Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

اسم پڑھا! جادو کروانے والی خواب میں نظر آگئی

ماہنامہ عبقری - فروری 2019ء

جب میں یہ عمل کررہی تھی اسی دوران ایک رات میں نے خواب میں اپنی قریبی رشتہ دار کو دیکھا جس نے مجھ پر جادو کروایا تھا وہ بول رہی تھی کہ میں نے ’’اُن‘‘ (یعنی میرے) کے گھر جادو کروایا تو اب میرے گھر تباہی آنا شروع ہوگئی ہے

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! اللہ تعالیٰ آپ کو سلامت رکھے اور آپ کا ہر عمل قبول فرمائے جو آپ مخلوق خدا کیلئے اتنا نیک کام کررہے ہیں۔ میں تقریباً ڈیڑھ سال سے عبقری پڑھ رہی ہوں اور عبقری نے مجھے بہت متاثر کیا ہے۔
میری اچھی خاصی خوش و خرم اور پرسکون زندگی گزر رہی تھی کہ تین سال پہلے میرے شوہر کی اچانک وفات سے میں بکھر کر رہ گئی ہوں‘ میرے اپنے سسرال والوں کے ساتھ بہت اچھے تعلقات ہیں اور میرے شوہر بھی مجھ سے بہت خوش تھے‘ ہم دونوں تو خدا کا شکرا دا کرتے تھکتے نہ تھے کہ اللہ تعالیٰ نے ہمیں ہر نعمت دی ہے‘ رزق تھا‘ اولاد تھی آپس میں بہت محبت تھی اور سب سے بڑی بات اللہ تعالیٰ نے ہمیں اپنا پیارا گھر بھی دکھایا تھا‘ ہم نے دوبیٹیوں کے ساتھ عمرے کی سعادت بھی حاصل کی تھی۔ شوہر کے جانے کے بعد معاشی مسائل کا بھی سامنا رہا‘ میرے شوہر کااپنا کاروبار تھا جو ان کے بعد تقریباً ایک سال تو جیسے تیسے چلتا رہا لیکن اب ختم ہوچکا ہے‘ میرے شوہر کی اچانک وفات ہوئی تھی اس لیے کاروباری ہونے کی بنا پر ان پر کچھ قرض بھی تھا جیسا کہ عموماً کاروبار میں چلتا رہتا ہے اس ضمن میں گاڑی بک گئی‘ پلاٹ بک گیا‘ سونا بھی کافی بک گیا‘ کاروبار ختم ہوگیا‘ مگر کچھ قرض اتر گیا۔ میں اکثر سوچتی کہ میرے شوہر بہت ہی اچھے انسان تھے‘ بہت خوش اخلاق‘ صاف دل اور نیک دل وہ اپنی کمائی میں سے لوگوں کی ماہانہ مدد کرتے تھے جن کے چھوٹے بچے رہ جاتے تھے یا کمانے والا کوئی نہ ہوتا تھا مگر آج اس شخص کے بچے لوگوں کی مدد کے طلب گار ہیں ایسا کیوں ہے؟؟ بے شک میری یہ سوچ غلط تھی۔ انہی سوچوں میں ڈوبی تھی کہ مجھے کسی نے ماہنامہ عبقری لا کر دیا‘ اس کو پڑھ کر دل کو کچھ سکون ملا۔ خاص طور پر جنات کا پیدائشی دوست کالم پڑھا اور اس میں دئیے گئے وظائف نے مجھے نئی زندگی دے دی‘ میں نے اس میں موجود کلمہ کے نصاب پڑھنے شروع کیے اور میری زندگی میں سکون آنا شروع ہوگیا‘ الحمدللہ! میں نے بی ایڈ کیا ہوا ہے‘ لوگوں کے آگے ہاتھ پھیلانے کے بجائے خود ہمت کی اور ایک بڑے سکول میں نوکری کیلئے سی وی جمع کروا دی‘ چند دنوں بعد مجھے اس سکول میں نوکری کیلئے بلالیا گیا اب الحمدللہ میں اپنے بچوں کو باعزت اور حلال رزق کھلارہی ہیں۔ مناسب تنخواہ میں اچھا گزارا ہوجاتا ہے۔ علامہ لاہوتی پراسراری صاحب کا کلمہ کا بتایا نصاب جاری ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ میں ماہنامہ عبقری میں آئے دیگر اعمال بھی کرنے کی کوشش کرتی ہوں۔ میں روزانہ ایک تسبیح درودشریف‘ ایک تسبیح پہلا، دوسرا، تیسرا کلمہ‘ آیت کریمہ اور استغفار کی پڑھتی ہوں۔ بس اب ایک ہی تمنا ہے کہ ہر وقت میری زبان پر اور دل میں ذکر الٰہی جاری ہوجائے۔ عشق مجازی تو بچھڑگیا بس عشق حقیقی مل جائے۔برکت والی تھیلی میرے پاس ہے‘ جو میں نے دفتر ماہنامہ عبقری سے منگوائی تھی‘ اس پر روزانہ صبح و شام 129 مرتبہ سورۂ کوثر پڑھ کر دم کرتی ہوں‘ الحمدللہ واقعی میری تھیلی کبھی خالی نہیں ہوئی۔ ایک اور بات گزشتہ چند دنوں سے میں نے علامہ لاہوتی پراسراری صاحب کا بتایا ایک اور عمل وَلَسَوْفَ یُعْطِیْکَ رَبُّکَ فَتَرْضٰی﴿والضحیٰ۵﴾ سارا دن باوضو پاک حالت میں کھلا پڑھنا شروع کیا ہے‘ الحمدللہ! اس کے بھی بے شمار فوائد ہیں‘ ہر ضرورت پوری ہوجاتی ہے‘ میرے بچوں کو کسی چیز کی کوئی کمی نہیں ہورہی ہے۔ الحمدللہ! علامہ لاہوتی صاحب کے مضمون ’جنات کا پیدائشی دوست‘‘ میں آئے اعمال نے مجھے دوبارہ جینے کا سلیقہ عطا کیا ہے۔ (پوشیدہ‘ ساہیوال)
اسم پڑھا! جادو کروانے والی خواب میں نظر آگئی
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں ماہنامہ عبقری نہایت شوق و ذوق سے پڑھتی ہوں۔ اس میں دئیے گئے وظائف پڑھتی ہوں اور فائدہ بھی حاصل ہورہا ہے۔ خاص طور پر علامہ لاہوتی پراسراری صاحب کا مضمون ’’جنات کا پیدائشی دوست‘‘ میرا پسندیدہ ترین مضمون ہے اور میں آنے والے وظائف بہت ہی زبردست ہیں۔ علامہ صاحب نے چند سال پہلے ایک عمل یَاقَہَّارُ کا بتایا تھا‘ میرے مسائل بہت زیادہ تھے‘ مجھ پر اور میرے تمام گھر والوں پر شدید ترین سفلی عمل کروایا گیا تھا۔ میں نے اس سے نجات کیلئے سارا دن کھلا اور صبح و شام گیارہ گیارہ تسبیحات اول و آخر سات مرتبہ درود شریف کے ساتھیَاقَہَّارُ پڑھتی ہوں۔ جب میں یہ عمل کررہی تھی اسی دوران ایک رات میں نے خواب میں اپنی قریبی رشتہ دار کو دیکھا جس نے مجھ پر جادو کروایا تھا وہ بول رہی تھی کہ میں نے ’’اُن‘‘ (یعنی میرے) کے گھر جادو کروایا تو اب میرے گھر تباہی آنا شروع ہوگئی ہے اور ساتھ میں نے ایک اور خواب دیکھا کہ دو عورتیں میرے سر کے اوپر تاروں کا جال بنارہی ہیں ان دو عورتوں کی شکل واضح نہیں تھی۔ مجھے تین سال پہلے یرقان ہوا تھا بہت علاج کروایا کوئی فائدہ نہ ہوا‘ ڈاکٹروں نے مجھے لاعلاج کردیا تھا میں بہت مایوس ہوگئی۔ میں نے اس کیلئے بھی یَاقَہَّارُ پڑھنا شروع کردیا ہے اور میری صحت حیرت انگیز طور پر پہلے سے کافی بہتر ہورہی ہے۔ اللہ پاک آپ کو اور علامہ لاہوتی پراسراری صاحب کو اس کا اجر دے۔(پوشیدہ)
اب میرے دو بیٹے ہیں!
محترم علامہ لاہوتی پراسراری صاحب السلام علیکم! میری شادی کو چار سال کا عرصہ گزر چکا ہے‘ اس عرصہ میں میرے تین حمل ضائع ہوگئے۔ پھر ماہنامہ عبقری میں آپ کے مضمون ’’جنات کا پیدائشی دوست‘‘ میں آپ کا بتایا کلمہ کانصاب پڑھا‘ میں نے دوران حمل سات کلمہ کے نصاب پڑھے‘ اس وظیفے کی بدولت اللہ تعالیٰ نے مجھے بیٹا عطا فرمایا۔ الحمدللہ اب میرے دو بیٹے ہیں۔ کلمہ کا نصاب اس طرح پڑھنا ہے کہ کلمہ کا پہلا حصہ لا الہ الا اللہ کو ستر ہزار مرتبہ پڑھیں تو وہ ایک نصاب بنتا ہے۔ ایک یا دو تسبیح کے بعد لا الہ الا اللہ محمدرسول اللہ مکمل پڑھیں پھر دوبارہ سے بسم اللہ مکمل پڑھ کر لا الہ الا اللہ پڑھناشروع کردیں۔(مسز عاطف‘ ملتان)

 

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 333 reviews.