روحانی منزل میں اپنے مقصد‘ پریشانی‘ جادو جنات‘ گھریلو الجھنوں‘ کاروباری بندشوں‘ نوکری‘ بے اولادی‘ اولاد کی بے راہ روی یا اس کے علاوہ جو بھی پریشانی ‘ مشکل ہو اس کا سخت تصور کرتے ہوئے سارادن وضو بے وضو(خواتین ہر حالت میں)سوا لاکھ کی تعداد میں یَافَتَّاحُ پڑھیں۔ایک سوا لاکھ، تین سوا لاکھ‘ پانچ ، سات گیارہ جتنے بھی سوا لاکھ پڑھیں۔اس کے علاوہ صلوٰۃ التسبیح پڑھیں۔روحانی منزل میں آپ ایک دن، 3 دن، 5 دن، 7 دن، 11 دن، 21دن، 41 دن یا70 دن تک قیام کرکے درج بالا اعمال کریں۔ ان شاء اللہ آپ کا ہر مقصد‘ ہر مرادپوری ہوگی۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں