محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں ماہنامہ عبقری نہایت عقیدت سے پڑھتا ہوں‘ اس شمارہ نے میری والدہ کو حوصلہ امید اور مجھے نئی زندگی دلا دی۔اگر یہ ماہنامہ عبقری نہ ہوتا تو شاید میں بھی زندہ نہ ہوتا۔ مجھے موت کے منہ سے نکالنے والا ماہنامہ عبقری ہی ہے۔
میری عمر تقریباً 17 سال ہے اور میں پچھلے 15سال سے گردے کی بیماری میںمبتلا تھا بچپن ہی سے میرے گردے خراب تھے لیکن جب میں 14سال کا ہوا تو میرے دونوں گردے فیل ہوگئے اور پھر میں تقریباً 6 مہینے تک ڈائیلائسز جیسی بُری بیماری میں مبتلا رہا اور میرے ڈائیلائسز ہوتے رہے اور پھر اللہ کا کرنا ایسا ہوا کہ ڈائیلائسز کے دوران ہی میری امی کا تعلق عبقری میگزین سے جڑا اور میری امی نے عبقری میگزین میں آئے اعمال اور وظائف اور دعائیں شروع کردی اور میری ماں نے مجھے بھی عبقری میں آئے ذکر و اعمال پر لگادیا ہم پورا پورا دن ہسپتال میں ہوتے تھے اور سارا سارا دن ذکر و اذکار کرتے رہتے تھے اور دعائیں مانگتے رہتے تھے جس کا نتیجہ یہ نکلا کہ اللہ تعالیٰ نے ہماری دعائیں سن لی اور میری ماں نے مجھے اپنا گردہ دے دیا۔ جب میرا آپریشن ہوا تو میرا پہلا آپریشن ناکامی کی طرف جارہا تھا کیونکہ میری بیماری لاعلاج تھی اور آپریشن کے بعد بھی پرانی بیماری شروع ہوگئی ہم ایک مہینہ ہسپتال میں داخل رہے پھر میرے دو اور آپریشن ہوئے جو اعمال اور دعائوں کی بدولت کامیاب ہوگئے ہیں۔ میری ماں نے خوب رو رو کر اللہ سے میری زندگی مانگی اور اللہ تعالیٰ عزوجل نے مجھے نئی زندگی دی میری ماں نے سب کی ناراضگی اختیار کرکے مجھے گردہ دیا۔ اللہ تعالیٰ میری ماں کو ہمیشہ خوش رکھے آمین۔ میری ماں نے ہسپتال میں خود بھی بہت اعمال کیے اور دوسروں کو بھی اعمال بتائے اب میرے آپریشن کو پورا ایک سال ہوگیا ہے اور الحمدللہ !میں بالکل ٹھیک ہوں۔محترم حکیم صاحب! میں آپ کے لیے اور آپ کی نسلوں کیلئے خوب دعائیں مانگتا ہوں کہ اللہ آپ کو دنیا و آخرت دونوں دے آمین اور تسبیح خانہ قیامت تک شاد وآباد رہے۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں