محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! کچھ عرصہ پہلے ایک ڈاکٹر نے مجھے کہا تھا کہ آپ کی آنکھوں میں موتیا اتررہا ہے‘ جلدازجلد آپریشن کروالیں‘ آپریشن مصروفیت کی وجہ سے نہ کروا سکی‘ میں نے عبقری رسالہ میں سےد یکھ کر سورۂ یٰسین تین مرتبہ سرمہ پر دم کرکے سرمہ آنکھوں میں ڈالنا شروع کردیا تھا اور ساتھ عبقری دواخانہ کی آنکھ شفاء استعمال کی۔ اب آنکھوں کا معائنہ کروایا تو ڈاکٹر نے کہا کہ آپ کی آنکھ میں دور دور تک موتیا نہیں ہے‘صرف نظر کی کمزوری ہے عینک استعمال کریں۔ یہ اس دم والے سرمہ کی برکت ہے کہ آنکھ کا موتیا ٹھیک ہوگیا۔(ا۔ا،واہ کینٹ)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں