ایسا شخص مشکل سے ملتا ہے جو یقین سے کہے کہ میں کروں گا جو کام مجھے کرنا چاہیے اسے میں کرسکتا ہوں۔ مجھے کرنا چاہیے اور میں کرسکتا ہوں خدا کی مہربانی سے میں اسے ضرور کروں گا چونکہ میں نے اپنے خدا کے سامنے عہد کیا ہے کہ میں اسے ضرور کروں گا بہت ہی کم یہ جانتے ہیں کہ حوصلہ مندانہ فیصلہ میں فوری ہی ایک فیصلہ کرنے اور فیصلہ پر عمل کرنے کے عہد میں کتنی قوت ہوتی ہے۔ عظیم کام ہمیشہ ہی تب مکمل ہوتے ہیں جب فرد کو یہ پورا یقین اور ارادہ ہوجاتا ہے کہ جس کام کا اس نے بیڑا اٹھایا ہے اسے پورے عزم سے مکمل کرنے کی کوشش کرے گا اس عملی تخلیقی، فعال فیصلہ کو جو شخص اپنے دل میں باقاعدہ دہراتا ہے اس کی عظیم قوت بیدار ہو اٹھتی ہے تب اس کا فیصلہ اٹوٹ اور پرعزم ہوجاتا ہے، خوداعتمادی اپنی اہلیت میں اٹوٹ یقین پیدا ہونے سے انسان میں کام کو پورا کرنے کی اعلیٰ صلاحیت پیدا ہوجاتی ہے۔یہ خود اعتمادی جتنی مضبوط اور ٹھوس ہوتی ہے۔ اتنی ہی کامیابی بھی حاصل ہوتی ہے۔ توپ کے ذریعے چھوڑے گئے گولے میں جتنی قوت ہوتی ہے وہ اس کی اپنی نہیں ہوتی گولہ پھینکنے والے کی مضبوط قوت گولے کے اندر داخل ہوکر اسے دور تک جانے اورمضبوط وار کرنے کے قابل بنادیتی ہے۔
کچھ لوگ ہمیشہ کہتے ہیں’’اگر خدا کو منظور ہوا‘‘ اگر قسمت میں ایسا لکھا ہوا‘ وہ لوگ سمجھتے نہیں کہ ’’اگر‘‘ ’’مگر‘‘ اور ’’لیکن‘‘ آپ کی قوت ارادی کو کمزور کردیتے ہیں۔ ’’اگر‘‘ کے ذریعے آپ اپنی صلاحیت پر شک ظاہر کرتے ہیں اپنے آپ کو دھوکہ دیتے ہیں‘ فریب خوردہ ہوتے ہیں‘ خدا کی ہمیشہ ہی یہ خواہش ہے کہ انسان عظیم کام کرے۔ پھر ہم باقاعدہ ’’اگر‘‘ کا لفظ کا استعمال کیوں کریں؟ اس ’’اگر‘‘ سے آپ کی قوت کارکردگی کا دھارکند ہوجاتی ہے۔ رکاوٹوں کو کاٹنے والی تلوار ’’اگر‘‘ سے کند ہوجاتی ہے۔ اس کے برعکس اگر آپ ’’ضروری‘‘ اور ’’لازمی‘‘ وغیرہ ہی کہیں تو آپ کی یہ عملی تخلیقی و فنی قوت مضبوط ہوجائے گی۔ مضبوط ارادہ اور خود اعتماد پرعزم اور مضبوط شخص کہتا ہے میں حوصلہ مند ہوں‘ میں محنتی ہوں‘ میں صحت مند ہوں میں جواں عزم رکھتا ہوں میں وسیع ہوں میں تکمیل کے لامحدود خزانے کا ایک عنصر ہوں‘ مجھے دنیا کی تمام چیزیں وراثت میں ملی ہیں‘ میں خدا کی سب سے اچھی تخلیق ہوں۔ جبکہ جو لوگ اپنی قوت کا اندازہ کم لگاتے ہیں وہی شاید اور اگر کا استعمال ہر بات میں کرتے ہیں۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں