اللہ کی مدد: جو شخص یہ چاہتا ہے کہ اسکے کام میں اللہ کی مدد شامل رہے تو وہ یَاحَلِیْمُ کو ایک ہزار مرتبہ کاغذ پر لکھے یا اس نقش کو پانی میں گھول کر اس کا پانی کام کے مقام پر دیواروں پر مارے۔
سانس ایک خزانے کی مانند:سانس ایک خزانے کی مانند ہے تمہارا کوئی سانس بے کار مت جائے ورنہ قیامت کے دن تمہیں اپنا خزانہ خالی دیکھ کر ندامت اور افسوس ہوگا۔(ابن جوزی رحمۃ اللہ علیہ)انجام بخیر کا بہترین عمل: اسم یَارَحِیْمُکو روزانہ 258 مرتبہ پڑھنے والا صاحب ایمان مرے گا۔ اس کا خاتمہ بالخیر ہوگا۔سلیقہ شعار عورت:جس طرح اندھیری رات میں ستارے چمکتے ہیں اس طرح سلیقہ شعار عورت سے گھر کی رونق ہوتی ہے۔ (وارث شاہ رحمۃ اللہ علیہ)بلغمی کھانسی: اگر گاجروں کے نچوڑے ہوئے پانی میں مصری ملا کر پکائیں اور چٹنی بنا کر اس میں قدرے مرچ سیاہ کا سفوف ملائیں ۔ اس کے کھانے سے بلغم بآسانی نکلتا ہے۔مالی تنگی کا حل: اگر کوئی شخص یَاغَفُوْرُ کو روزانہ 3125 مرتبہ پڑھنے کا معمول بنالے تو اس کی مالی تنگی دور ہوجائیگی اور مالی وسائل کے دروازے کھل جائینگے۔تکبر اور فخر: نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا: مسلمان کا صدقہ اس کی عمر میں اضافہ کرتا ہے اور بری موت سے بچاتا ہے اور اللہ تعالیٰ اس کے ذریعہ تکبر اور فخر(کی بیماریوں) کو زائل کرتا ہے۔حیض کشا: تخم گاجر ایک تولہ کوٹ کر پانی میں جوش دیں اور صاف کرکے شکر سُرخ تین تولہ ملا کر ایام حیض میں عورت کو استعمال کراتے رہیں۔اس سے حیض کھل کرآتا ہے۔
ہر ایک کی نظرمیں قابل تعظیم بننا: جو شخص یَاعَظِیْمُ کو گیارہ ہزار مرتبہ روزانہ تین سال تک پڑھے وہ ہر ایک کی نظر میں قابل تعظیم بن جائے گا۔
اپنی بیماریوں اور پریشانیوں سے نجا ت پانے کیلئے آج ہی ’’ہزار سال پرانے طبی و روحانی بھید‘‘کتاب کا مطالعہ کریں اور اپنے ہرمسئلہ کا حل چھوٹے سے ٹوٹکہ یا عمل سے کیجئے
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں