جناب محترم حضرت حکیم صاحب، السلام علیکم!میرے معدہ میں عرصہ دراز سے درد تھا۔ بھائی سے کہہ کر عبقری کی روحانی پھکی منگوائی اس سے مجھے بہت فائدہ ہوا۔ معدہ کا درد ٹھیک ہوگیا اور قبض کے لیے بھی لاجواب ہے اس کے علاوہ میرے ٹانسلز کافی بڑھ چکے تھے ہر وقت گلا دکھتا تھا ہر چیز کا پرہیز کرنا پڑتا تھا کوئی کھٹی چیز حتیٰ کہ دہی بھی نہیں کھا سکتی تھی‘ ساری گرمی سادہ پانی پینا پڑتا ہے۔ برف والا یا فریج کا ٹھنڈا پانی پینے سے بھی بہت تکلیف ہوتی۔ روحانی پھکی سے الحمدللہ لاجواب فائدہ ہوا ہے۔ میرا گلا ٹھیک ہوگیا آواز کا بھاری پن ختم ہوگیا اور لیکوریا جو کہ مجھے شروع سے ہے کسی دوائی سے آرام نہیں آتا تھا۔ اللہ پاک سے نفل پڑھ کر رو رو کر دعائیں مانگیں کہ یا اللہ مجھے نماز میں بھی یقین نہیں ہوتا کہ میرا وضو باقی ہے یا نہیں۔ روحانی پھکی سے مجھے اللہ پاک نے اس انتہائی پریشان کن صورتحال سے نجات دی ہے آپ کے لیے دل سے دعائیں نکلتی ہیں اللہ پاک نے آپ کو توفیق بخشی ہے عبقری کی شکل میں جو آپ نے درخت لگایا ہے اللہ پاک سدا اس کی حفاظت فرمائے اور اس کی گھنی چھائوں سے تمام عالم کو مستفید فرمائے۔ آمین۔(پوشیدہ)
محترم حکیم صاحب السلام علیکم! میرا بیٹا چار سال کا ہے چھت پر کھیلتے ہوئے ہاتھ پر اینٹ لگنے سے ناخن زخمی ہوگیا۔ انگلی سوج گئی ،میں رونے لگ گئی کہ اب میرے بیٹے کا ناخن اتر جائےگا‘ اسے درد ہوگا۔ میرے شوہر کہنے لگے: کچھ نہیں ہوتا۔ عبقری دواخانہ کی مرہم سکون کپڑے پر لگا کر اس کی انگلی پر باندھ دو۔ صرف ایک ہفتہ ایسا کرنے سے حیرت انگیز طور پر نیا ناخن بننا شروع ہوگیا اور بغیر تکلیف کے ناخن اتر گیا۔ اس کے علاوہ جلنے کے زخم پر لگانے سے بھی افاقہ ہوتا ہے۔بچوں کو الرجی کا مسئلہ تھا جب بھی خارش وغیرہ کرتے ہیں دانے بن جاتے ہیں ’مرہم سکون‘ لگانے سے فوری آرام آجاتا ہے۔(ثمینہ،لاہور)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں