میری تالیفات اور ان کی وضاحت
اب تک آنے والی میری جتنی بھی تالیفات ہیں ان کے حوالہ جات حقیقت‘ سببِ تالیف یہ سب قارئین تک پہنچانے کی ایک کوشش ہے میں ہر کتاب کا حوالہ دوں گا کہ کتاب کن حوالہ جات سے مل کر ایک کتاب بنی ہے۔اگر میری کسی کتاب میں غلطی ہو‘ اطلاع دیں‘ شکرگزار ہوں گا۔
چونکہ اس سے پہلے مختلف ادارے میری کتب شائع کرتے تھے اب اکثر کتب عبقری ادارہ شائع کررہا‘ مختلف اداروں نے بہت سے حوالے چھوڑ دئیے‘ یاد رکھیں! کتاب اگر حوالہ کے ساتھ ہو تو تحقیق‘ اور تالیف اگر حوالہ کے بغیر ہو تو سرقہ اور چوری شمار ہوتی ہے‘ اس لیے اب پھر سےمیں اپنی کتب کی غلطیاں خود نکال کر شائع کررہا ہوں تاکہ میری اور کتب کی اصلاح ہوتی رہے۔کتاب نمبر51:جڑی بوٹیوں کے کمالات اورجدید سائنسی تحقیقات‘‘ایک عربی مقولہ ہے کہ انسان جہاں بیمار ہوتا ہے وہاں کی جڑی بوٹیوں میں اس کیلئے شفاء موجود ہے‘ پھل سبزیاں اور غیرمعروف یا معروف گھاس یہ سب جڑی بوٹیاں ہیں۔اس کتاب کی تالیف دراصل مخلوق خداکو ان نباتاتی ثمرات سے آگاہ کرنا ہے جن میں اللہ تعالیٰ نے ہمارے لیے شفاء رکھی ہے۔’’جڑی بوٹیوں کے کمالات اور جدید سائنسی تحقیقات‘‘ میری ابتدائی کتب میں سے ایک ہے‘ اسے سب سے پہلے خزینہ علم و ادب پبلشرز نے چھاپا۔ اس کتاب کی تالیف میں جن محترم شخصیات‘ کتب و رسائل سے مدد لی گئی ان کے نام درج ذیل ہیں:
قاضی ایم اے خالد۔ حکیم ملک محمد عبداللہ‘ میانوالی۔ حکیم حامد محمود۔ حکیم عطاء الرحمٰن عمر۔رشید الدین احمد۔ متین چوہدری۔ عمران شاہ تیموری۔ معظم علی شاہ۔حکیم محمد خضرحیات۔ سردار رشید۔ حکیم عبدالحفیظ طاہر۔ زبیراحمد رانا۔ ایس اے حکیم قادری۔ پروفیسر سید محمد ادریس بخاری۔محمد رمضان اطہر۔ سردار رضوی۔حکیم راحت نسیم سوہدروی۔ محمد منیراختر۔خدیجہ آفاق۔ محسن فارابی۔ رسائل: ہمدرد صحت۔ اسرار حکمت۔قومی صحت۔ طبیب حاذق۔ رہنمائے صحت۔رسالہ مستانہ جوگی۔اردو ڈائجسٹ۔ ماہنامہ کچن۔قومی ڈائجسٹ۔ ضیاء الحکمت۔۔نوٹ: اگر کوئی حوالہ غلطی سے رہ جائے تو ضرور اطلاع دیں‘ میں ہر پل اصلاح کا محتاج ہوں۔(ایڈیٹر)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں