Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

گلاب کی پتیوں اور ایک کلو پانی سے بے اولادی ختم

ماہنامہ عبقری - جون 2019

میری زندگی کو بدل دیا
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! اللہ تبارک و تعالیٰ کا بہت بہت بہت فضل و کرم رحم و محبت‘ شفقت و عطا ہے کہ جس نے مجھجیسے گنہگاروں کیلئے آپ جیسی شخصیات کو اپنے علم و عطا فضل وکرم سے مزین فرمایا‘ آپ کا سایہ شفقت اس دکھی انسانیت یہ میرا اللہ تادیر سلامت رکھے‘ آمین!۔ محترم میرے پاس نہ تو الفاظ ہیں‘ نہ زبان ہے‘ نہ لہجہ ہے‘ میں کس منہ سے آپ اور اپنے رب کا شکریہ ادا فرماؤں۔ آپ کے بتائے وظائف نے ’’میری زندگی کو بدل دیا‘‘۔
میں وہی تھی جوبہت دکھی اور خودکشی پر مجبور تھی
محترم حکیم صاحب! میں وہی تھی جو خودکشی پر مجبور تھی! بہت زیادہ دکھی تھی‘ آپ کے درس کے الفاظ‘ عبقری تحریریں اور وظائف نے میرا تعلق رب سے جوڑ دیا‘ حکیم صاحب آپ سچ فرماتے ہیں اٹھتے بیٹھتے چلتے پھرتے اپنی زبان میں رب سے مانگیے‘ اللہ تعالیٰ عطا فرمائےگا۔ بالکل سچ! حکیم صاحب بالکل سچ‘ میری باتوں کو عبقری میں ضرور جگہ دی جائے تاکہ میری طرح کی دکھی بہنوں کی حوصلہ افزائی ہو اور وہ بھی رب سے مانگ کر میری طرح خوش ہوں۔
داستان سناؤں تو ہر قاری پھوٹ پھوٹ کر روپڑے
میں اپنے دکھوں کی داستان سناؤں تو شاید ہر قاری پھوٹ پھوٹ کررو پڑے مگر میں اپنا اور قارئین کا موڈ خراب نہیں کرنا چاہتی میں آپ کو اتنا بتاتی ہوں کہ میں بے اولاد تھی‘ در در کی خاک چھانی‘ طعنے سنے‘ مار سہی مگر کچھ حاصل نہ ہوا۔ محترم حکیم صاحب سے کلینک میں ملاقات کی تو آپ نے مجھے ایک وظیفہ ہر نماز کے بعد پیٹ پر ہاتھ رکھ کر یَابَارِیُٔ یَامَتِیْنُ یَابَدِیْعُ یَاحَافِظُ 70 مرتبہ‘ سورۂ کوثر مع بسم اللہ مکمل کے ساتھ لاتعداد مرتبہ کم ازکم 313 مرتبہ صبح و شام لازمی اور عشاء کی نماز کے بعد اول و آخر گیارہ مرتبہ درود شریف اور سورۂ فاتحہ 121 مرتبہ آیتصِرٰطَ الَّذِیْنَ اَنْعَمْتَ عَلَیْہِمْ تین مرتبہ دہرائیں۔
حمل کیلئے یہ نسخے بھی میرے بہت کام آئے
الحمدللہ! میرے اللہ کریم کو تھوڑی سی ٹوٹی پھوٹی کوشش پسند آگئی‘ اس کے علاوہ عبقری کی سستی سی ’’سچی دوا‘‘ جو کہ صرف سو روپے کی ہے۔ حمل کیلئے دو تاریخوں میں استعمال کی‘ کسی سہیلی نے بتایا:تاریخ کے تیسرے دن رات سوتے ہوئے پاؤ بھر دیسی گلاب کی تازہ پتیاں ایک کلو پانی میں پکائیں جب ایک کپ پانی بچے تو سوتے وقت پی لیں یہ بھی آخری تاریخ میں کیا(تین دن کرنا ہے) اور تاریخ کے بعد اپنے شوہر کو چار روز تک چھٹانک بادام‘ چھٹانک دال ماش رات کے وقت ان دونوں کو الگ الگ بھگو کر رکھ دیں صبح کو بادام کو چھلکا اتار کر اسے باریک پیس لیں اور دال ماش بھی پیس لیں پھر ان کے اندر چھٹانک مکھن مکس کریں اس کے چار حصے کرلیں‘ صبح نہار منہ کھانے سے ایک گھنٹہ پہلے شوہر کو ایک حصہ دیا‘ چار دن تک۔
اولاد کیلئے! عبقری میںایک بہن کاوظیفہ کمال کا ہے!
ایک بہن نے رسالہ عبقری میں وظیفہ بھیجا حمل نہ ٹھہرتا ہو‘ منگنی ہوکر ٹوٹ جاتی ہو چالیس دن کا وظیفہ سورۂ بقرہ کا یعنی کوئی ایک ٹائم مقرر کرلیں پہلے گیارہ بار درود شریف پڑھنا ہے پھر ایک بار سورۂ یٰسین پڑھنی ہے پھر سورۂ بقرہ کا ایک رکوع پڑھنا ہے پھر گیارہ بار درودشریف پڑھنا ہے۔
تصوراتی دعا کے فضائل
پھر خلوص نیت سے دعا میں ایسے کرتی کہ میں تصور میں بیت اللہ کے دروازے پر کھڑی ہوں اور میں نے غلاف کعبہ پکڑرکھا ہے اور میں روتی ہوں اورآوازیں دیتی ہوں اے لوگو! جو یہاں طواف کررہے ہو اور جو فرشتے اس زمین پر اور اوپر بیت معمور پر ہو‘ سب گواہ بنو سب میرے ساتھ رو لو‘ میرے اللہ سے مجھے اولاد کی نعمت لے دو‘ یہ جگہ پوری دنیا سے عظیم ہے۔ اس لیے میں تصور میں یہاں آئی ہوں۔ مجھے اور جگہ نہیں ملی مانگنے کیلئے کیونکہ میرے نبی کریم ﷺ بھی تو غلاف کعبہ پکڑ کر ہی عمر(رضی اللہ عنہ) کو مانگتے رہے‘ میں اپنی اولاد مانگتی ہوں‘ نجانے کس کی آمین قبول ہوئی میں نہیں جانتی‘ اس کریم کا معجزہ ہوگیا‘ آج میں حمل سے ہوں۔ میں اور میرا بچہ بالکل صحت مند ہیں۔ ان شاءاللہ جب تک قارئین میری اس خوشیوں بھری تحریر پڑھیں گے اس وقت تک میرا لال میری گود میں ہوگا۔
عبقری میں نسخہ جات و وظائف لکھنے والوں کا شکریہ
ہاں یاد آیا میں نے ایک ٹوٹکہ اور بھی عبقری سے آزمایا تھا۔ یہ ٹوٹکہ میں نے تاریخ کے بعد بھی کیا کہ ایک بھائی نے لکھا تھا کہ سوڈا بائی کارب ایک پاؤ‘ پھٹکڑی ایک پاؤ ان دونوں کو رات کو بھگو کر رکھ دیں صبح تک جوش آجائے گا‘ پھر اس کو آگ پر خشک کریں‘ پھر دوائی کا چوتھا حصہ کشتہ مرجان ملا کر 500 ملی گرام کا کیپسول بھریں‘ تاریخ سےفارغ ہوکر صبح و شام ایک کیپسول پانی کےساتھ لیں‘ تین روز رات کو ہم بستر ہوں‘ یہ ٹوٹکہ اور مزید ٹوٹکےا ور وظائف لکھنے والوں کا بہت بہت شکریہ اللہ تعالیٰ ان سب کو اپنی رحمت میں رکھے۔ آمین!

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 626 reviews.