رمضان آسان سپیشل پیکیج: سورۂ فاتحہ تین مرتبہ پڑھنے کا ثواب دو مرتبہ قرآن پاک پڑھنے کے برابر ہے۔ (تفسیر مظہری)
آیۃ الکرسی: چار مرتبہ آیۃ الکرسی پڑھنے کا ثواب ایک قرآن پڑھنے کے برابر ہے۔(مسند احمد)۔سورۂ قدر: چار مرتبہ پڑھنے کا ثواب ایک قرآن پاک پڑھنے کے برابر ہے۔ (مسند احمد)۔ سورۃ الزلزال: دو مرتبہ پڑھنے کا ثواب ایک قرآن پاک پڑھنے کے برابر ہے۔ (ترمذی)۔ سورۃ العادیات: دو مرتبہ پڑھنے کا ثواب ایک قرآن پڑھنے کے برابر ہے۔ (تفسیر مواہب) سورۃ التکاثر: ایک مرتبہ پڑھنے کا ثواب ہزار آیتیں پڑھنے کے برابر ہے۔ (مشکوٰۃ) سورۃ الکافرون: چار مرتبہ پڑھنے کا ثواب ایک قرآن کے برابر ہے۔ ( ترمذی)۔ سورۃ النصر: چار مرتبہ پڑھنے کا ثواب ایک قرآن پڑھنے کے برابر ہے۔ (ترمذی)۔ سورۂ اخلاص: تین مرتبہ پڑھنے کا ثواب ایک قرآن پڑھنے کے برابر ہے۔ (بخاری)۔نوٹ: رمضان المبارک میں ہر نیکی پر ستر گنا ملتا ہے اس حساب سے تین مرتبہ سورۂ اخلاص پڑھنے سے نو قرآن پاک اور ایک ہزار آیات کا ثواب ستر گنا ہوکر 630 قرآن پاک اور 70 ہزار آیات کا ثواب ہوا۔یاد رکھیے گا یہ سب صرف آپ نو منٹ میں پڑھ سکتی ہیں۔(شفاء جمال‘ جہانیاں)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں