۔عرق گلاب کے دو چمچ ایک گلاس پانی میں ڈال کر صبح نہار منہ پی لیں ‘ چند دن میں ہی فائدہ نظر آئے گا۔

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 117 reviews.