Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

عبقری حویلی یقین شرط !  مراد ضرور ملے گی

ماہنامہ عبقری - جون 2019

پچھلے دنوں درس کے بعد ایک صاحب ملے کہنے لگے: میں نے سنا حویلی میں ایام بیض کے روزےرکھنے ہوتے ہیں میں نے سوچا کہ چلو تین دن پہلے سے ہی چھٹی کی ترتیب بنا لیتا ہوں میں تین دن چھٹی کی ترتیب بنا کر چل پڑا وہاں جب پہنچا تو میرے دل میں خیال آیا کہ مجھے جو ایام بیض کے عمل کرنے ہیں اگر میں یکسوئی سے کروں گا تو واقعی میرے کام بن جائیں گے‘ مشکلات ٹل جائیں گی‘ ناکامیاں دورہوجائیں گی۔ دراصل میرے اوپر کچھ ایسے حالات ہیں‘ مشکلات ہیں کہ قرضوں میں ڈوبا ہوا‘ دکھوں کا مارا ہوا‘ غموں سے ہارا ہوا‘ ساری دنیا چھوڑ گئی اگر کسی کو اپنے غم بتاؤں تو کوئی یقین نہ کرے کہ میرے غم کتنے غم ہیں‘ میرے دکھ کتنے دکھ ہیں‘ میرے مسائل بہت زیادہ ہیں‘ مشکلات دکھوں کی وجہ سے معاشرے سے کٹ چکا ہوں‘ اپنے بھی مجھ سے دور ہوگئے اور پرائے تو ویسے ہی دور تھے‘ بہت سے لوگ میرا مال اور پیسہ کھاگئے جن سے میں نے لینا تھا وہ دینا چھوڑ گئے جنہوں نے مجھ سے لینا انہوں نے میرے گھر کی چوکھٹ کو تکیہ اور سرہانہ بنالیا‘ بس یہی تنگیاں‘ تکالیف‘ مشکلات اور پریشانیاں تھیں جو مجھے عبقری حویلی کی طرف کھینچ کر لے آئیں‘ کچھ لوگوں نے مجھے ویسے ہی بتایا کہ وہ بھی گئے تھے ان کے بھی مسائل حل ہوئے ان کی بھی مشکلات دور ہوئیں‘ ان کے بھی دکھ ٹل گئے‘ کسی نے بیماری کا بتایا ‘کسی نے تکلیف کا بتایا ‘کسی نے قرض اور تنگدستی کا بتایا الغرض ساری باتیں سنتا سناتا‘ ڈھونڈتا ڈھونڈاتا وہاں پہنچا اپنے کامل یقین اور سچے اعتقاد کے ساتھ وہاں تین دن گزارے‘ ساری رات سورۂ فاتحہ پڑھی اور گڑگڑا کر پڑھی اور دن کو روزہ رکھا اور قرآن پاک کی تلاوت یقین کے ساتھ کی۔ واپس آیا مجھے اب تک جتنے ملے تھے کوئی ایسا نہیں ملا جس نے کہا میرا کام نہ بنا‘ کوئی ایک بار گیا‘ کوئی دو بار گیا کوئی چند بار گیا لیکن سب ہی بامراد لوٹے اور کوئی بھی بے مراد نہیں لوٹا‘ سب کو مراد ملی سب کے مسائل حل ہوئے اور سب کی پریشانیاں دور ہوئیں اور سب کی مشکلات حل ہوئیں۔ میں بھی اپنی ان پریشانیوں کے لیے گیاتھا یقین جانیے کہ مجھے وہ ملا جو نہ میں نے کبھی سوچا تھا ور نہ کبھی گمان کیا تھا اور نہ کبھی خیال کیا تھا۔ عزت‘ دولت‘ رزق‘ صحت اور بیماریوں اور تکالیف سے نجات الغرض میں تو رنگا رنگایا وہاں سے واپس آیا ہوں اگر کسی کو شک ہے تو وہ بھی جاکر دیکھے اور اسے پتہ چلے گا کہ یہاں سے کیا ملتا ہے اور یہاں کتنی مرادیں ملتی ہیں کتنی مشکلات حل ہوتی ہیں اور کتنی پریشانیاں دور ہوتی ہیں اور کتنے نقصانات ختم ہوتے ہیں۔ میری زندگی کا اب تک یہی تجربہ ہے اور میں سب کو یہی کہوں گا کہ اگر کبھی بھی آپ کو مشکلات گھیر لیں‘ ناکامیاں‘ پریشانیاں‘ دکھ ختم ہوجائیں حالات اور تنگی ہرطرف سے آپ کے اوپر چھاؤں کرجائیں تو بس پھر گھر نہ بیٹھیں پھر عبقری حویلی کا رخ کریں یقین شرط ہے مراد ضرور ملے گی۔

 

 

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 640 reviews.