یہ ایسا نشہ ہے جو انسان کی ساری روحانیت کو جڑ سے ختم کرکے دل کو سیاہ کردیتا ہے‘ انسان کو نیکی سے نفرت اور گناہ سے محبت شروع ہوجاتی ہے۔ انسان مسجد سے بھاگتا اور بازار میں خوش رہتا ہے۔ میں آج قارئین کیلئے اس نشہ سے چھٹکارا کیلئے چند وظائف لکھ رہا ہوں۔
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!آج کل ایک گناہ جس کو شاید اب گناہ ہی نہیں سمجھا جاتا وہ بدنظری ہے۔ بدنظری میری نظر میں گناہ نہیں بلکہ ایک نشہ ہے۔یہ نشہ جس کو ہوجائے وہ نہ چاہتے ہوئے بھی اس سے لطف اندوز ضرور ہوتا ہے‘ لاکھ خود کو منع کرے‘ لاکھ سر جھکائے مگر جب تک یہ گناہ بے لذت نہ کرلے اس کو سکون میسر نہیں ہوتا۔ یہ ایسا نشہ ہے جو انسان کی ساری روحانیت کو جڑ سے ختم کرکے دل کو سیاہ کردیتا ہے‘ انسان کو نیکی سے نفرت اور گناہ سے محبت شروع ہوجاتی ہے۔ انسان مسجد سے بھاگتا اور بازار میں خوش رہتا ہے۔ میں آج قارئین کیلئے اس نشہ سے چھٹکارا کیلئے چند وظائف لکھ رہا ہوں یقیناً قارئین اس سے مستفید ہوں گے۔
دل کو نورانی بنانے اور نظربد سے بچانے کا عمل
٭ رات کو سوتے وقت دل پر ہاتھ رکھ کر گیارہ بار یَابَاعِثُ یَانُورُ پڑھیں۔ اللہ کریم دل کو نورانی فرمائیں گے۔ اپنی رحمت سے مرتے وقت کلمہ نصیب ہوگا اللہ کریم کشف کی اعلیٰ کیفیات عطا فرمائیں گے۔ اعمال کی لذت اور برکت سے نوازیں گے۔
دوران نماز نظروں کی حفاظت کا عمل
٭ نماز کے دوران نظروں کی حفاظت نماز کے باہر نظروں کو حیا کا سرمہ عطا فرمائے گی ان شاءاللہ۔
طاق اعداد میں پڑھیں! نظروں میں حیاء آئیگی
٭ سورئہ اعراف کی آیت نمبر187 عصر کے بعد ایک ہی سانس میں طاق اعداد میں پڑھنے سے اللہ کریم نظر کا حیاء عطا فرمائیں گے۔ خیالات کو پاکیزگی عطا فرمائیں گے۔
لَا یُجَلِّیْہَا لِوَقْتِہَا اِلَّا ہُوَ (الاعراف 187)
شیطانی چالوں سے بچنے کیلئے
٭ ٹی وی ، کمپیوٹر،موبائل جیسیتمام آلات کو استعمال کرتے وقت اگر گیارہ بار یَاحَفِیْظُ یَاسَلَامُ پڑھا جائے اور دعا کی جائے کہ اللہ کریم یہ شیطان کی چالیں ہیں مگر تو یوسف علیہ السلام والا ہی رب ہے مجھے ان چالوں سے بچا۔
یہ دعا بکثرت پڑھیں
٭ اس دعا کو خود بھی بکثرت پڑھیں اور بچوں پر بھی دم کریں۔اَللّٰھُمَّ اَعُوْذُبِکَ مِنْ فِتْنَۃِ النِّسَآءَ وَحِبَالَۃِ الشَّیْطٰنِ یَااللہُ یا خَالِقُ یَانُوْرُ۔ اَللہُ خَالِقُ النُّوْرِ
دل اور آنکھوں کی نورانیت کیلئے
٭ جو شخص کھانے کے دوران سات بار یَارَحْمٰنُ پڑھ لے اللہ پاک اس کے دل اور آنکھوں کو انشاء اللہ نورانیت عطا فرمائیں گے۔اللہ کریم پوری امت کو علت، ذلت اور قلت سے پناہ عطا فرمائیں (آمین) (ق،ش‘ گجرات)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں