Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

گلاب کی چائے کے فوائد عجوہ کھجور اور اس کے فوائد زچگی سے پہلے کی پریشانی

ماہنامہ عبقری - فروری 2019ء

عجوہ کھجور کے فائدے:میرے والد عارضہ قلب میں مبتلا ہیں۔ کیا اس مرض میں عجوہ کھجور مفید ہے؟(عالیہ عمران‘ لاہور)
مشورہ:کھجور کی بہت اقسام ہیں مگر عجوہ کو فوقیت حاصل ہے۔ حضرت بی بی عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان فرماتی ہیں، پیارے رسولﷺ نے فرمایا کہ اس عظیم کھجور عجوہ میں ہر بیماری سے شفاء ہے۔ اگر اسے نہار منہ کھایا جائے تو یہ زہر سے تریاق ہے (مسلم)۔کوڑھ جیسی موذی بیماری میں سات دن عجوہ کھجور کے ساتھ دانے روزانہ کھائے جائیں تو فائدہ ہوتا ہے۔ حضرت سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہٗ سے روایت ہے کہ ’’میں بیمار ہوا تو رسولﷺ تشریف لائے۔ انہوں نے اپنا ہاتھ میرے کندھوں کے درمیان رکھا تو اس کی ٹھنڈک میری ساری چھاتی میں پھیل گئی‘‘ پھر فرمایا ’’اسے دل کا دورہ پڑا ہے۔ اسے حارث بن کلدہ کے پاس لے جائو جو ثقیف میں مطب کرتا ہے۔ حکیم کو چاہیے کہ وہ مدینہ کی سات عجوہ کھجوریں گٹھلیوں سمیت کوٹ کر اسے کھلائے‘‘۔عجوہ کھجور جنت کا تحفہ ہے۔عجوہ میں غذائی عناصر زیادہ ہونے کی بنا پر اسے دوسری کھجوروں پر فوقیت حاصل ہے۔ اس کا ذائقہ منفرد اور لذیذہے۔ مدینہ منورہ کی کھجوروں میں سیاہ عجوہ سب سے عمدہ ہے۔ اس کی گٹھلیاں پھینکنی نہیں چاہئیں بلکہ انہیں پیس کر رکھ لیں۔ کئی امراض میں مفید ہیں۔ کھجور کی گٹھلی جلاکر منجن بنایا جائے تو دانتوں کے لیے بہتر ہے۔
صحت مند بچہ:میرا بچہ چار ماہ کا ہے۔ میں اسے ٹھوس غذا دینا چاہتی ہوں۔ مشورہ دیجئے تاکہ میرا بچہ صحت مند رہے (آصفہ‘ کراچی)
مشورہ:بی بی! چار ماہ کے بچے کو آہستہ آہستہ غذا کی طرف راغب کیجئے۔ کیلا اچھی طرح مسل کر کھلائیے۔ انڈے کی زردی چٹا سکتی ہیں۔ سوجی کا پتلا حلوہ بناکر کھلائیے۔ ساگودانہ دودھ میں پکا کر دیں۔ مونگ کی دال ایک چمچہ، چاول ڈیڑھ چمچہ، مرغی کی ایک بوٹی ڈال کر کھچڑی پکائیے۔ اچھی طرح گھوٹ اور ہلکا سا نمک ملا کر کر بچے کو کھلائیے۔ روٹی کا ٹکڑا ہاتھ میں دیجئے۔ اسی طرح گیہوں کا دلیہ کھلاسکتی ہیں۔ یہ سب چیزیں اچھی طرح گھوٹ کر بچے کو کھلائیے۔ بچے کا ہاضمہ ٹھیک ہے تو ڈاکٹر سے پوچھے بغیر گرائپ واٹر یا کوئی ٹانک نہ دیں۔ شہد، پھلوں کا رس بسکٹ بھی دے سکتی ہیں۔
زچگی سے پہلے پریشانی:میرا پہلا بچہ ہونے والا ہے میرے پیٹ کا رنگ نیلا ہٹ لیے ہوئے ہے۔ جسم پر سیاہ رنگ کے دھبے بھی پڑگئے ۔ چہرہ پر بھی چھائیاں ہیں۔(م۔ ق‘ گجرات)
مشورہ: حاملہ خواتین کو اکثر یہ شکایات آخری چند ہفتوں میں تنگ کرتی ہے۔ دراصل جلد کی خشکی کے باعث یہ جنم لیتی ہیں۔ پریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔ آپ ایک چمچہ دہی میں چٹکی بھر ہلدی اور چند قطرے شہد ملاکر منہ پر لگائیے۔ تھوڑی دیر بعد منہ دھو لیجیے۔ سب سے بے ضرر ایلوویرا (گھیکوار) کا گودا ہے۔ نہانے سے پہلے زیتون کا تیل تھوڑے سے گلاب کے عرق میں ملاکر جسم پر ملیے۔ پھر نہا کر بے بی آئل کے چند قطرے گلاب کے عرق یا سادہ پانی میں ملاکر پیٹ اور جسم پر ملیے تاکہ جلد نرم ہو جائے۔ کم و بیش یہ مسئلہ سب کے ساتھ پیش آتا اور بچے کی پیدائش کے بعد آہستہ آہستہ ٹھیک ہوجاتا ہے۔ معالج سے ضرور مشورہ لیجئے۔ پھلوں کا رس، تازہ سلاد، دودھ، شہد آپ کے لیے مفید ہے۔
پہلے زمانے میں خواتین بادام کی کھل میں عرق گلاب ملاکر نہانے کے وقت استعمال کرتی تھیں۔ نہانے سے پہلے سارے جسم میں تیل کا مساج کرتیں جس سے جسم نرم ملائم رہتا۔ گائوں کی خواتین اصلی گھی گرم کرکے سر میں لگاتیں۔ جسم پر سرسوں کے تیل کی مالش کرتیں۔ اس سے بال مضبوط ہوتے اورجسم پر خشکی بھی نظر نہ آتی۔ آپ تیل کا مساج کرایئے، ولادت کے بعد بھی رنگ صحیح ہو جائے گا۔
چہرے پر دھبے:سردی کے موسم میں میرے چہرے پر ہلکے بھورے دھبے پڑ جاتے ہیں۔ آنکھوں کے نیچے کی کھال سکڑنے لگتی ہے جس سے سارا چہرہ خراب لگتا ہے اس کے لیے کوئی گھریلو نسخہ بتائیے میں مہنگی کریمیں استعمال نہیں کرسکتی میری عمر ۲۷ سال ہے (رعنا امیر)
رعنا بی بی! سردیوں میں جلد خشک ہو جاتی ہے اسی وجہ سے جھریاں پڑتی ہیں۔ جلد نرم رکھنے سے یہ شکایت نہیں ہوتی۔ گاجر کا رس ضرور پیجئے تاکہ آپ کی جلد صحیح رہے۔ سردی کے موسم میں کینو، فروٹر وغیرہ ضرور کھانے چاہئیں آپ ان کے چھلکے سکھا کر بھی رکھ سکتی ہیں۔ چھلکے پیس کر رکھیئے۔ جب ضرورت ہوتو تھوڑے سے پانی میں بھگو کر چہرے پر لگائیے۔ اس میں چند قطرے زیتون کے تیل کے ملائیے چہرے پر ملائیے، چہرے پر ملائمت رہے گی۔ لیموں کا رس ایک چمچہ لیں، آدھا چمچہ شہد، ایک چمچہ عرق گلاب ملائیے، آنکھوں کے نیچے جہاں جھریاں اور بھورے دھبے ہیں۔ ہلکی ہلکی سی مالش کریں۔ یاد رہے کہ نیچے سے اوپر گولائی میں مالش کریں۔ خشک ہو جائے تو لگائیے اور آدھے گھنٹے بعد چہرہ ٹھنڈے پانی سے دھوکر عرق گلاب میں دو قطرے زیتون کا تیل ملا کر کریم کی طرح لگائیے۔
گلاب کی چائے:مجھے کسی نے گلگت سے گلاب کا تحفہ بھیجا ہے۔ سنا ہے اس کی چائے بنتی ہے۔ آپ مجھے اس بارے میں بتائیے۔ اس کے فوائد کیا ہیں اور طریقہ کیا ہے۔ (عبدالرحمن)
مشورہ: ایک دوست گلگت میں ملازمت کرتی تھیں۔ جب بھی آتیں گلاب کے ڈنٹھل، سلاجیت، مختلف قسم کے پتھر لاکر دیتیں۔ وہ کہتی تھیں ہم لوگ گلاب کی قدر نہیں کرتے جبکہ غیر ملکی اس کی چائے بناکر پیتے ہیں۔ اس سے جسم پر موسمی سردی کا اثر نہیں ہوتا۔ نزلہ زکام ختم ہوجاتا ہے۔ چائے بنانے کے لیے ڈنٹھل مسل لیں اور ایک چائے کا چمچہ ڈنٹھل لے کر پانی میں ڈال کر پکائیے۔ جب اچھی طرح کئی جوش آجائیں تو اتار کر دم کریں۔ آدھا چمچہ لیموں کا رس، ایک چمچہ شہد اور چٹکی بھر کالی مرچ ڈال کر پی لیجئے۔

 

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 313 reviews.