محتر م حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں اللہ رب العزت کے بعد جتنا بھی آپ کا اور عبقری کا شکریہ ادا کروں کم ہے‘ مجھے عبقری سے بے حد سکون ملا‘ اللہ پاک عبقری کو دن دگنی رات چوگنی ترقی عطا فرمائیں‘ آپ مخلوق خدا کی اسی طرح خدمت کرتے رہیں۔ میں نے عبقری رسالہ میں سے ایک وظیفہ کیا‘ میں نے سارا دن کھلا پڑھا اور ایک سال کے اندر اندر ایسے غیبی اسباب بنے کہ میں عمرہ کرآئی۔ وہ وظیفہ یہ تھا۔ لَبَّیْکَ اللّٰهُمَّ لَبَّیْکَ، لَبَّیْکَ لَا شَرِیْکَ لَکَ لَبَّیْکَ اِنَّ الْحَمْدَ وَالنِّعْمَةَ لَکَ وَالْمُلْکَ لَاشَرِیْکَ لَکَ جب بھی اذان ہو تین مرتبہ پڑھیں‘ اس کے علاوہ سارا دن کھلی بھی پڑھ سکتے ہیں‘ حج یا عمرہ کی طلب رکھنے والے ضرور کریں۔ میرا آزمودہ ہے۔ (صائمہ نذیر‘ گوجرانوالہ کینٹ)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں