بیٹی کی شادی کی خریداری سے پہلے دو اسم پڑھ لیں!
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! امید کرتی ہوں کہ اللہ کریم کی رحمتوں اور عافیتوں کی بارش آپ اور آپ کی نسلوں اور ساتھیوں اور مریدان پر سدا برستی رہے۔ آمین!
ہم آج کل اپنی بیٹی کی شادی کی خریداری کرنے تقریباً روزانہ بازار جاتے ہیں اور بازارجانے سے پہلے یَاقَادِرُ یَانَافِعُ چالیس مرتبہ پڑھ کر اللہ تعالیٰ سے اسراف سے بچنے کی دعا کرتے ہیں اور اللہ کے رسول ﷺ کی سنت پر چلنے کی توفیق مانگتے ہیں اور ہر کام میں دلی اطمینان اور خیر ملتی ہے۔ الحمدللہ !سب سے بڑی بات ہر چیز مناسب قیمت پر مل جاتی ہے۔
سورۂ کہف کا کمال: سفر سے پہلے یہ سورۂ پڑھنے کے فوائد کسی نے ماہنامہ عبقری میں لکھے تھے‘ زندگی میں پہلی بار اکیلے ایک سفر پر جانا تھا‘ سو میں نے یہ سورۂ پڑھی اور بے حد آرام اور سکون سے آٹھ گھنٹے کا سفر کرکے میں منزل پر پہنچی‘ جب بھی سفر پر روانہ ہوں ایک مرتبہ سورۂ کہف پڑھ لیں پھر آپ خود بولیں کہ واقعی اس سے پہلے کبھی اتنا آرام دہ سفر نہیںہوا۔ روح کو ہدیہ کرنے والاعمل: اول وآخرتین بار درودشریف ‘ ایک بار سورۂ فاتحہ اور تین بار سورۂ اخلاص پڑھ کر روح کو ہدیہ کرنے والا عمل بے مثال ہے‘ ایک بار پڑھ کر بہت سارے لوگوں کو ہدیہ میں بھی کرتی ہوں اور میرے بچے بھی کرتے ہیںاور جس جس فرد کو کرتے ہیں اس کا رویہ ہمارے ساتھ بہت اچھا ہوتا جاتا ہے اور اردگرد کے لوگوں کا رویہ بھی انتہائی حیرت انگیز طور پر خوشگوارہوتا جارہا ہے اور رنجشیں کم ہوتی جارہی ہیں۔ اس کے علاوہ روزانہ کی بنیاد پر حسب توفیق سب گھر والوں کا صدقہ نکالتی ہوں‘ اس کے علاوہ جو کسی کام میں رکاوٹ آئے تو فوراً صدقہ دیتے ہیں اور مشکل حل ہوجاتی ہے۔صدقہ کرنا انتہائی سکون بخش عمل ہے۔ (فریال سید‘ملتان)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں