محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! آپ‘ آپ کے والدین اور اہل خانہ اور عبقری کی پوری ٹیم پر رحمتیں اور شفقیں نازل ہوں۔ والدین کیلئے اولاد کی دعائے مغفرت: حضرت عبداللہ ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا میت قبر میں ڈوبتے ہوئے فریادی کی طرح ہے کہ ماں باپ یا دوست کی دعائے خیر کے پہنچنے کی منتظر رہتی ہے۔ پھر جب اسے دعا پہنچ جاتی ہے تو اسے یہ دعا دنیا و مافیہا کی تمام نعمتوں سے زیادہ پیاری ہوتی ہے اور اللہ تعالیٰ زمین والوں کی دعا سے قبروالوں کوثواب کے پہاڑ دیتا ہے اور یقیناً زندہ کا مردوں کیلئے تحفہ ان کیلئے دعائے مغفرت ہے۔ (مشکوٰۃ بیہقی)
دعائے مغفرت میت کیلئے صدقہ جاریہ ہے اور یہ اللہ تعالیٰ کی بڑی رحمت ہے کہ مرنے کے بعد بھی مسلمانوں کو ایصال ثواب سے قبر میں فائدہ پہنچاتا ہے اور میت کے درجات بلند کردئیے جاتے ہیں اسی لیے نیک اولاد ماں باپ کیلئے باعث رحمت ہے۔ اسی طرح دوستوں یا دیگر رشتہ داروں کی دعائے مغفرت سے بھی میت کو ثواب پہنچتا ہے اوریقیناً یہ مُردوں کیلئے ایک نہایت قیمتی تحفہ ہے‘ لہٰذا ہر مسلمان کو تمام مسلمانوں کیلئے دعائے مغفرت کرنی چاہیے۔حضور نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا: جو شخص جمعہ کے دن اپنے والدین یا ان میں سے ایک کی قبر کی زیارت کرے تو اس کی مغفرت کردی جائے گی اور اس کو فرمانبردار لکھا جائے گا۔ (طبرانی)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں