محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! یہ نسخہ سینہ کا راز ہے اور 100فیصد مجرب نسخہ ہے برائے درد گردہ و مثانہ و اخراج پتھری مثانہ و گردہ۔ ھوالشافی: ڈیڑھ کپ پانی میں ایک چمچ دیسی خالص گھی ڈال کر آگ پر رکھیں اور خوب ابالیں جب آدھا کپ پانی رہ جائے تو اتار لیں حسب ذائقہ چینی ملالیں۔ معمول اس طرح ہے کہ حب سنگدانہ (نظر یہ مفرداعضاء) ایک گولی اس نیم گرم تریوڑ کے ہمراہ دیں۔ شدید صورت میں صبح دوپہر شام اسی طریقے سے دیں۔ (حب سنگدانہ ضروری نہیں کوئی بھی دوائی دے دیں اصل چیز تریوڑ ہے)۔ بفضلِ تعالیٰ مثانہ کی نالی میں پھنسی ہوئی بڑی سے بڑی پتھری کو اکسیر ہے۔ درد تو پہلی خوراک سے ہی ختم ہو جاتا ہے مگر شدید صورت میں دوسری یا تیسری خوراک کافی ہے۔ دو سے تین مرتبہ کے استعمال سے پتھری خارج ہو جاتی ہے ان شاء اللہ کبھی ناکامی نہ ہوگی۔ گردے میں سے سات سات پتھری بفضلہٖ تعالیٰ بندہ کے ہاتھوں خارج ہوئی ہیں مگر اس صورت میں دو سے تین ہفتے یا ایک ماہ علاج جاری رکھیں۔ ضدی قسم کی یا بڑی پتھری کے لیے حب سنگدانہ اور ستر شفائیں کی گولی اسی تریوڑ کے ہمراہ دیں۔ (حکیم آصف اقبال گوندل، منڈی بہائوالدین)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں