محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں چند نسخے عبقری کے قارئین کیلئے لکھ کر بھیج رہا ہوں‘ جو میرے آزمودہ ہیں۔
درد شقیقہ تین روز میں ختم: اسطخدوس 4 ماشہ‘ دھنیا خشک چار ماشہ‘ کالی مرچ سات عدد‘ ایک چھٹانک پانی میں پیس کر چھان کر ذرا سی شکر ملا کر سورج نکلنے سے پہلے پی لیا کریں۔ ان شاء اللہ تعالیٰ تین روز یہ عمل کرنے سے درد سر جاتا رہتا ہے۔ دانت کا درد: دانت کے درد کو فوراً غائب کرتا ہے۔ ھوالشافی: اجوائن خراسانی ‘ کونین ہم وزن ہر دو کو ملا کر منجن بنالیں جہاں درد ہو وہاں اس کو لگادیں‘ اگر دانت کے اندر گڑھا ہواس گڑھے کے اندر بھردیں بہت جلدکرم ہوگا۔ ان شاء اللہ دانت درد ٹھیک ہوگا۔پیٹ کے کیڑے نکالنے کا سفوف: ھوالشافی: مغز اخروٹ ایک تولہ‘ خرما ایک تولہ‘ باؤبڑنگ ایک تولہ کوٹ چھان کر سفوف بنالیں۔ تین ماشہ تازہ پانی سے کھالیا کریں یا آڑو کے پتے سات عدد پانی میں پیس کر شکر سفید ملا کر صبح نہار منہ تین روز پلانے سے پیٹ کے کیڑے نکل جاتے ہیں۔نسخہ دافع سوزاک: کتیرا ایک تولہ‘ تالمکھانہ ایک تولہ‘ رال سفید ایک تولہ‘ شکرسفید تین تولہ‘ کوٹ چھان کر سفوف بنا کر سات پڑیاں بنالیں۔ روزانہ صبح کو گائے کے دودھ کی لسی کے ساتھ کھالیا کریں۔ سات دن میں ان شاء اللہ آرام ہوگا۔ (محمدحمزہ حنیف‘ کچہ کھوہ)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں